Advertisement

شادی کی پہلی رات کو دئے جانے والے 5 حسین اور یادگار تحفے

Untitled-214.png


شادی کی پہلی رات انسان کی زندگی کی سب سے یادگار رات ہوتی ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ فائیو اسٹار ہوٹل کے کمرے میں ہیں یا اپنے گھر کے 12x12 کے کمرے میں، پہلی رات صرف اس وجہ سے ہی یادگار ہوجاتی ہے کہ یہ آپ کی نئی زندگی کی پہلی رات ہے۔

آپ اپنی زندگی کی اس حسین رات کو مزید حسین بنا سکتے ہیں ایک دوسرے کو ایک خوبصورت اور ہمیشہ یاد رہنے والا تحفہ دے کر۔یہاں آپ کو پانچ ایسے تحفوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو شادی کی پہلی رات کو نہ صرف یادگار بنا دیں گے بلکہ اس کے ساتھ آپ کے لائف پارٹنر کو بھی خوش کردیں گے۔

٭ پیاربھرا خط

f09a7c3b3f40503f34632ecd4ecdb852.jpg


صنف نازک اپنی شادی کی پہلی رات پہت زیادہ جذباتی ہوتی ہیں۔ ان کو مزید جذباتی کرنے کیلئے ایک پیار بھرا خط دیں۔ اس خط میں جو سچ ہے وہ تحریر کریں، آنے والی زندگی کے حوالے سے وعدے لکھیں اور اسے بتائیں کہ وہ آپ کیلئے کتنی خاص ہے۔ اپنی شریک حیات سے وعدہ کریں کہ آپ اسے زندگی بھر چاہیں گے، اور وہ اسی وقت آپ کی محبت میں گرفتار ہو جائے گی۔ اس کو مزید اسپیشل بنانے کیلئے اس خط کو فریم کرواکر دیں۔

٭ یادگار ڈائری

maxresdefault.jpg


شادی کی پہلی رات وہ رات ہے جب آپ اپنی نئی زندگی کی شروعات کرتے ہیں۔ تو کیوں نہ اس نئی زندگی کے یادگار لمحوں کو محفوظ کیا جائے؟ اس کیلئے ایک اسکریپ بک ڈائری بہترین چیز ہے، اسے آپ خود بھی بناسکتے ہیں اور کسی دکان سے خرید بھی سکتے ہیں۔ اپنی زندگی کے حسین اور یادگار لمحوں کو اس میں محفوظ کرتے جائیں اور سالوں بعد آپ کے پاس اچھی یادوں کا ایک ذخیرہ موجود ہوگا۔

٭ قیمتی اور خوبصورت جوڑا

141_l.jpg


اگر آپ کوئی خاص جوڑا شادی کی پہلی رات کیلئے اپنی شریک حیات کیلئے پسند کرتے ہیں تو یاد رکھئے کہ سائز ٹھیک ہو اور وہ اس پر سوٹ کرتا ہو۔ آپ کا دیا گیا یہ جوڑا اسے پسند آئے گا اور وہ ساری زندگی اسے سنبھال کر رکھے گی اور صرٖ خاص مواقع پر اسے نکالے گی۔

٭ جیولری

dcc4fe97fb71c108fb45a2e8987feed1.jpg


جیولری شادی کی پہلی رات کو دیا جانے والا ایک کامن تحفہ ہے، لیکن اس کی خاص باتیہ ہے کہ یہ کبھی بھی فیل نہیں ہوتا۔ آپ کو بہت زیادہ مہنگی ہیرے کی انگوٹھی یا ہار خریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایسی چیز ڈھونڈیں جو سب سے الگ ہو۔ جیسے کہ لَو، رومانس اور رشتوں کی تھیم پر مبنی ڈیزائنر جیولری۔ اور آپ دیکھیں گے کہ یہ آپ کی شریک حیات کو کتنی پسند آتی ہے۔

٭ گفٹ باسکٹ

IMG_1644.JPG


اگر آپ درج بالا تحائف میں سے کچھ نہیں دینا چاہتے تو ایک گفٹ باسکٹ تیار کریں۔ اس میں خوشبودار کینڈلز، پرفیومز، لولی لوشنز چاکلیٹس اور ہر وہ چیز جو آپ کو لگے کہ اسے پسند آئی گی اس میں پیک کریں۔ لیکن خیال رکھیں کہ اسے خوبصورتی سے پیک کیا جائے۔مادی تحائف تو اپنی جگہ، لیکن شادی کی پہلی رات غیر منقسم توجہ اور ڈھیر سارا پیار ہی اصل تحفہ ہوتا ہے۔ اپنی شریک حیات سے محبت کا اظہار کریں، اسے شہزادی کی طرح رکھیں اور آپ کی ساری زندگی آسان اور اچھی گزرے گی۔

Source
​
 
Advertisement
the real gift is missing..........................................
i read whole article thinking that i will find that i will read somehwere about real gift but no luck
 
Advertisement