- Joined
- Feb 10, 2020
- Posts
- 6,444
- Reaction score
- 5,189
- Points
- 178
Loading X post…
Open original post on Xکچھ صحافی اور اینکر تین نسلوں سے پاکستان میں بیٹھے ہیں، پاکستان کا کھا رہے ہیں مگر خود کو کشمیری النسل کہتے ہیں، ٹی وی پر پروگرام میں ان کی زبان اسٹیبلشمنٹ والی ہوتی ہے مگر ٹویٹس میں عوامی ایکشن کمیٹی والی ہوتی ہے۔ وہ نوکری پاکستان کی سرکار کی کر رہے ہیں، مگر اپنی منافقت سے کشمیر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔
کچھ اینکرز اور صحافیوں کی سانپ کی طرح 2 زبانیں ہیں، وہ (آزاد کشمیر کے معاملے پر) ٹی وی پر کچھ اور بولتے ہیں اور ٹویٹر پر کچھ اور بولتے ہیں، سپیروں کو میں کہتا ہوں آپ ان سانپوں کو نسل در نسل پالتے ہیں، سانپ کا کام ہی کاٹنا ہوتا ہے، آپ شکوہ نہ کیا کریں۔ لگتا ہے سپیروں کو ان سانپوں سے کٹوانے کا نشہ ہو گیا ہے، خود کو کٹواتے ہیں مگر پھر بھی ان کو پاکستان کے ٹیکس پیئرز کے پیسوں کا دودھ پلاتے ہیں
سانپ کسی کا نہیں ہوتا، وہ اپنے مقصد کا ہوتا ہے، دودھ اسے پاکستانی سپیروں کا مل جائے وہاں سے پیئں گے، کسی امریکی، برطانوی سپیرے کا مل جائے وہاں سے پیئں گے۔ سپیروں کو سوچنا چاہیے آپ کی انہی دوغلی پالیسیوں کی وجہ سے ہم آج اس اسٹیج پر ہیں، بلوچستان میں بدامنی ہے، کے پی میں بد امنی ہے، گلگت بلتستان میں بدامنی ہے، کشمیر میں بد امنی ہے۔
سپیروں کی پالیسز ایسی ہیں جو صرف سانپوں کو سوٹ کرتی ہیں، پاکستان یا پاکستان کے مفادات کو سوٹ نہیں کرتیں، سپیرے اپنی پالیسی کب بدلیں گے؟





