ق لیگ نے 10 نشستوں پر ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور شروع کردیا۔
ق لیگ قومی اسمبلی کی 3 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کی خواہاں ہے۔
ق لیگ گجرات اور بہاولپور سے قومی اسمبلی کی 3 سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ چاہتی ہے۔ان میں بہاولپور سے طارق بشیرچیمہ، گجرات سے حسین الٰہی اور چوہدری سالک کی سیٹ ہے جبکہ ق لیگ چوہدری شافع کو بھی صوبائی اسمبلی سے لڑوانا چاہتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ چاہتی ہے کہ ق لیگ شیر کے نشان پر اترے جس پر ق لیگ راضی ہے اور اپنا علیحدہ تشخص قربان کرنیکو تیار ہے۔
مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سرور کس سیٹ پر لڑیں گے؟ یہ طے نہیں پایا، یادرہے کہ چوہدری سرور ماضی میں ن لیگ کاحصہ رہ چکے ہیں اور سابق گورنر پنجاب تھے۔
سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ نواز شریف اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات میں ہوگا