- Joined
- Feb 14, 2016
- Posts
- 1,056
- Reaction score
- 1,382
- Points
- 0
٢٠ جولائی ٢٠١٦
تحریر۔ خداداد
اب کنٹرول لائن کے پار سے تمہاری مدد کو کوئی نہیں آئے گا۔ ہم نے جہادی دکانیں بند کروا دی ہیں۔ جن دکانوں پر تماشائیوں کی بھیڑ زیادہ اور گاہکوں کی تعداد کم ہو اور جن دکانوں پر مال تو کم بکتا ہو لیکن زخیرہ شدہ سامان پھیل کر سڑک تک پہنچ جائے اور راہگیروں کے لیے زحمت کا باعث بنے انہیں بند ہی ہونا چاہیے۔ کچھ فسادی ٹھیلے اب بھی قائم ہیں جن کے سدّباب کے لیے انتظامیہ دن رات مصروف ہے۔
ہمارے طبلہ نواز نے تمہارے باغیچے کے گرد باڑ مکمل کروا دی تھی تاکہ تمہارے بچّے اپنی حدود میں رہیں۔ خواہ کھیلیں کودیں یا لڑیں مریں۔ ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں۔ اور ہاں۔ تمہارا مالک مکان اگر اس باڑ کی جگہ فصیل بنانا چاہے تو اپنے خرچ پر بنا سکتا ہے۔ ہمیں اس پر بھی کوئی اعتراض نہیں۔
اور یہ جو تمہارا اپنے مالک مکان کے ساتھ گھر کی ملکیت کا جھگڑا چل رہا ہے یہ بھی خود ہی حل کرو۔ عدالت کا دروازہ کھٹکٹاؤ۔ اگر چاہو تو اس گھر کے پرانے مقدمے کی فائل کی نقل تمہیں ہم سے مل سکتی ہے۔ لیکن تمہیں وکیل بھی خود ہی کرنا ہو گا اور پیروی بھی۔ ہمارے پاس اتنی فرصت نہیں کہ تمہارے مقدمے کی پیشیاں بھگتتے رہیں۔
اور اگر اپنی جنّت نظیر کو بزورِ شمشیر حاصل کرنا چاہو تو یہ بھی تمہاری مرضی اور انتخاب پر منحصر ہے۔تمہاری طاقت تمہارے بچے ہیں۔ ان کی جیسی چاہو تربیت کرو۔ چاہو تو ان کے ہاتھ میں شمشیر تھماؤ یا پھر ہمارے بچوں کی طرح برقی آلات۔
ہمارے ہاں کے کچھ دیوانے سال کے کچھ مخصوص دنوں میںں تمہاری محبت کے راگ الاپیں تو کسی خوش فہمی میں مبتلا نہ ہونا۔ ہماری اکثریت تمہارے مقدر کی طرح سو رہی ہے۔
[email protected]

Last edited: