Advertisement

شام میں زمینی فوج بھیجنا بہت بڑی غلطی ہوگی

160424035810_jex_3417113_de27_640x360_bbc_nocredit.jpg

امریکی صدر اوباما برطانیہ کے تین روزہ دورے پر ہیںامریکی صدر براک اوباما نے شام میں زمینی افواج کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف فوجی کارروائی سے ملک کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔

انھوں نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے (بشار ال) اسد کی حکومت ختم کرنے کے لیے زمینی افواج کا روانہ کیا جانا بڑی غلطی ہوگي۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے آخری نو مہینوں کے دور صدرات میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کا قلع قمع نہیں ہو سکے گا۔

تاہم انھوں نے کہا: ہم لوگ رفتہ رفتہ ایسے ماحول کو کم کرتے جائيں گے جس میں وہ سرگرم ہیں۔

تین دن کے برطانوی دورے میں انھوں نے کہا کہ شام کا مسئلہ دل سوز اور انتہائی پیچیدہ ہے۔
160423132654_syria_aleppo_640x360_reuters_nocredit.jpg

صدر اوباما نے شام کے حالات کو دلدوز قرار دیا

انھوں نے کہا: میرے خیال میں اس کا کوئی آسان حل نہیں ہے۔شام کے طویل مسئلے کا واحد حل فوج نہیں ہے اور ہماری جانب سے زمینی فوج کی تعیناتی تو بالکل نہیں ہے اور نہ ہم یہ کرنے جا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ کی قیادت والے اتحاد کی جانب سے دولت اسلامیہ کے خلاف رقہ جیسی جگہوں پر حملے جاری رہیں گے اور ملک کے ان حصوں میں انھیں محدود کر دیا جائے گا اور ان حصوں سے رابطے منقطع کر دیے جائیں گے جہاں سے وہ یورپ میں غیر ملکی جنگجو بھیجتے ہیں۔

تاہم انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو روس، ایران اور معتدل حزب اختلاف سمیت تمام فریقین پر دباؤ ڈالتے رہنا ہے کہ ساتھ مل بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کریں۔

انھوں نے کہا کہ یہ مشکل امر ہے۔
160423043159__the_us_military_has_carried_out_nearly_12000_air_strikes_in_iraq_and_syria_since_2014__640x360__nocredit.jpg

انھوں نے کہا کہ فضائی حملے جاری رہیں گے

انھوں نے ایسے ممالک کی تنقید کی جن کی پارلیمان نے شام میں کی جانے والی کارروائی کی توثیق نہیں کی ہے اور پھر یہ بھی چاہتے ہیں کہ امریکہ کچھ کرے۔

انھوں نے کہا: آپ دونوں طرف سے سرخرو نہیں ہو سکتے۔

انھوں نے کہا کہ شام کا مسئلہ قومی حدود اور مفادات سے بالاتر ہے اور اس کا حل بھی ملکی اور قومی حدود سے بلند ہے۔
http://www.bbc.com/urdu/world/2016/04/160424_obama_syria_solution_troops_mb
​
 
Advertisement
افغانستان اور عراق میں پڑتی مار نے آنکھیں کھول دی ہیں. مفاد کے تحفظ اور مقاصد کا حصول کے لئے نیا لائحہ کیا ہو گا؟ انتظار کیجئے
 
Advertisement

امریکہ نے سیکھ لیا ہے کہ مسلمان کو خریدو اور آپس میں لرواؤ
اپنا صرف اسلح دو ، اور علاقے تباہ کرو

اپنے فوجی مروانے کی ضرورت ہی نہی ہے جب بکاؤ خود کش تک مل جاتے ہیں

ویسے بھی عراق اور شام میں تو اپنا خلیفہ عرف خلیفہ بغدادی بیٹھا ہے تو فوج کس سے لڑے گی ؟؟؟
 
And this is how proxy wars will continue it streak where the planners will keep on opening new fronts by saying that previous ones were mistakes while killing thousand of innocent in the name of collateral damage
 
اے ٹیم کو اقتدار سونپنے کے ساتھ ساتھ تحفظ فراہم کرنے کے لئے اپنے فوجی مروانے پڑتے ہیں. ایسا کب تک چلے گا اس سے پہلے کے عوام پھٹ پڑیں کوئی اور ترکیب سوچنا ہو گی