Advertisement

سپین میں ن لیگ اور پی پی پی سے پی ٹی آئی تک

سپین میں مقیم پاکستانی نوجوان حافظ احمداور ریڈیو پاک سلونا سپین نے پچھلے ہفتے میرے ساتھ سپین بارسلونا میں ایک شام کا اہتمام کیا۔حافظ احمد اور ان کے ساتھیوں ارشد ساحل وغیرہ سے پہلے یہ پروگرام پندرہ دنوں سے زیادہ عرصے پر محیط تھا جس میں ہائیڈل برگ یونیورسٹی جرمنی اور پیرس سمیت یورپ کے دیگر ملکوں میں بھی میرے ساتھ شعری نشستوں کا اہتمام تھامگر پاکستان میں ان دنوں جاری الیکشن کی گہما گہمی کے باعث میرے لیے اپنے ٹی وی شوز سے پندرہ بیس دن کی رخصت لینا ممکن نہ تھا لہٰذا یورپ کے اس دورے کو بارسلونا اور چند دنوں تک محدود کرنا پڑا۔ بارسلونا، سپین کے صوبے کاتلونیا کا درالخلافہ ہے۔ اہلِ کاتلونیاکس طرح اپنی زبان کے بارے میں حساس ہیں اور کیسے کاتلونیا کی ایک بڑی تعداد سپین سے آزادی کی خواہاں ہے۔ پاکستان قارئین کو شاید حیرت ہو کہ ان کے گلے شکوے بھی سپین سے وہی ہیں جو پاکستان میں مختلف اکائیاں وفاق سے کرتی ہوئی پائی جاتی ہیں۔ کاتلونیا کی عوام کا خیال یہ ہے کہ بارسلونا سپین کا اہم سیاحتی مرکز ہونے کے باعث زیادہ منافع کماتا ہے جب کہ حاصل ہونے والی رقوم کا بڑا حصہ بارسلونا کے بجائے سپین کے دیگر علاقوں پہ لگا دیا جاتا ہے. گویا وہی وسائل کا جھگڑا. کاتلونیا کی سیاسی قوتیںاس حوالے سے نعرے بازی کرکے ووٹ حاصل بھی کرتی ہیں مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ جب الیکشن کا موقع آتا ہے تو عوام سپین کے بڑے قومی دھارے میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں اور علیحدگی پسندوں کو مسترد کر دیتے ہیں۔ عوام چاہے بلوچستان کے ہوں سندھ کے یا کاتلونیا کے بڑے قومی دھارے میں رہنے کی افادیت سے بخوبی آگاہ ہوتے ہیں۔اہم بات یہ ہوا کرتی ہے کہ وفاق کوئی بھی ہو اگر ان کو ان کے جائز حقوق سے محروم نہ رکھے تو وہ کبھی علیحدگی کا نعرہ نہ لگائیں۔ بارسلونا کے سفر میں کاتلونیا کے نامور آرکیٹیکٹ گاﺅدی کی بنائی ہوئی بلڈنگز کا مشاہدہ زندگی کا ایک منفرد ولفریب تجربہ تھا۔ کیسے مہذب قوموں میں صرف ایک آرٹسٹ، شاعر، پینٹر، فنکار یا آرکیٹیکٹ نسلوں اور صدیوں کا فخر بن جایا کرتا ہے اس کا اندازہ بارسلونا کے لوگوںکے دلوں میں گاﺅدی کا مقام دیکھ کر ہوا۔ پوری دنیا سے لوگ گاﺅدی کی بنائی ہوئی حیرت انگیز عمارتیں دیکھنے بارسلونا آتے ہیں۔ شدید معاشی بحران میں ساڑھے چار کروڑ کے لگ بھگ آبادی والے سپین کو کس طرح صرف اور صرف ان کی سیاحت کی انڈسٹری نے سنبھالا ہوا ہے کہ ہر سال تقریباً ساڑھے چار پانچ کروڑ کے لگ بھگ سیاح آج بھی سپین کا رخ کرتے ہیںان حقائق کا مطالعہ بھی سپین کے سفر میں دلچسپی کا حامل تھا۔
کس طرح ایک پاکستانی ڈاکٹر ہما کو پاکستانیوں سمیت وہاں کے امیگرنٹس نے اپنا نمائندہ بنا کر حکومتی راہ داریوں تک پہنچایااور عام پاکستانی وہاں کن معاشی مشکلات کا شکار ہے اس کے علاوہ پکاسو میوزیم میں عظیم مصور پکاسو کی بنائی ہوئی پینٹنگزاور پینٹنگز دیکھنے کے لیے گھنٹوں لمبی قطاروں کے بارے میں بھی آنے والے دنوں میں الیکشن کے بعد تفصیل سے لکھوں گامگر فی الحال تذکرہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا اس سارے سفر میں سینکڑوں پاکستانیوں سے ملاقاتیں رہیںن لیگ کے سپین کے عہدیداران نے خصوصی طور پر مجھے اپنے دفتر میں مدعو کیا۔ وہ اپنی پارٹی کے حوالے سے پاکستان میں فتح کے حوالے سے پُرامید تھے ن لیگ کے آفس میں لگی ہوئی قدآدم تصاویر میں میاں شہباز شریف میاں نواز شریف اور ماروی میمن کی تصاویر تو انتہائی نمایاں تھیں مگر حمزہ شہباز کی تصویر کو وہ مقام حاصل نہیں تھا جو پاکستان میں ہر بینر پر نظر آنے لگا ہے شاید ن لیگ سپین کے عہدیداران ابھی تک پاکستان میں ن لیگ کے اندر ہوتی ہوئی ٹرانسفر آف پاور سے پوری طرح آگاہ نہیں۔بے چارے پاکستان میں ہوتے تو اب تک اپنے عہدوں سے ہٹا دیے گئے ہوتے۔حیرت مجھے پی ٹی آئی کے حوالے سے ہوئی کہ امریکہ اور لندن کے برعکس سپین میں پی ٹی آئی کی تنظیم نہایت کمزور نظر آئی ابھی جب میں پچھلے دنوں امریکہ گیا تھا تو بلاشبہ یوں لگتا تھا کہ 95فیصد سے زیادہ پاکستانی پی ٹی آئی کی خاطر کچھ کرنے کے لیے بے چین ہیں یہی حال برطانیہ میں بھی ہے ۔ جب کہ سپین میں پی ٹی آئی کی نسبت مسلم لیگ ق کی ورکنگ بہتر نظر آئی شاید اس کی وجہ سپین میں مقیم بہت سے پاکستانیوں کا گجرات سے تعلق ہو۔رات کے ایک کھانے پر پندرہ بیس پرجوش نوجوانوں سے ملاقات ہوئی جو واضح طور پر دو دھڑوں میں بٹے ہوئے تھے کچھ کا خیال تھا کہ ن لیگ ہی مستقبل کی جماعت ہے جب کہ باقی نوجوان ن لیگ کو اس فہرست میں شامل کر رہے تھے جن کی وجہ سے پاکستان آج اس حال کو پہنچا ہے خصوصاً میاں صاحبان کی بے پناہ دولت کا اور برطانیہ میں ان کے صاحبزادے کے پراپرٹی بزنس کا بہت ذکر ہوا۔ مجھے اندازہ ہوا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی، پاکستانی لیڈران کی باہر بنائی ہوئی جائیدادوں اور کاروبار کی تفصیلات سے ہم پاکستانیوں کی نسبت کہیں زیادہ آگاہ ہیں اور کیوں نہ ہوں حرام مال مردار گوشت کی طرح ہوا کرتا ہے جس سے اٹھنے والی بُو چھپائے نہیں چھپ سکتی ۔گفتگو میں اندازہ ہوا کہ وہ نوجوان جو ن لیگ کی حمایت کر رہے تھے ان میں سے کئی چھ آٹھ ماہ قبل تک عمران سے امیدیں لگا بیٹھے تھے مگر جب پی ٹی آئی نے ن لیگ ہی کی طرح لوٹے اور کھوٹے لوگ اپنی صفوں میں شامل کیے تو وہ دلبرداشتہ ہو کر دوبارہ اپنی سابقہ جماعت ن لیگ کی حمایت پر مجبور ہو گئے۔ البتہ جوجوش وخروش پی ٹی آئی کے نام لیواﺅں میں سپین میں پایا جاتا ہے وہ دیگر جماعتوں میں آج بھی مفقود ہے ۔خصوصاً ان دو نوجوانوں نے تو مجھے حیران کر دیا جو بارسلونا ائیر پورٹ پہ میرے ساتھ واپسی کے سفر میں جہاز پر سوار ہو رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ وہ سپین سے صرف اور صرف عمران خان کو ووٹ دینے پاکستان جا رہے ہیں۔سچی بات ہے کہ ہو سکتا ہے ایسے کچھ دیوانے دوسری پارٹیوں میں بھی پائے جاتے ہوں۔ جگہ جگہ لوگوں سے میرے بار بار پوچھنے کے باوجودپیپلز پارٹی کو کم ازکم سپین میں مقیم پاکستانی بالکل بھی ووٹ اور اہمیت دینے کے لیے تیار نہیں تھے۔ مگر جہاز میں لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے عملے کے ایک رکن نے بتایا کہ اربوں روپے کا فنڈ لاڑکانہ کو مختص کیا گیا تھا مگر اس کا تیس فیصد بھی علاقے پر لگا نظر نہیں آتا۔ وہ صاحب اتنے جذباتی ہو گئے تھے کہ میں ان کی آنکھوں میں نمی صاف دیکھ سکتا تھا اور بات کرتے ہوئے ان کی آواز بھرا گئی تھی ان کے بقول بی بی شہید کی قربانیوں کے ساتھ اتنا بُرا سلوک کوئی نہیں کر سکتا تھا جتنا خود پیپلز پارٹی نے کیا۔ مگر میرے اس سوال پر کہ کیا وہ اور دیگر سندھ کے لوگ مسلم لیگ فنکشنل اور دیگر جماعتوں کو پیپلز پارٹی پر ترجیح دیں گے ان صاحب نے رومال سے اپنی آنکھوں کے کنارے پہ چمکتے ہوئے آنسو پونچھتے ہوئے نہایت خوداعتمادی سے جواب دیا نہیں شاہ صاحب تمام تر خرابیوں کے باوجود آج بھی سندھی عوام پیپلز پارٹی کو ہی عوام کی پارٹی سمجھتے ہیں جن کے نمائندوں کے کمروں کے دروازوں پر ٹھوکر مار کر وہ اندر داخل ہو سکتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے مقابلے میں جو وڈیرے کھڑے ہوئے ہیں خصوصاً جن کے ساتھ میاں نواز شریف نے اتحاد بنانے کی کوشش کی ہے وہ تو عام سندھیوں کو میلوں دور سے دیکھ کر اپنے دروازے بند کر لیا کرتے ہیں۔
جہاز کے پہیے جب لاہور ائیرپورٹ کو چھو رہے تھے تو میں سوچ رہا تھا کہ پاکستانی سیاست میں پیپلز پارٹی کو جو مقام حاصل ہوا وہ کسی دوسری پارٹی کو حاصل نہیں ہوا۔ کیا آنے والے وقتوں میں پیپلز پارٹی اپنا یہ کھویا ہوا مقام حاصل کر پائے گی یا پی ٹی آئی مستقبل میں ایک ایسی عوامی پارٹی کے طور پر اُبھر پائے گی جو نہ صرف وفاق کی پارٹی ہو بلکہ صحیح معنوں میں پاکستان کے پِسے ہوئے عوام کی پارٹی بھی ہو۔دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان پی ٹی آئی کو جہانگیر ترینوں ، شفقت محمودوں، قصوریوں، علیم خانوں اور قریشیوں سے بچا کر عوام کی پارٹی بنا پاتے ہیں یا اپنے ارد گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے طاقتور لوگوں سے شکست کھا جاتے ہیں۔ مگر یہ طے ہے کہ پیپلز پارٹی ہو یا پی ٹی آئی یا ن لیگ آنے والے وقتوں میں پاکستان پہ راج وہی کرے گا جو خلقِ خدا کے دلوں پہ راج کرے گا۔ ورنہ حال کو ماضی بنتے ہوئے صرف ایک لمحہ درکار ہوا کرتا ہے۔

Source
 
Advertisement
عمران خان پی ٹی آئی کو جہانگیر ترینوں ، شفقت محمودوں، قصوریوں، علیم خانوں اور قریشیوں سے بچا کر عوام کی پارٹی بنا پاتے ہیں
This is such a 'biased', illogical, and short-sighted comment that can be made only by someone 'really' cheap in his thoughts.

Ignoring the 80 % new leaders, more than 35 % young people that IK has given tickets for the first time in Pakistan's history and putting FLUSH LIGHTS on a few, just a few of those who had a political background...this is so cheap


Oh...but I forgot one thing 'ABABEEL ANDHEE HOTEE HAY'.
 
Advertisement
bari gal keeti ay :P
is shaks ke location (GRENADA) say (RE) hata ker us ke jaga (A) laga do tu jo banta hain wo yah nooras hain

example formula :- GRENADA - RE = G...NADA + A = kud he hasab laga lo ............hahahah
 
Last edited: