Advertisement

سینیٹ میں سعودی حکام پر تنقید


منیٰ بھگدڑ: پاکستانی ہلاکتیں 80، سینیٹ میں سعودی حکام پر تنقید

150928141241_hajj_640x360_afp_nocredit.jpg


پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں حج کے دوران مچنے والی بھگدڑ میں ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 54 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
ادھر سینیٹ کے اجلاس کے دوران اراکین نے سعودی عرب میں جج کے دوران 700 سے زیادہ افراد کی ہلاکت پر سعوی حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پیر کو اسلام آباد میں اجلاس کے دوران سینیٹ کے اراکین کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے مذہبی امور کے وزیر مملکت پیر امیر الحسنات شاہ نے کہا پاکستانی حکومت لاپتہ حجاج کا پتہ لگانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر ہی ہے۔

بی بی سی اردو کی نامہ نگار ارم عباسی کے مطابق انھوں نے بتایا ’جب بھگدڑ مچی تو پاکستان حج کمیشن نے پاکستانیوں کی فوری مدد کی اور چند لوگوں کو طبی امداد کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن بھی لایا گیا مگر کچھ دیر بعد ہی سعودی سیکورٹی اہلکار وہاں پہنچے اور ہائی کمیشن کا دفتر سیل کر دیا اور امداری کاروائیاں رکوا دیں۔‘

پاکستانی حکومت غیر ضروری طور پر سعودی حکام کا دفاع کر رہی ہے جو کہ ایک غلطی ہے۔۔۔مرکزی حکومت نے سعودی عرب کے خلاف سخت موقف نہیں اختیار کیا بلکہ یہ کہا گیا کہ سعودی حکومت کی بدنامی ہو رہی ہے۔​
سینیٹر عثمان خٹک​


اس موقع پر سینیٹر عثمان خٹک نے کہا ’پاکستانی حکومت غیر ضروری طور پر سعودی حکام کا دفاع کر رہی ہے جو کہ ایک غلطی ہے۔‘

بحث کے دوران سینیٹر عثمان خٹک کا مزید کہنا تھا ’مرکزی حکومت نے سعودی عرب کے خلاف سخت موقف نہیں اختیار کیا بلکہ یہ کہا گیا کہ سعودی حکومت کی بدنامی ہو رہی ہے۔‘

اجلاس کے دوران سینیٹر فرحت اللہ بابر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کی سعودی تحقیقات پر نظر رکھے۔
انھوں نے کہا ’یہ ہمارے شہدا کی جانب ہماری ذمہ داری ہے کہ سعودی حکومت سے درخواست کی جائے کہ پاکستان کو بھی بتایا جائے کہ منی میں حجاج کی ہلاکت کیسے ہوئی۔‘

مذہبی امور کی ویب سائٹ پر پیر کی شب اپ ڈیٹ کی گئی فہرست کے مطابق 80 ہلاک شدگان میں سے 32 کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے جبکہ دیگر 48 کی ہلاکت کی اطلاع وزارت کو دی گئی ہے۔
وزارت کے مطابق لاپتہ افراد میں سے آٹھ سرکاری سکیم کے تحت جبکہ 15 نجی ٹور آپریٹرز کی مدد سے حج کے لیے گئے تھے۔


اس کے علاوہ دس پاکستانی ایسے ہیں جن کے پاس اقامہ یا سعودی عرب کا سیاحتی ویزا تھا جبکہ 21 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات پاکستان، سعودی عرب یا دیگر ممالک سے کی گئی کالز کے نتیجے میں دی گئی ہیں

BBC
​
 
Last edited:
ظالم اور ان کے ظلم کا دفاع کرنے والوں کے نام


ظلم پھر ظلم ہے، بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے
خون پھر خون ہے، ٹپکے گا تو جم جائے گا

خاک صحرا پہ جمے یا کف قاتل پہ جمے
فرقِ انصاف پہ یا پائے سلاسل پہ جمے
تیغ بیداد پہ، یا لاشۂ بسمل پہ جمے
خون پھر خون ہے، ٹپکے گا تو جم جائے گا

لاکھ بیٹھے کوئی چھپ چھپ کے کمیں گاہوں میں
خون خود دیتا ہے جلادوں*کے مسکن کا سراغ
سازشیں لاکھ اوڑھاتی رہیں ظلمت کا نقاب
لے کے ہر بوند نکلتی ہے ہتھیلی پہ چراغ

ظلم کی قسمتِ ناکارہ و رسواسے کہو
جبر کی حکمتِ پرکارکے ایماسے کہو
محملِ مجلسِ اقوام کی لیلیٰ سے کہو
خون دیوانہ ہے دامن پہ لپک سکتا ہے
شعلہء تند ہے خرمن پہ لپک سکتا ہے

تم نے جس خون کو مقتل میں دبانا چاہا
آج وہ کوچہ و بازار میں آنکلا ہے
کہیں شعلہ، کہیں نعرہ، کہیں پتھر بن کر
خون چلتا ہے تو رکتا نہیں سنگینوں*سے
سر اٹھاتا ہے تو دبتا نہیں آئینوں* سے

ظلم کی بات ہی کیا، ظلم کی اوقات ہی کیا
ظلم بس ظلم ہے آغاز سے انجام تلک
خون پھر خون ہے، سو شکل بدل سکتا ہے
ایسی شکلیں کہ مٹاؤ تو مٹائے نہ بنے
ایسے شعلے کہ بجھاؤ تو بجھائے نہ بنے
ایسے نعرے کہ دباؤ تو دبائے نہ بنے​

​

​

​


​
 

بھائی، ایک بات جو کہ سو فیصد مستند ہے وہ یہ ہے کہ پیر صاحب مِنیٰ حادثے کے بعد سے لاپتہ یا روپوش تھے
وزارتِ حج کے (نا)اہلکاران بھی لسّی پی کر سو گئے تھے
لوگ پوچھ پوچھ کر مایوس ہو گئے اپنے پیاروں کا، لیکن حج وزارت والےٹس سے مس نہ ہوئے
سعودیوں نے تو اپنی چمڑی بچانے کے لیے چار ہزار کی بجائے سات سو کا ذکر کیا ہے،
لیکن اِنہوں نے بھی اتنی زحمت نہ فرمائی کہ سعودیہ میں ہسپتالوں کے دورے کر کے ہی چیک کر لیں کہ کتنے پاکستانی ہسپتالوں میں زخمی ہیں، یا وفات پا گئے
اب جب اپنی نااہلی کو چھپانے کی باری آئی تو سارا ملبہ سعودیوں کے سر ڈال کی خود کو فرشتہ ثابت کریں گے
اور دو دن بعد جا کر اُنہی سے معافی مانگ لیں گے
ڈرامہ ختم