Advertisement

سکاٹ لینڈ فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کا پاکستان کے حالات پر تشویش کااظہار

hamzaihsaish.jpg

سکاٹ لینڈ کے پاکستانی نژاد فرست منسٹر حمزہ یوسف نے پاکستان کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کردیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں حمزہ یوسف نے لکھا پاکستان کی صورتحال پریشان کن ہے،بین الاقوامی برادری کی طرح عوام سے پر امن رہنے کا مطالبہ کرتا ہوں،ملک میں قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے اصولوں کا احترام کیا جائے۔
Loading X post…
Open original post on X

عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مظاہرے ہوئے، پولیس نے ڈھائی ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا، خیبرپختونخوا میں سات افراد جاں بحق اور سو سے زائد افراد زخمی ہوئے، پولیس نے تین سو سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا، اسلام آباد سے شاہ محمود قریشی، اسدعمر، فواد چوہدری سمیت متعدد رہنما اور دو سو کارکنان گرفتار، پنجاب میں سولہ سو پچاس افراد کو گرفتار کیا گیا، کراچی میں چار سو افراد کو حراست میں لیےگئے، کوئٹہ میں اسی افراد کو گرفتار کرلیا گیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی،اس حوالے سے ایک اور درخواست عدالتِ عظمیٰ میں دائر کر دی گئی،چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

دوسری جانب کراچی کی مقامی عدالت میں پی ٹی آئی کے گرفتار پچیس کارکنان کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے، ملزمان کو کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے پانچ پانچ ہزار کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی۔