سابق وزیراعظم عمران خان کو اہلیہ بشریٰ بی بی کو میڈیا اور صحافیوں سے گفتگو کرنے سے روکنے کی کوشش ، وجہ سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی، ان کی گفتگو کے دوران عمران خان بار بار اپنی اہلیہ کو صحافیوں سے گفتگو کرنے سے روکتے رہے مگر بشریٰ بی بی نے ان کی بات نا مانی ۔
بشریٰ بی بی نے عمران خان کو جواب دیا کہ مجھے بات کرنے دیں ، میں آج ساری حقیقت میڈیا کے سامنے رکھوں گی، جس پر عمران خان بولے کہ یہ سنسرڈ میڈیا ہے یہ آپ کی باتیں نشر نہیں کریں گے۔
عمران خان کے اس تبصرے پر موقع پر موجود صحافیوں کی جانب سے ردعمل آیا اور انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے عمران خان سے کہا کہ آپ ہم پر یہ طنز کررہے ہیں؟ آپ کی تمام تر گفتگو نشر کی جاتی ہے اور آپ کی تمام باتیں میڈیا پر چلائی جاتی ہیں۔
صحافیوں کی جانب سے ردعمل سامنے آنے کے بعد عمران خان نے خاموشی اختیار کی اور موقع سے چلے گئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4khaanbususbiismuaksk.png
Advertisement





