Advertisement

سکھوں کے لطیفوں پر پابندی لگنی چاہیے؟


سکھوں کے لطیفوں پر پابندی لگنی چاہیے؟



سوتک بسواس


بی بی سی، دہلی
​


06-sikh-shooting.w529.h352.jpg

​


ایک سکھ (سردار جی) ڈاکٹر کو فون کر کے کہتا ہے: ڈاکٹر صاحب میری بیوی حاملہ ہے اور ابھی اسے درد ہو رہا ہے۔
ڈاکٹر پوچھتا ہے: کیا یہ اس کا پہلا بچہ ہے؟
جواب آتا ہے: نہیں، میں اس کا شوہر ہوں۔
بہت سے لوگ اسے بے ضرر لطیفہ کہیں گے لیکن اس نے دہلی کی وکیل ہروندر کور کو چراغ پا کر دیا ہے۔
یہ ان 60 لطیفوں میں سے ایک ہے جس کی فہرست دہلی کی سکھ وکیل نے دو کروڑ سکھ برادری پر بنائے جانے والے لطیفوں پر پابندی عائد کرنے کی غرض سے سپریم کورٹ میں پیش کی ہے۔
یہ ایک غیر معمولی اپیل ہے۔ 54 سالہ سکھ وکیل کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر تقریباً پانچ ہزار ویب سائٹیں ہیں جو لطیفے فروخت کرتی ہیں اور ان میں سکھوں کو ’بے وقوف، احمق، گنوار، نالائق، بدھو، انگریزی زبان سے ناواقف اور بے وقوفی اور احمق
پن کی علامت‘ کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

مسز چودھری کا کہنا ہے کہ سکھوں پر بنے لطیفے دو کروڑ سکھ آبادی کی توہین کا باعث ہیں
151025162149_sikh_640x360_ravindersinghrobin_nocredit.jpg


مسز چودھری کا کہنا ہے کہ سکھوں پر بنے لطیفے دو کروڑ سکھ آبادی کی توہین کا باعث ہیں




مسز چودھری نے کہا کہ انھوں نے برطانیہ میں قانون کی تعلیم حاصل کی اور وہاں قیام کے دوران انھوں کیب ڈرائیونگ کے علاوہ کے ایف سی میں کام کیا ہے اور سموسے بھی بنائے۔ انھوں نے کہا کہ سکھ خاتون ہونے کی وجہ سے انھیں’ مذاق، نسلی امتیاز، نفرت اور جنسی ہراسانی کیے جانے کا بھی سامنا رہا۔‘
انھوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی میں سنہ 1984 میں ہونے والے سکھ مخالف فسادات میں ان کے اہل خانہ کو نشانہ بنایا گيا جس میں تقریباً دو ہزار افراد مارے گئے۔
انھوں نے کہا: ’میں اپنے ساتھی وکیلوں سے سکھ کا مذاق اڑانے پر لڑ چکی ہوں۔ میں نے ان کو تھپڑ مار دیا ہے جنھوں نے ہماری قیمت پر سکھ پر لطیفے سنائے ہیں۔ میں ایک ایسے نئے شادی شدہ جوڑے کو جانتی ہوں جسے ان کی شادی پر تحفے میں سکھوں کے لطیفوں کی کتاب پیش کی گئی جس سے انھیں صدمہ پہنچا۔‘
اب وہ اپنی اپیل کے لیے حمایت اکٹھا کرنے میں لگی ہوئی ہیں تاکہ سکھوں کو مذاق کا نشانہ بنایا جانا بند ہو۔ ایک سکھ رکن پارلیمان نے پابندی لگانے کی ان کی اپیل کی حمایت کی ہے۔ پنجاب کے ایک کالج نے اس مسئلے کو اٹھایا ہے اور عدالت میں اپیل کی ہے۔ سکھ ان کے چیمبر میں ان سے ملنے آنے لگے ہیں اور دہلی میں سکھوں کے گرودواروں کے منتظمین نے بھی تعاون کی پیشکش کی ہے۔

151104040113_harvinder_chowdhury_624x351_mansithapliyal.jpg




ایک سکھ نے لکھا کہ وہ اظہار رائے کی آزادی کے حامی ہونے کے باوجود اس پابندی کے حق میں ہیں۔
خیال رہے کہ سکھوں پر لطیفوں کی بہت سی کتابیں خود سکھوں نے لکھی ہیں اور معروف ادیب خوشونت سنگھ کی کتاب بھی ان میں سے ایک ہے۔
سکھوں کے متعلق جن لطیفوں کی فہرست مسز چودھری نے پیش کی ہے ان میں سے چند یہ ہیں:
سکھ: میرا موبائل بل کتنا ہے؟
کال سنٹر: اپنا تازہ بل جاننے کے لیے ایک دو تین ڈائل کریں۔
سکھ: بے وقوف تازہ بل نہیں، میرا موبائل بل۔
٭
سکھ اپنے نوکر سے: پودوں کو پانی دے دو۔
نوکر: بارش تو ہو ہی رہی ہے۔
سکھ: تو کیا ہوا، چھتری لے جاؤ۔
٭
’انٹرویو لینے والا: آپ کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟

سکھ: 13 اکتوبر۔
انٹرویو لینے والا: کس سال؟
سکھ: ہر سال۔


http://www.bbc.com/urdu/regional/2015/11/151104_sikh_joke_ban_demand_mb


​

​
 
Advertisement
Advertisement
ایک سردار کو زور کی چھینک ایئ تو ان کی پتلون اتر گیئ

سردار صاحب مسکرا کر بولے

آج تے یاد کرن الے نے حد ای کر دی
 
ہم بھی جاتے ہیں کسی عدالت
ایڈوانس میں بند کردے یہ ڈرامے ، نہیں تو سردار کی جگہ خان لکھیں گے،

ماننے والے تو ہیں نہیں لوگ.
 
Advertisement
مسز چودھری نے کہا کہ انھوں نے برطانیہ میں قانون کی تعلیم حاصل کی ہے اور سرداروں کے لطائف پر پابندی لگانے کی کوشش کررہی ہیں۔ ہمیں تو بغیر لطیفہ سنے ہی، سردار کو دیکھ کر ہنسی آجاتی ہے۔
ایک دفعہ سردار جی اپنی بہن کو سائیکل پر بٹھا کر سیر کروانے جارہے تھے راستے میں ان کا دوست مل گیا، اس نے پوچھا سردار جی معشوق کو لے کر کہاں جارہے ہو۔ سردار جی ایک دم غصہ میں آگئے، کہنے لگے معشوق ہوگی تیری میری تو بہن ہے۔
 
برصغیر میں پٹھان اورسکھ عمومی لطیفوں کا مرکزہیں اور ویسٹ میں بلونڈ خواتین. قدیم برطانوی ادب میں وائز مین آف گوتھم (گوتھم ناٹنگھم شائر کے قریب ایک گاؤں ہے) اس گاؤں کے دیہاتیوں کی بیوقوفیوں کے قصوں پر ضرب المثل ہے. کنجوسی پر مبنی لطیفوں میں پاکستان کے شیخ اور اسکاٹ لینڈ کے اسکاٹس مرکزی خیال ہیں. عرب آج بھی بدو کہلانے پر بھڑک اٹھتے ہیں. ایران میں شیخ چلی اور امریکا میں کاؤ بواے کی اصطلاح بیوقوف قرار دیے جانے کے مترادف ہے. ہر فانی شے کی طرح اس رویے کی بھی ایک تاریخ میعاد ہو سکتی ہے. حالیہ سالوں میں تضحیک و مذاق کے طور پر کچھ دوسری اصلاحات زیادہ مقبول ہو رہی ہیں، مثلاً پٹواری، نورا، مانی، یوتھیا وغیرہ.