Advertisement

سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا

Loading X post…
Open original post on X

11 اکتوبر کو پورے پاکستان سے لوگ صوابی انٹرچینج پر آئیں گے۔ پورے پاکستان سے پارلیمنٹیرینز اور تنظیمی عہدیدار ورکرز کو صوابی انٹرچینج تک پہنچائیں۔ کل سے کسی بھی طریقے سے ان کا پہنچنا شروع ہو جائے۔ تمام پاکستانی بھی اسی دن پہنچیں۔

13 اکتوبر کو خیبرپختونخوا کا پشاور ریجن، ملاکنڈ ریجن اور کوہاٹ ڈویژن، بشمول کرک، صوابی انٹرچینج پر پہنچے گا۔ تمام پارلیمنٹیرینز اور تنظیم کو میں نے ہدایت دے دی ہے کہ وہ ورکرز کو صوابی انٹرچینج پر پہنچائیں۔

ہزارہ ریجن، بنوں ڈویژن اور ڈی آئی خان ڈویژن 14 اکتوبر کو وہاں آئیں گے، جہاں ہم صوابی انٹرچینج سے آگے کا لائحۂ عمل دیں گے۔

ان شاء اللہ، 14 اکتوبر کو ہم صوابی سے آگے پیش قدمی کریں گے۔
Loading X post…
Open original post on X
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا شبقدر چوک چارسدہ میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب

11 اکتوبر کو پورے پاکستان کو صوابی انٹرچینج پہنچنے کی دعوت دیتا ہوں، 13 اکتوبر کو پشاور اور ملاکنڈ ڈویژن کے قافلے صوابی انٹرچینج پہنچیں گے، 13 اکتوبر کو ہزارہ ڈویژن کے لیے بھی لائحہ عمل دیا جائے گا۔

کوہاٹ ڈویژن کے قافلے بھی صوابی انٹرچینج پہنچیں گے، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے قافلے سی پیک روٹ پر مارچ میں شامل ہوں گے۔

عمران خان کے دور حکومت 2018 سے 2022 تک خیبرپختونخوا میں امن اور خوشحالی تھی، عمران خان کے دور میں پاکستان کے تمام معاشی اشاریے مثبت تھے۔

عمران خان کے دور میں پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 6.1 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ عمران خان کے دور میں صنعت، زراعت اور برآمدات ترقی کر رہی تھیں۔حقیقی قیادت وہ ہوتی ہے جو عوام کی بہتری اور خوشحالی کے لیے کام کرے۔

بند کمروں میں فیصلے کرکے رجیم چینج آپریشن کے ذریعے پاکستان کی ترقی کا سفر روک دیا گیا، بیرونی سازش کاروں اور اندرونی غداروں نے مل کر پاکستان کو ترقی کے راستے سے ہٹایا۔

آج سابقہ چار سالہ حکومتی کارکردگی اور رجیم چینج آپریشن کے اثرات عوام کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، پاکستان میں غربت کی شرح 48 فیصد تک پہنچ چکی ہے،گورننس انڈیکس میں 120 ممالک میں پاکستان کا نمبر 109 ہے۔

پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کم ہوکر 2.2 فیصد رہ گئی ہے، مہنگائی کی شرح 80 فیصد تک پہنچ گئی ہے، افغانستان کو ناتجربہ کار کہنے والے جان لیں کہ وہاں مہنگائی کی شرح صرف 16 فیصد ہے، رجیم چینج آپریشن کے بعد پاکستان کے تمام معاشی اشاریے منفی سمت میں جا رہے ہیں۔

عالمی دہشت گردی انڈیکس میں پاکستان دنیا میں سرفہرست آچکا ہے، بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں کے نتائج آج پاکستان بھگت رہا ہے، 2004 سے 2026 تک پاکستان میں 14 ہزار انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور 22 بڑے فوجی آپریشنز کیے گئے۔

ان کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ نہیں بلکہ پی ٹی آئی اور عمران خان کو ختم کرنا ہے، پاکستان میں پہلا فوجی آپریشن 1970 کی دہائی میں بلوچستان میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں ہوا

بلوچستان آپریشن کے وقت دعویٰ کیا گیا تھا کہ چھ ماہ میں امن بحال ہوجائے گا، ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی کتاب میں آپریشن کی ناکامی کی وجوہات بیان کی ہیں، بلوچستان آپریشن کی ناکامی کی بنیادی وجہ سول انتظامیہ اور سول بیوروکریسی کے اختیارات اور مراعات پر قبضہ دالنا تھا

تمام وسائل فوج کے حوالے کیے گئے اور مراعات و اختیارات بھی ایک ہی جگہ مرکوز کردیے گئے، بلوچستان آپریشن کی ناکامی کے حوالے سے یہ میرا نہیں بلکہ ذوالفقار علی بھٹو کا مؤقف ہے.

ذوالفقار علی بھٹو پیپلز پارٹی کے بانی تھے اور آج یہی جماعت خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے خواب دیکھ رہی ہے، ہمیں دہشت گردوں سے جوڑنے والے جان لیں کہ 1994 میں پیپلز پارٹی کے وزیر داخلہ نصیراللہ بابر نے دہشتگردوں کے لیے مائی بوائز کی اصطلاح استعمال کی تھی.

مجاہد حسین کا تعلق نہ پی ٹی آئی سے ہے اور نہ ہی خیبرپختونخوا سے، مجاہد حسین نے اپنی کتاب پنجابی طالبان میں پاکستان میں دہشت گردوں کے تربیتی مراکز کا ذکر کیا ہے

پاکستان میں 229 دہشت گرد کیمپ قائم کیے گئے جن میں سے 219 پنجاب میں تھے، ان کیمپوں میں لاکھوں دہشت گردوں کو تربیت دی گئی، جب یہ سب کچھ ہو رہا تھا تو نہ پی ٹی آئی تھی اور نہ ہی پی ٹی آئی کی حکومت تھی

1947 سے آج تک ملک سے مخلص لوگوں کو غداری کے سرٹیفکیٹ دیے جاتے رہے ہیں، کبھی باچا خان اور کبھی قائداعظم کی بہن محترمہ فاطمہ جناح کو غدار قرار دیا گیا،

اب جب ان لوگوں کی حقیقت سامنے آرہی ہے تو محب وطن شہریوں پر دہشت گردی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں، ہم بھی جانتے ہیں اور وہ بھی جانتے ہیں کہ اصل دہشت گرد کون ہیں

خیبرپختونخوا کے عوام، پولیس اور فوج کے اہلکار روزانہ شہادتیں دے رہے ہیں، پاکستان کے عوام اور ہر ادارے سے تعلق رکھنے والے افراد پاکستان کے بیٹے ہیں، ہم ہر اس پالیسی کے باغی ہیں جو بے گناہوں کی جانیں لیتی اور ذاتی مفادات کے لیے کالا دھن پیدا کرتی ہے

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پالیسی دینے کی بات کرتا ہوں تو میری بات پر کان نہیں دھرے جاتے، ورلڈ رول آف لا انڈیکس میں 143 ممالک میں پاکستان کا نمبر 130 ہے، وزیراعلیٰ

رجیم چینج آپریشن اور سیاسی انتقام نے پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو تباہ کردیا ہے، ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں اور روزانہ آئین و قانون کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، عدلیہ کو زنجیروں میں جکڑ دیا گیا ہے

ظل شاہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمران خان کی اہلیہ اور ان کی بہنوں کو نشانہ بنایا گیا، پی ٹی آئی کارکنوں حتیٰ کہ کم عمر بچوں کو بھی مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے

26 نومبر، مریدکے اور دیگر واقعات نے پاکستان کی موجودہ صورتحال کو جنم دیا، بے گناہ کشمیریوں کا قتل بھی ملک میں جاری ناانصافیوں کی ایک مثال ہے، اگر امیر اور غریب کے لیے الگ الگ قوانین ہوں گے تو ملک اسی صورتحال سے دوچار ہوگا.

آئین ایک سماجی معاہدہ ہے اور اس کی مسلسل بے حرمتی کے نتائج تباہ کن ہوں گے، عالمی کرپشن انڈیکس میں 186 ممالک میں پاکستان کا نمبر 136 ہے.

آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت کی جانب سے 5300 ارب روپے کی کرپشن کی نشاندہی کی ہے، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کی 5000 ارب روپے سے زائد کی مقروض ہے.

وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کو این ایف سی میں اس کا جائز حصہ نہیں دے رہی، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے لیے ہمدردی کا صرف دکھاوا کرتی ہے.

فوجی آپریشنز سے تباہ ہونے والے گھروں کے لیے صرف چار لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا، تباہ شدہ گھروں کے لیے اعلان کردہ معاوضہ بھی متاثرین کو ادا نہیں کیا گیا.

کروڑوں روپے کے پرس استعمال کرنے والوں کو متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کا کیا اندازہ ہوگا، حکمرانوں کو معلوم نہیں کہ متاثرہ خاندان خیموں میں اپنے بچوں کے ساتھ زندگی کیسے گزارتے ہیں

حکمرانوں کو ڈرون حملوں اور فوجی آپریشنز کے نتیجے میں ہونے والے تباہی کا احساس نہیں، حکمران اگر ایک دن متاثرہ خاندانوں کے ساتھ خیموں میں گزاریں تو انہیں عوام کی مشکلات کا اندازہ ہوگا،

خیبرپختونخوا پولیس کے پاس پاکستان میں بہترین اسلحہ اور جدید ہتھیار موجود ہیں، خیبرپختونخوا پولیس میں کرپشن کی شرح سب سے کم ہے، خیبرپختونخوا نے ڈیجیٹل گورننس میں ایوارڈ حاصل کیا ہے،

بی آر ٹی کو بہترین کارکردگی کے حوالے سے پہلی پوزیشن حاصل ہے، خیبرپختونخوا اسمبلی نے بھی پہلی پوزیشن حاصل کی ہے

عمران خان انہی وسائل کے ساتھ پاکستان کے وزیراعظم تھے لیکن ملک ترقی کر رہا تھا، عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا تھا کیونکہ ان کا وژن انصاف پر مبنی تھا، لٹیروں، غداروں اور ظالموں کو اقتدار میں لانے سے پاکستان کی ترقی کا سفر رک گیا

ناکام خارجہ پایسی کے باعث ہمارے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہیں، ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت سے سالانہ 100 ارب ڈالر کا کاروبار اور 27000 ارب روپے کی آمدن ممکن ہے، خطے میں تجارت اور معاشی ترقی کے لیے طاقتور اشرافیہ کے سامنے جھکنے سے انکار کرنا ہوگا

آزاد خارجہ پالیسی کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، پاکستان کو موجودہ بحران سے صرف عمران خان نکال سکتے ہیں، کرپٹ اور غدار قیادت کو پاکستان پر مسلط کرنے والوں کو حقائق یاد رکھنے چاہئیں

آج اقتدار میں موجود لوگوں نے اسمبلی کے فلور پر اپنے اداروں کے خلاف نعرے لگائے، ہم نے کبھی نہیں کہا کہ فوج نے ہماری ہڈیاں تک چبا لی ہیں، آج مسلط کیے گئے حکمرانوں نے اسمبلی کے فلور پر ایسی باتیں کی ہیں

ہم نے کبھی عالمی میڈیا کو انٹرویو دے کر پاکستان کو کسی گندے کھیل کا حصہ قرار نہیں دیا، آج اقتدار میں موجود لوگوں نے ایسے بیانات دیے ہیں، ہم نے کبھی سپریم کورٹ پر حملہ نہیں کیا، آج اقتدار میں موجود لوگوں نے سپریم کورٹ پر حملے کیے ہیں

پانقلاب کے لیے لاکھوں لوگ نہیں چاہیے، چین کے انقلاب میں 10 ہزار، ایران کے انقلاب میں 10 ہزار اور روس کے انقلاب میں 23 ہزار افراد شامل تھے، تمام طبقات سے اپیل ہے کہ حقیقی آزادی اور خودمختاری کے لیے اپنا کردار ادا کریں
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Aik dafa 2 million log nikal aay tou yea choor baygherat qatil jali hakumat nazar nahi aay gi. Sab mulk say farar ho jain gaay...