مسافر گاڑیوں میں بیٹھے زندہ جل چکے ہیں،جبکہ متعدد کے سوختہ جسم ہمیشہ کے لئے ان الم ناک واقعات کی روداد بن گئے ہیں۔ مگر ذمہ دار ادارے ہمیشہ کی طرح صم بکم کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ ملکی سیاسی قیادت آئے روز اپنی حکومت بچانے میں اس قدر مصروف ہے کہ ان سوختہ لاشوں پرکی گئی لواحقین کی آہ وبکا اعلیٰ حکام تک نہیں پہنچتی ۔ گزشتہ ڈیڑھ ہفتے میں پے درپے پیش آنے والے یہ دردناک واقعات حکومتی بے حسی کا منہ بولتا ثبو ت ہیں۔
ڈیڑھ ہفتے کے اعداد وشمار کے مطابق چھیالیس مسافرجاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔دس دسمبر دوہزار گیارہ کوپنجاب کے ضلع وہاڑی میں ویگن اور منی ٹرک کا تصادم ہوا اور ویگن میں نصب گیس سیلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا ،جس کے نتیجے میں چاربچوں سمیت سولہ افراد جاں بحق ہوگئے ، ان بدقسمت مسافروں میں سے صرف دس لاشوں کی شناخت ہوسکی ہے ،جبکہ دیگر ناقابل شناخت ہیں،انہی بد قسمت افراد میں ایک خاندان تو جل کر مٹ گیا ،جن میں ماں ،باپ اور تین کمسن بیٹے شامل تھے۔اسی طرح آٹھ دسمبر دوہزار گیارہ کو سندھ کے ضلع مٹیاری میں بھی ایک اور وین میں اچانک آگ لگی،اور سی این جی سیلنڈر پھٹ گیا اور سات بچوں سمیت تیرہ افراد لقمہ اجل بن گئے ،جبکہ گیارہ افراد نے وین میں سے کود کر جان بچانے کی کوشش کی مگر ان کے جسم بھی آگ میں جھلس گئے،اس دردناک واقعہ میں بھی پانچ بہنیں جل کردم توڑ گئیں،چاردسمبر کو ملتان میں سی این جی پیٹرول پمپ پر کھڑی کار بھی دھماکے سے پھٹ گئی ،اس الم ناک واقعے کی وجہ بھی غیر معیاری گیس سیلنڈر تھا ،جس میں دو افراد زندگی سے محروم ہوگئے۔تیس نومبرکو بھی ایک افسوسناک حادثے میں راولپنڈی سے پشاور جانیوالی مسافروین ٹیکسلا کے قریب درخت سے ٹکرائی اورایسی آگ لگی کے وین میں نصب گیس سیلنڈر پھٹے اور پندرہ مسافر موت کا شکار بن گئے۔
مندرجہ بالا واقعات حکومت کی فوری توجہ کے مستحق ہیں، اس وقت ملک کے ہر شہر میں غیر معیاری سی این جی سیلنڈز کی بھر مار ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بغیر کسی اجازت کے زائد منافع کیلئے بسوں اورویگنوں کو سی این جی پرمنتقل کردیا گیا ہے ۔
ایک اندازے کے مطابق اس وقت صرف کراچی میں ستر سے اسی فیصدتک پبلک ٹرانسپورٹ کو غیر قانونی طور پر سی این جی پر منتقل ہوگئے ہیں،یہی حال ملک کے دیگرعلاقوں میں بھی نوٹ کیا گیا ہے ۔ بسوں ،ویگنوں اورکوچز کے مالکان نے بموں کی صورت چھتوں اور گاڑیوں کی نشستوں میں سی این جی سیلنڈر نصب کئے ہیں،جو کہ سڑکوں پر چلتے پھرتے بموں سے کسی طور کم نہیں۔اس میں تشویشناک بات یہی ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں گیس سیلنڈرز کسی قاعدے وضابطے کے بغیر نصب کئے جارہے ہیں،جن کی تعداد ایک دو نہیں بلکہ لاکھو ں میں ہے ۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی سمیت متعلقہ اداروں کی سڑکوں پر دوڑتے ان بموںکو ناکارہ کرنے کیلئے کوئی مثبت کاوش نظر نہیں آتی۔دیکھا جائے توگیس سیلنڈرز کے ان گنت دھماکوں کے باوجودحکومت نے کوئی واضح اقدام نہیں کیا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اس سلسلے میں فوری کارروائی کرے .