Advertisement

سُرخیاں‘ متن اور حیدر علی حیدر ۔۔ ظفر اقبال

مریم نواز نے کہا ہے کہ ''مظلوم نوازشریف نہیں بلکہ قانون اور انصاف شرمندہ ہوئے ہیں‘‘ کیونکہ نوازشریف تو ملک و قوم کی خدمت میں مصروف ہی اتنے رہے ہیں کہ انہیں کبھی شرمندہ ہونے کا وقت ہی نہیں ملا اور اب یہ معمول راسخ ہو چکا ہے اس لیے اُنہیں شرمندہ کرنے کی ناکام کوشش نہ کی جائے ورنہ اُلٹا شرمندگی اُٹھانا پڑے گی بلکہ اسی بُھول چُوک میں فرد جرم لگنے کے بعد بھی مستعفی ہونے کا خیال نہیں آیا اور اس پس منظر میں بیچارے اسحاق ڈار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنا ایک مذاق نہیں تو اور کیا ہے کیونکہ انہیں مستعفی ہونے کے لیے وزیر خزانہ مقرر نہیں کیا گیا تھا۔ آپ اگلے روز ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کر رہی تھیں۔
​
x21279_80516349.jpg.pagespeed.ic.rv5fbdssyI.jpg

http://dunya.com.pk/index.php/author/zafar-iqbal/2017-11-09/21279/80516349#.WgTcuHZRXIU