Advertisement

شبنم کا جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ

_101850528_screenshot2018-06-02at13.44.45.png

شبنم کا جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ: کیا ایسے اکاؤنٹس کے سیاسی مقاصد ہیں؟
پاکستان میں سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنا کر سیاسی مقاصد حاصل کرنا نیا نہیں ہے مگر انتخابات کے آتے ہی ایسے جعلی اکاؤنٹس کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔

گذشتہ دنوں پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین کے ساتھ فاروق بندیال کی تصویر کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی۔

اس کے نتیجے میں پی ٹی آئی نے فاروق بندیال کی رکنیت معطل کر دی مگر اسی دن ٹوئٹر پر اچانک سے جھرنا باسک کے ہینڈل سے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سامنے آیا جس میں عمران خان کی تعریف کی گئی۔
جھرنا باسک پاکستانی سینیما پر راج کرنے والی ماضی کی معروف اداکارہ شبنم کا اصل نام ہے جو ان دنوں ڈھاکہ میں اپنے بیٹے کے ساتھ رہتی ہیں۔


اس ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ پہلی ٹوئٹ تھی جس سے اندازہ ہوا کہ یہ اسی دن بنایا گیا ہے۔

پہلی ٹویٹ میں لکھا گیا کہ 'میں عمران خان کی تعریف کرتی ہوں کہ انہوں نے فاروق بندیال کو اپنی جماعت سے نکال دیا اور پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں اس ریپسٹ کے خلاف آواز بلند کی۔ جیتے رہیں۔'

اس ٹویٹ پر چند لوگوں نے اعتراض کرتے ہوئے لکھا کہ یہ شبنم کی نہیں بلکہ کسی 'ٹرول ڈاکٹر' کی ہے جو کبھی ڈاکٹر قدیر خان بن کر اور کبھی رانی مکرجی بن کر لوگوں کو ٹوئٹر پر بے وقوف بناتا ہے۔

اس پر بی بی سی بنگلہ سروس کے ولی الرحمٰن نے ڈھاکہ میں شبنم کے گھر فون کیا اور ان کی بات شبنم کے بیٹے رونی گھوش سے ہوئی جنہوں نے بتایا کہ ’شبنم ان دنوں کافی علیل ہیں اور اس حالت میں نہیں ہیں کہ میڈیا سے بات کرسکیں۔‘

رونی نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ ان کی والدہ نے کبھی ٹوئٹر استعمال کیا اور 'جھرنا باسک‘ کے نام پر چلائے جانے والے اکاؤنٹ کا اُن کی والدہ شبنم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
_101840570_shabnam.jpg

رونی گھوش نے مزید کہا کہ ان کی والدہ کا نام استعمال کرنے کے پیچھے ’سیاسی ایجنڈہ ہو سکتا ہے۔'


مگر پاکستان کے چند مقامی ٹی وی چینلز نے اسے سچ سمجھ کر اس پر ایک پوری خبر بھی چلائی جو اب بھی ان کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس
اس معاملے پر چند اور اکاؤنٹس نے بھی ایک جیسی ٹویٹس کیں جن پر تحقیق سے پتا چلا کہ وہ سب بھی جعلی ہیں۔


کیونکہ نقل کے لیے عقل کی ضرورت ہوتی مگر یہ جعلی اکاؤنٹس چلانے والے نے ایک ہی ٹویٹ مختلف اکاؤنٹس سے جاری کی جس سے شک ہوا کہ قصہ جعلسازی کا ہی ہے۔ یہ جعلی اکاؤنٹس کون سے کیں؟

ایاز امیر @AyazAmirPAK

کالم نگار ایاز امیر کے نام سے ایک جعلی اکاؤنٹ کافی عرصے سے چل رہا ہے جس نے فاروق بندیال والے معاملے پر بھی ٹویٹ کی۔

ٹویٹ میں لکھا کہ 'عمران خان اور پی ٹی آئی کا اچھا فیصلہ ہے فاروق بندیال کو عوامی ردِعمل پر 24 گھنٹے کے اندر اندر پارٹی سے نکال باہر کرنے کا۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان میں ایک ایسی سیاسی جماعت بھی ہے جو پبلک کے ردِعمل پر کارروائی کرتی ہے۔ انہیں کسی کو بھی پارٹی میں جگہ دینے سے پہلے تحقیق کرنی چاہیے۔'

جب بی بی سی نے ایاز امیر سے رابطہ کیا اور اس اکاؤنٹ کے بارے میں پوچھا تو انہوں حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ یہ 'اکاؤنٹ ان کے نام پر کیا لکھ رہا ہے۔'
سہیل وڑائچ @Sohail_Waraich1
_101850531_screenshot2018-06-02at14.19.39.png

صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ کے نام پر چلنے والے اس اکاؤنٹ نے بھی فاروق بندیال والے معاملے پر ٹویٹ کی۔

سہیل وڑائچ خود ٹوئٹر پر موجود ہیں جہاں ان کا ویریفائڈ اکاؤنٹ sohailswarraich@ موجود ہے۔ اور انھوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس بات سے انکار کیا کہ ان کا اس اکاؤنٹ Sohail_Waraich1@ سے کوئی تعلق نہیں۔
http://www.humsub.com.pk/135865/bbc-1253/​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
اور یہاں پر گیک نامی مستنڈا اسی ٹیوٹر اکاونٹ سے تھریڈ بنا رہا تھا اور کسی موڈ نے اسکو ڈیلیٹ نہ کیا
او بھائی تم جو کوئی بھی ہو ، ایک غلط چیز کو جان بوجھ کر پروموٹ تو نہ کرو
 
اور یہاں پر گیک نامی مستنڈا اسی ٹیوٹر اکاونٹ سے تھریڈ بنا رہا تھا اور کسی موڈ نے اسکو ڈیلیٹ نہ کیا
او بھائی تم جو کوئی بھی ہو ، ایک غلط چیز کو جان بوجھ کر پروموٹ تو نہ کرو

گیک نے تھریڈ اپنے پاس سے نہیں گھڑا تھا، وہ خبر ایکسپریس نیوز نے اپنی ویب سائٹ پر بھی چھاپی اور سوشل میڈیا پر بھی لگائی -
اگرآپ نے پوری خبر پڑھنے کی زحمت کی ہوتی تو اس کے نیچے ایکسپریس نیوز کا لنک بھی آپ کو نظر آ جاتا



34137625_961001360725709_8742472004784881664_n.jpg
​
 
Last edited:
Advertisement
گیک نے تھریڈ اپنے پاس سے نہیں گھڑا تھا، وہ خبر ایکسپریس نیوز نے اپنی ویب سائٹ پر بھی چھاپی اور سوشل میڈیا پر بھی لگائی -
اگرآپ نے پوری خبر پڑھنے کی زحمت کی ہوتی تو اس کے نیچے ایکسپریس نیوز کا لنک بھی آپ کو نظر آ جاتا



34137625_961001360725709_8742472004784881664_n.jpg
​
Still it was fake account .......
u did not put the thread telling express News is fake but u put the real tweets ...which were fake ...

Now I could not find that ....perhaps deleted ....which is good
 
all these fake pro twitter accounts are being run on JKTareen's money by Farhan Virk who once brought his hot sister to PTI jalsa