Advertisement

سکھوں والا جندر (پن چکی ) Water Mill

72567055_754770001657156_7929815955603980288_n.jpg



72085792_754770511657105_3674730351525101568_o.jpg




72531219_754772041656952_4805976474743996416_o.jpg


72398934_754772394990250_7398375716217159680_o.jpg



72483248_754772804990209_6588389272678563840_o.jpg


72561103_754773871656769_1414595114419879936_o.jpg


72481979_754774038323419_697159426494169088_o.jpg




سکھوں والا جندر (پن چکی ) Water Mill
جدت نے جہاں ہمیں بہت سی سہولیات فراہم کی ہیں وہیں ہم سب سے بہت کچھ چھین بھی لیا ہے
آج سے تقریباً بیس سال پہلے سردیوں کی ایک یخ صبح گہری نیند میں سوئے ہوئے جب آذانوں سے پہلے گلی میں جانوروں اور انسانوں کی چلنے کی آواذیں میرے کانوں تک پہنچی تو میں چونک کر اٹھ بیٹھا اور ڈرتے ڈرتے اپنی والدہ محترمہ سے پوچھا کہ یہ کیا معاملہ ہے اتنے اندھیرے میں لوگ اپنے جانوروں سمیت کہاں جا رہے تو میری والدہ محترمہ نے مجھے تسلی دیتے ہوئے بتا یا کہ بیٹا یہ جابہ , چینجی, تھوہااور جھاٹلہ تک کی ڈھوکوں ( ڈیروں ) سے لوگ گندم اپنے جانوروں گدھوں ,خچروں پر لاد کر پھواں والے جندر (نرسنگھ پھوار کے قریب جندر ) پر پسائی کروانے جا رہے ہیں میرے مزید سوالات کرنے پر بتایا گیا کہ لوگ رات کو اپنے جانوروں پر گندم لاد کر نکل پڑتے ہیں اور جندر تک تقریباً بیس سے تیس کلو میٹر کا
فاصلہ طے کرتے ہیں جسمیں دشوار گزار پہاڑ کو عبور کرنا بھی شامل ہے …
میں اسوقت بہت حیران ہوا اور پوچھا کہ اماں جان کیا یہ لوگ تھکتے نہیں ہیں, حادثوں کا شکار نہیں ہوتے اور اندھیرے میں انکو ڈر نہیں لگتا یہ جانور اور انسان اندھیرے میں کیسے راستہ تلاش کرتے ہیں تو یہ جواب سن کے سکون ملا کہ مشکلات اور اندھیروں پر حاوی اللہ اور اسکے رسول محمد صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَاٰلِهِ وَسَلّم کی ذات ہے دوران سفر یہ مسافراپنی جان و مال اور جانور سب کچھ اس کریم ذات کے حوالے کر دیتے ہیں اور ایسا کبھی نہیں ہوتا کہ انکے جانور اندھیرے میں بھٹک کر کسی اور راستے یا گاؤں کی طرف نکل جائیں …سبحان اللہ
یہ مسافر سارے راستے گپیں لگاتے اپنا سفر طے کرتے تھے اور جندر پر صبح سویرے پہنچ کر میلے کا سماں ہوتا تھا کیونکہ مختلف دیہاتوں سے کافی لوگ وہاں جمع ہوتے تھے … تازہ آٹے کی روٹی وہیں بنا کر جنگلی پورینے اور کوہیر کی چٹنی کے ساتھ لطف اندوز ہوتے تھے
تلہ گنگ میں کالی لمبے بالوں والی بکریوں کے بالوں سے چند مخصوص کاریگر گندم ڈالنے کے لیئے بیگ (پنجابی چھٹ ) تیار کرتے تھے جسمیں گندم ڈالی جاتی تھی ..
نرسنکھ پھوار کے قریب موجود جندر تو ختم ہو گیا لیکن شکر ہے کٹھہ مصرال کے رقبہ میں ابھی بھی ایک جندر اپنی اصلی حالت میں موجود ہے جسے سکھوں والے جندر کے نام سے پکارا جاتا ہے اگر وادی سون پیل چوک کی طرف سے آپ پہاڑی عبور کریں تو تقریباً پیل چوک اس مقام تک ایک گھنٹہ یا اس سے کچھ اوپر وقت لگے گا موٹر سائئکل پر آپ آرام سے اسکے قریب تک پہنچ جائیں گے وادی سون سے پہاڑی اترتے کے بعد اس مقام تک جانے کیلئے سڑک کے دائیں جانب ایک راستے پر مڑنا پرتا ہے
جندر کے قریب موجود برگد کا ایک دیو قامت درخت آج بھی سکھوں اور مسلمانوں کی کئی داستانیں اپنے دل میں سموئے کھڑااور مشینوں کی آمد کی بدولت اپنے آنگن کی رونق اور چہل پہل لٹا کر بھی اس خوف سے خاموش کھڑا ہے کہ کہیں آواز اٹھانے پر انسان کی لالچی صفت اسکی جان ہی نہ لے لے..
بقول لالا مادھو رام جوہر
اب عطر بھی ملو تو وہ تکلف کی بو کہاں
' وہ دن ہوا ہوئے کہ جب پسینہ گلاب تھا '​