- Joined
- Sep 26, 2016
- Posts
- 457
- Reaction score
- 177
- Points
- 43
ہم پاکستان کے باسیوں کی اکثریت مسلمان ہے۔ہمارے سیاستدان بھی مسلمان ہیں وہ وقتا فوقتاقرآن مجید اور سیرت طیبہ سےاقوال وفرامین اپنے جوش خطابت کا حصہ بناتے رہتے ہیں۔کچھ ایسا ہی چند دن قبل محترم عمران خان صاحب نےبھی کیا۔اپنے معمول کے مطابق ایک ہی آیت جو ہمیشہ تلاوت کرتے ہیں سےگفتگو کاآغاز کیا۔اور سیرت طیبہ سے بھی کچھ چیزیں بیان کیں۔
ہم پاکستان کےلوگ اسلام اور اسلامی تعلیمات کو صرف سننے اور واہ واہ بلے بلے کرنے کی حد تک ہی رکھتے ہیں۔
خان صاحب نے اپنی تقریر میں ریاست مدینہ کی مثالیں دیں ،میں چاہتا ہوں کہ ہم ریاست مدینہ کے قیام کے وقت سے اس کا مختصر جائزہ لیں۔
مکہ مکرمہ سے ہجرت کے بعد سرکار دوعالم pbuh نےجہاں ایک طرف میثاق مدینہ کیا تو دوسری طرف مواخات مدینہ۔مواخات مدینہ سے لوگوں کو خودداری وخود انحصاری کی طرف متوجہ کیا۔اور معاشی و معاشرتی ناہمواریوں کا تدارک کیا۔جبکہ میثاق مدینہ کےذریعے حکمت وتدبر کے ساتھ اندرونی حالات کو کچھ عرصہ کے لئے اپنے موافق بنا کرداخلی معاملات میں فیصلہ سازی کااختیار حاصل کرلیا۔
اس معاہدے کے نتیجے میں مدینہ کی سرحدیں اندرونی خلفشار سے محفوظ ہوگئیں۔اور باہر سے بھی فوری حملہ کا تدارک ہوگیا۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ آزادانہ پیغام کی ترسیل اور منصفانہ فیصلوں کے ساتھ نسل در نسل جاری دشمنیوں کے خاتمے سےمعاشرے میں امن کا دور دورہ ہوا۔اور غزوہ بدر واحد میں اندرونی مزاحمت کا خطرہ نہ ہوا۔جس کے نتیجے میں مسلم دشمنوں پر رعب وہیبت بھی قائم ہوگئی۔ہر سال مسلمانوں کی تعداددگنی ہوتی رہی۔علاقوں میں بھی اضافہ ہوتا رہا۔اس دور میں جب کہ افرادی قوت محدود تھی وسائل میسرنہ تھےجدید سہولیات موجود نہ تھیں۔مگر قیادت کی حکمت عملی نے جاہل وگنوار لوگوں کوصرف 3 سال کے مختصر عرصے میں وقت کی دو عالمگیر طاقتوں کےسامنےنئی قوتکے طور پرمتعارف کرا دیا۔اور صرف 7 سال کے بعد عالمی طاقتوں کے دروازوں پرخطروں کے الارم بجادئے۔
اگر آج کے ترقی یافتہ دور میں ہم اپنے سیاہستدانوں کے اطوار کا جائزہ لیں تو یہ بات واضح نظر آتی ہے کہ انکامطمع نظر نہ توامن وسکون ہےنہ ملک کی ترقی وخوشحالی۔انہیں عوام کی سہولیات سے غرض نہ ملکی وقار کا خیال۔یہ مثالیں ریاست مدینہ کی دیتے ہیں اور کردار میں فرعونی ونمرودی ہیں۔قوم کوتقسیم کرکے اپنے حق حکمرانی کو دوام دیتے ہیں۔انکا مقصد اپنے مفادات کا تحفظ اور اقتدار کادوام ہوتا ہے۔انکے ادوار میں عوام کو یکسوئی سے جانب منزل جانے کی رہنمائی کہیں میسرنہیں۔اگر کوئی رہنما اٹھتا ہے تو بھانت بھانت کی بولیوں میں اسکی آواز دب جاتی ہے۔

- Featured Thumbs
- http://baseeratonline.com/wp-content/uploads/2015/12/seerat.jpg
Last edited by a moderator: