Advertisement

سیاسی ہوس کے شکار مذہبی جنونی

پاکستان کی نظریاتی اساس کے پہریدار آج کل وزیراعظم نواز شریف کے دو بیانات کی وجہ سے بہت خفا ہیں۔
انہیں اعتراض ہے کہ ملک میں لبرل اور جمہوری نظام کیوں
کر قائم ہو سکتا ہے، کیوں کہ ان حلقوں کی نظر میں اسلام میں آزادی فہم و فکر کا تصور موجود نہیں ہے بلکہ اسلام کی یہ جدید تشریح واضح کرتی ہے
کہ مسلمان ہونے کے لئے عقل کو خیر آباد کہنا ضروری ہے۔ وزیراعظم کا بیان اس سوچ کی نفی کرتا ہے۔ اس لئے اس پر تنقید جائز اور درست ٹھہری۔
اس کے بعد دیوالی کے موقع پر ہندوﺅں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے قرار دیا کہ وہ ظالم مسلمانوں کا ساتھ نہیں دیں گے
اور ہر قیمت پر اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کی جائے گی۔ ملک میں نظریہ پاکستان کے نام پر شدت پسندی اور خوف و ہراس کا چلن عام کرنے والوں کو
یہ اعتدال پسند اور متوازن رویہ بھی نہیں بھایا۔ اب مولانا سمیع الحق کی سربراہی میں اکوڑہ خٹک میں علما کے ایک اجلاس میں وزیراعظم
کے خیالات کو اسلامی ملک پاکستان کی اساس کے خلاف قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ سے نواز شریف کے خلاف سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس دوران ملک کے متعدد کالم نگاروں اور دانشوروں نے لبرل ازم کی تشریح کرنے اور اپنے اپنے طور پر یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ یہ نظریہ کس حد تک
اسلام کے خلاف ہے یا اس کی تائید کرتا ہے۔ لیکن یہ فکری محاکمے ہمارے دینی علما کا مسئلہ نہیں ہیں۔ انہوں نے اس ملک کو اپنی بڑھتی ہوئی سیاسی اور
سماجی قوت کی آماجگاہ بنایا ہے اور اب وہ کسی قیمت پر اس حق و اختیار سے دستبردار ہونے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ اگرچہ ملک کے عوام اب تک مذہبی قوتوں
اور لیڈروں کو ملک کے سیاسی معاملات چلانے کا اہل سمجھنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ ہر انتخاب میں یہ دینی رہنما نئے وعدوں اور نعروں کے ساتھ عوام کی تائید
حاصل کرنے کے لئے میدان میں اترتے ہیں لیکن ہر بار انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کا تازہ ترین مظاہرہ سندھ اور پنجاب میں
ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ہو چکا ہے۔

جمہوری سیاست میں مذہبی قوتوں کی مسلسل ناکامی ہی دراصل ان کی جھنجھلاہٹ اور پریشانی کا سبب بنی ہوئی ہے۔ ملک کے ایک سابق فوجی آمر جنرل ضیا الحق کے
دور میں اسلام کو سیاسی ہتھکنڈہ بنانے کے چلن کا آغاز ہوا تھا۔ پھر اس افسوسناک حکمت عملی کو افغانستان میں سوویت افواج کے خلاف مقدس جہاد کے
نام سے تائید عطا کی گئی۔ اس عمل میں اگر سخت گیر توجیہہ کرنے والے سعودی عرب کی اعانت شامل تھی تو دنیا میں جمہوری روایت اور شخصی آزادی کے علمبردار
مغربی ممالک نے بھی سوویت یونین اور کمیونزم کے خلاف جنگ کے شوق میں ایک ایسے نظریہ کو تقویت کا سامان فراہم کیا جو آنے والے برسوں میں
افغانستان و پاکستان کے علاوہ دنیا بھر کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن کر سامنے آیا ہے۔

اسی افسوسناک پس منظر میں ملک کے مذہبی حلقوں کو ناقابل بیان قوت حاصل ہوئی اور انہوں نے اسلام خطرے میں ہے، اسلام پاکستان کی بنیاد ہے،
اسلام ہمارے مسائل کا واحد حل ہے، جیسے نعرے بلند کرتے ہوئے لوگوں کو گمراہ کرنے اور بقائے باہمی ، احترام اور اخوت و مساوات کے چلن کو
مسترد کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ انہی کوششوں کے نتیجے میں ملک میں جہادی کلچر کا آغاز ہوا اور اپنی بات منوانے اور اسے زبردستی نافذ کرنے
کے لئے بم دھماکوں ، خود کش حملوں اور قتل و غارت گری کو عام کر دیا گیا۔ اس افسوسناک رجحان کے نتیجے میں پاکستان میں گزشتہ دو دہائیوں کے
دوران 50 ہزار سے زائد شہری جاں بحق ہوئے اور ان عناصر کی سرکوبی کرتے ہوئے 5 ہزار سے زائد فوجی شہید ہو چکے ہیں لیکن اس کا سب سے خطرناک
نتیجہ یہ برآمد ہوا ہے کہ انتہا پسند اور مذہب کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے والے ملاﺅں کی قوت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں پہلی بار اس قوت کے خطرے کا باقاعدہ ادراک دسمبر 2014 ءمیں پشاور آرمی پبلک اسکول پر دہشت گرد حملہ اور اس میں بربریت سے
معصوم بچوں کو قتل کرنے کے المناک سانحہ کے بعد ہوا۔ تب ہی پاک فوج نے کالعدم تحریک طالبان کی مفاہمانہ پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے
آپریشن ضرب عضب شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس سانحہ نے ملک میں انصاف اور بنیادی حقوق کے لئے آواز بلند کرنے والوں کو پہلی بار حوصلہ
سے دلیل دینے اور اس مذہبی ذہنیت کے خلاف آواز بلند کرنے کا یارا دیا جو نفرت کو عام کر کے اپنی قوت میں اضافہ کرتی رہی تھی۔ اس ل
ئے اس بات میں کوئی حیرت نہیں ہونی چاہئے کہ آج اسلام آباد میں تحریک نفاذ شریعت کا از سر نو ڈول ڈالنے والے ملا عبدالعزیز آف لال
مسجد فیم وہی شخص ہیں، جنہوں نے پشاور میں بچوں کو بے دردی سے شہید کرنے والے خوں خوار درندوں کی مذمت کرنے سے انکار کیا ہے۔
اور آج اکوڑہ خٹک میں علمائے دین کے اجلاس کی صدارت کرنے والے مولانا سمیع الحق بھی وہی مرد حق ہیں جو آج بھی طالبان
اور دیگر دہشت گرد عناصر کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے حق میں آواز بلند کرنے میں شرم محسوس نہیں کرتے۔ مولانا سمیع الحق خود
کو طالبان کا باپ کہلوا کر بھی فخر اور اعزاز محسوس کرتے ہیں اور اسی اسلام کو درست مانتے ہیں جسے نافذ کرنے کے لئے ملا عمر کے خوں خوار
گروہ نے افغانستان میں انسانی خون ارزاں کیا اور جس کی ترویج کے لئے اسامہ بن لادن اور اس کے ساتھیوں نے دنیا بھر میں بے گناہ انسانوں
کو بموں سے اڑانے کے سلسلہ کا آغاز کیا۔ اب یہی مولانا سمیع الحق اور ان کے کور مغز ساتھی وزیراعظم کے لبرل ازم کے بیان کو مسترد کرتے
ہوئے ایک بار پھر یہ باور کروانے کی کوشش کررہے ہیں کہ اگر اس ملک میں ہر شہری کو بنیادی حق دینے کی بات کی گئی اور مساوات کے نام پر
اقلیتوں کو تحفظ فراہم ہوا تو وہ زمین آسمان ایک کر دیں گے۔ یہ لوگ اپنی اس تشویش کو اسلام سے محبت کا نام دیتے ہیں لیکن ان
کی یہ پریشانی ذاتی طاقت اور اختیار کے تحفظ کے لئے ہے۔ کیونکہ ان لوگوں میں سابق آمر ضیا الحق کی روح حلول کر چکی ہے
جس نے اس ملک میں سیاسی مقاصد کے لئے عقیدہ اور مذہب کو فروخت کرنے کی روایت کا آغاز کیا تھا۔

یہاں یہ بحث عبث ہے کہ لبرل کا کیا مقصد ہے اور یہ اسلامی عقائد اور نظریات سے کس حد تک ملتا جلتا تصور ہے۔ کیونکہ ان ملاّﺅں
اور دین کے ٹھیکیداروں کا مقصد اسلام کی تفہیم یا اس کا پرچار نہیں بلکہ لوگوں میں اپنے عقیدے سے محبت کو استعمال کرتے ہوئے
ذاتی یا گروہی قوت اور اختیار حاصل کرنا ہے۔ اس سے قبل ملک میں سیکولر کے لفظ کو لادینیت کے معنی پہنا کر یہ گروہ اپنی جہالت یا
کم فہمی کا ثبوت دے چکا ہے۔ تاہم اگر معانی بدلنے کے اس رویہ کو ایک مسترد اور قلیل مذہبی گروہ کے سیاسی عزائم اور خواہشات کے تناظر میں
دیکھا جائے تو یہ رویہ سمجھا جا سکتا ہے۔ محبت اور جنگ میں ہر ہتھکنڈہ جائز کے مصداق یہ گروہ بھی سیاسی قوت کے لئے ہر جھوٹ بولنے
اور سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرنے کے لئے ہر داو آزمانے کو جائز سمجھتا ہے۔ اگر یہ بات درست نہ ہوتی تو کسی مرحلے پ
ر انہیں مذہب کے نام پر خوں ریزی اور معاشرے میں پیدا ہونے والی بے چینی کا احساس ہوتا۔ وہ کبھی فرقہ واریت کے نام پر
انسانوں کے خون کی ہولی کو برا سمجھتے۔ انہیں یہ احساس ہوتا کہ ملک میں آباد اقلیتوں کے حقوق پامال کر کے دراصل وہ نبی آخر الزمان
حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اسوة حسنہ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں جنہوں نے ہر قیمت پر کمزوروں کا ساتھ دیا، اقلیتوں کی حفاظت کی اور انصاف کا بول بولا کیا۔

منگل کو پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے قومی ایکشن پلان کے تحت اصلاحات نافذ نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ بدھ کو وفاق
المدارس العربیہ کے جنرل سیکرٹری حنیف جالندھری نے مدرسوں کی توقیر اور آزادی کے لئے تحریک چلانے کا اعلان کیا۔ انہوں
نے پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا عہد بھی کیا۔ گویا ان کا پیغام یہ تھا کہ فوج ہمارے منشور کے مطابق ہمارا ساتھ دے
اور ملک کی سیاسی جمہوری حکومت کو مسترد کر دے۔ یہ طبقہ سیاسی قوت کے لئے اسلام کو ہتھیار اور فوج کو ذریعہ بنانا چاہتا ہے۔
یہ لوگ اس ملک کے عوام کو اس بات کی سزا دینا چاہتے ہیں کہ وہ ان مذہبی سوداگروں کو ہر انتخاب میں مسترد کرتے ہیں۔

آج لال مسجد کے ملا عبدالعزیز نے ایک بار پھر ملک میں نفاذ شریعت کی تحریک چلانے کا اعلان کیا۔ یہ شخص 2007 ءمیں مدرسوں کے طالبان کو
اپنے گمراہ کن نظریات کی بنا پر فوج سے ***** کر درجنوں لوگوں کو ہلاک کروا چکا ہے۔ اس کے بعد خود چوروں کی طرح برقع میں ملبوس فرار ہوتا
ہوا پکڑا گیا تھا۔ اسے بھی اس ملک کی مذہبی مافیا کی خطرناک قوت کا شاخسانہ ہی کہا جا سکتا ہے کہ اس کے باوجود مملکت اس خطرناک
شخص کے خلاف کوئی الزام ثابت کرنے اور اسے پابند سلاسل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ وہ ب
دستور اپنی زہر ناکی سے ملک میں نفرت اور انتہا پسندی کو فروغ دینے کے لئے کام کر رہا ہے۔

کیا فوج کی طرف سے فوجی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے اصرار کے بعد وفاق المدارس ، لال مسجد کے امام اور مولانا سمیع الحق کی للکار
اس لائحہ عمل کو چیلنج نہیں کرتی جو جنرل راحیل شریف نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ اور امن و امان کی بحالی کے لئے طے کیا ہے؟
حکومت اور فوجی اداروں کو اب یہ جان لینے کی ضرورت ہے کہ یہ عناصر ان اہداف کے خلاف کام کر رہے ہیں جو دہشت گردی اور انتہا پسندی
کے خاتمہ کے لئے مقرر کئے گئے ہیں۔ یہ لوگ حکومت اور فوج کے درمیان افتراق پیدا کر کے خود اپنے لئے قوت اور اثر و رسوخ حاصل کرنے کے
خواہشمند ہیں۔ اس ملک کے عوام ان عناصر کو مسترد کر چکے ہیں۔ اب فوج اور سیاسی قیادت کو بھی اسی عزم کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ ج
ب تک ان مذہبی جنونیوں کو لگام نہیں دی جائے گی، ملک میں افتراق و انتشار کو ختم کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔

source

​
 
Advertisement
Well, I absolutely hate Nawaz Sharif

BUT HE'S RIGHT ON THESE TWO ACCOUNTS.

Mullah Party sucks.
 
deene islam ke baare main baat karne se pehle logoon ko yeh maloom to karna chahiye keh deene islam hai kia. jab tak log aisa nahin karen ge bekaar baaten hoti rahen gi jin ka deene islam se koi taaluq hi nahin hai. Things about the quran, deen of islam and pakistan have been explained in detail HERE and HERE.
 
مسٹر براؤنز ملا، اخوان، اردگان اور طالبان کو کو ایک ہی پلڑے میں رکھتے ہیں. انھے ملا سے نہیں مذہب سے گلہ ہے