Advertisement

سہیل آفریدی کو غائب کرنے پر کسی کو تعجب نہیں ہونا چاہئے:امتیاز گل

"اگر سہیل آفریدی کو غائب کردیا گیا ہے تو اس پر کسی کو تعجب نہیں ہونا چاہئے ۔ جب یہ فیصلہ ہوا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانا ہے تو طے ہوگیا تھا کہ وہ نظر نہیں آئیں گے۔اس کے بعد سہیل آفریدی نظر نہیں آرہے، ظاہر ہے کہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ حبس بے جا میں ہیں۔ سہیل آفریدی ایک طرف اسٹیبلشمنٹ کے پریشر میں تھے اور دوسری طرف کچھ اپنی پارٹی کے لوگوں اور آپ کے ، ہمارے ساتھیوں(صحافیوں) کے پریشر میں، کہ یہ وزیراعلیٰ کرسی سنبھال کے بیٹھ گیا ہے اور یہ عمران خان کیلئے کچھ نہیں کررہا "- کیا سہیل آفریدی کو پھنسایا گیا؟ امتیاز گل کی زبانی
Loading X post…
Open original post on X

"ری بوٹ کا مطلب تو یہ ہوتا ہے کہ آپ نے تھوڑی دیر کیلئے سسٹم بند کیا اور پھر بحال ہوگیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بحال ہوجائے گا؟ وفاقی آئینی عدالت ختم ہوجائے گی؟ سپریم کورٹ کےاختیارات بحال ہوجائیں گے؟ فیصل واڈا کے ذہن میں کسی نے یہ بات ڈال دی، اس قسم کے جو بے شرم کردار ہیں، ان کے بارے میں بھی ہمیں بات نہیں کرنی چاہئے، ہم اپنا وقت ضائع کررہے ہیں، کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جن کی مدد سے کسی بھی ملک میں بے انصافی، ظلم ، لاقانونیت کو فروغ ملتا ہے"- امتیاز گل
Loading X post…
Open original post on X
​