آئی سی سی ٹی 20 سیمی فائنل میں فتح کے بعد شعیب ملک اور وقار یونس کے جشن نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی شاندار فتح کے بعد ملک بھر میں جشن کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں سابق قومی کرکٹ کے کپتان شعیب ملک اور وقار یونس کے ڈانس اور جشن منانے کے انداز نے دھوم مچادی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن میں موجود سابق پاکستانی سٹار کرکٹرز نے جشن منانا شروع کردیا۔
اس موقع پر پلے بیک میں پنجابی سنگر ابرارالحق کا "نچ پنجابن " گانا لگایا گیا جس پر پروگرام میں شریک وسیم اکرم، وقار یونس، مصباح الحق ،شعیب ملک اورپروگرام کے میزبان فخر عالم نے اپنے اپنے انداز میں جھومنا شروع کردیا۔
جیسےہی گانے نے زور پکڑا فخر عالم، وقار یونس اور وسیم اکرم نے کرسیوں پر بیٹھےبیٹھے ڈانس کرنا شروع کردیا، مصباح الحق نے تالیوں سےان کا ساتھ دیا جبکہ شعیب ملک نے کھڑے ہوکر بھنگڑا ڈالنا شروع کردیا۔
شعیب ملک کے اس ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ، ٹویٹر صارفین نے شعیب ملک کے اس انداز کو خوب سراہا اور ان کے نام کا ہیش ٹیگ چلانا شروع کردیا جو اسوقت ٹرینڈنگ لسٹ میں موجود ہے۔
کامران نامی صارف نے لکھا کہ بھارتی ہمارے اس گانے کی نقل ضرورکرسکتے ہیں مگر وہ ہمارے ڈانس کی نقل نہیں کرسکیں گے، کیونکہ اس کیلئے انہیں پہلے جیتنا ہوگا،کیا شاندار فتح ہے پاکستان کی،بہت بہت مبارک ہو۔
Loading X post…
Open original post on Xاسپورٹس جرنلسٹ ریحان الحق نے شعیب ملک کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک بغیر کسی جھجھک کے جشن مناتے ہوئے۔
Loading X post…
Open original post on Xشیر غازی نے کہا کہ جشن کا منفرد انداز، پاکستان کی سیمی فائنل میں جیت اور فائنل تک رسائی کے بعد شعیب ملک اور وقار یونس کا ڈانس۔
Loading X post…
Open original post on Xصحافی و تجزیہ کار عمر اظہر نے کہا کہ دنیا کرکٹ میں کچھ بھی پویلین پینلسٹس کے ایسے جشن کو نہیں ہراسکتا، ان لوگوں نے کمال کردیا۔
Loading X post…
Open original post on Xزوہاد نے لکھا کہ شعیب ملک نے یہ سمجھ لیا ہے کہ اب صرف شوبز میں اچھا کیریئر بچا ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xنبیل ہاشمی نے کہا کہ یہ آنے والے لمبے عرصے کیلئے ایک بہترین میم مٹیریل ہے ۔
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8shoaibmalikdance.jpg
Advertisement





