Advertisement

سپریم کورٹ ایکٹ پر دستخط نہ ہونے پر پارلیمنٹ سے بل منظورکرالیں گے،عطا تارڑ

1attararattscbilll.jpg

وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے دو ٹوک کہہ دیا کہ اگر صدر نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر دستخط نہ کیے تو بل پارلیمنٹ ہاؤس سے دوبارہ منظور کرا لیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا 20 اپریل تک یہ ایکٹ قانون بن جائے گا، الیکشن سے متعلق چار تین کی اکثریت سے پچھلے بینچ کا فیصلہ مؤثر ہے،اس فیصلے کی موجودگی میں موجودہ بینچ نہیں چل سکتا، یہ تین جج اپنا ذہن بنا چکے ہیں، اب باقی 6 ججوں پر مشتمل لارجر بینچ بنا دیا جائے۔


وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا افسوس ہے کہ ایک ایسا ادارہ سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت دے رہا ہے جس کے اندر تقسیم پائی جاتی ہے، ہمارا خیال تھا کہ ہفتے یا اتوار کو یا پیر کی صبح کو چیف جسٹس فل کورٹ اجلاس بلائیں گے، مگر چیف جسٹس بضد ہیں کہ وہی تین جج بیٹھ کر فیصلہ کریں گے۔
 
Advertisement
koi iss bander ke najaiz bache ko bataye ke ye bill aeen mein tarmeem k bagher koi haisiat nahin rakhta. supreme court will strike it down the next day.
Bandar Tarrar is living in a fool's paradise. His grand pop Rafiqa Tarrar has kicked the bucket a long time ago. Everyday is not Sunday. If Bundiyal shows some more courage Nani bhagori and Debtonic Baandar will soon be in Mach jail.