Sohraab
Prime Minister (20k+ posts)
- Joined
- Apr 22, 2012
- Posts
- 39,938
- Reaction score
- 30,736
- Points
- 113
سونامی کا الٹا سفر
سید طلعت حسین
مختلف دھڑوں کے بیچ رسہ کشی کے علاوہ حالات اس وجہ سے مزید ابتر ہو جاتے ہیں کہ عمران خان کے پسندیدہ لوگ اپنے مسائل کی طرف زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ وہ اپنی سیاست کے لیے اور دوسرے ممالک میں اپنا کاروبار کرنے کے لیے کے پی کے سیاسی ذرائع کو استعمال کرتے ہیں۔ جہانگیر ترین خان کو اس وقت ایک عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب پارٹی کا بڑا نمائندہ، ایک موجودہ اسمبلی کا ایم این اے جہلم میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی ریلی میں شرکت کے لیے نہیں آیا۔ اس کے علاوہ بھی بہت سی مثالیں ہیں جو واضح کرتی ہیں کہ کے پی کے نمائندے عمران خان کی سیاست کے مہرے بننے سے اکتا چکے ہیں۔ جیسے جیسے صوبے کے عوام میں غم و غصہ بڑھتا جا رہا ہے ، مرکزی حکومت اپنے سیاسی حربے استعمال کرنے میں مصروف ہے اور اس خیال میں ہے کہ کے پی کے ان کے مہروں کا گڑھ ہے۔ اس بات نے اس اہم صوبے میں پارٹی کو بلندیوں سے پستی کی طرف دھکیل دیا ہے۔
آپ کسی بھی گروپ کے کسی بھی نمائندے سے ملیں وہ اپنے دکھ اور درد کی کہانیاں رات گئے تک سناتا رہے گا۔ ان ساری شکایات کا خلاصہ یہ ہو گا کہ عمران خان اپنے بل بوتے پر سیاسی معاملات کو ہینڈل نہیں کر پا رہے۔ وہ سارے معاملات اپنے پیاروں کے سپرد کر دیتے ہیں اور فیڈ بیک کی کوئی گنجائش نہیں دیتے۔ اس رویہ نے ان کو کے پی کی سیاست میں اکیلا کر چھوڑا ہے اور ان کے فیصلہ کرنے کی معمولی قابلیت کو بھی مشکل میں دال دیا ہے۔
البتہ کے پی کے سیاسی معاملات کوئی استثنا نہیں رکھتے۔ یہ تو اصل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ملک کے دوسرے حصوں میں بھی پی ٹی آئی کی حالت بہت خراب ہے، خاص طور پر ایک ایسی جماعت کے لیے جو اب تک مرکزی حکومت کا کوئی تجربہ نہیں رکھتی۔ جہاں تک تنظیمی معاملات کا سوال ہے، پنجاب ایک بُری تصویر پیش کر رہا ہے۔ یہ ذاتی مفاد ڈھونڈنے والے دھکے باز ریڑھی بانوں کا ایک سنڈے بازار ہے۔ صوبائی ڈویژن طاقتور سیاستدانوں کی مستقل لڑائی میں پس کر بہت ہی خراب صورتحال کے مظہر ہیں۔ یہاں پرانے گاردز کا مقابلہ نئے گارڈز سے اور نئے گارڈز کا بنی گالہ کے وین گارڈز سے ہے۔ سب ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں۔ کہیں کوئی مقصد نظر نہیں آتا۔ تنظیمی صلاحیتوں کا بھی فقدان ہے۔ بہت کم لوگ پی ٹی آئی کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ دوسری پارٹیوں کے لوگ جو پی ٹی آئی میں شمولیت کے آرزو مند نظر آتے تھے اب اپنے خیالات بدل چکے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے لیے اگر کسی چیز کا اضافہ ہوا ہے تو وہ ایسے لوگوں کا جو پارٹی چھوڑ کر اڑان بھرنے کی تیاری میں ہیں۔ ایسے لوگ اپنے سیاستی مستقبل کے معاملے میں بہت پریشان ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ملک کی دوسری بڑی سیاسی پارٹی جو ملک کی آدھی آبادی پر مشتمل ہونے کا دعوی کرتی ہے کہ جلسوں میں حاضرین کی تعداد مسلسل کم ہوتی دکھائی دیتی ہے۔ پی ٹی آئی کی دوسرے اتحادیوں پر انحصار جن میں پی اے ٹی اور شیخ رشید قابل ذکر ہیں یہ ثابت کرتی ہے کہ پارٹی کی تنظیمی صلاحیتیں ایک خطرناک حد تک کمزور ہوتی جا رہی ہیں۔ لانگ مارچ اب شارٹ ہو چکے ہیں اور انقلاب کے بلند و بانگ دعوے اپنی آواز کھو رہے ہیں۔ اگر پنجاب میں یہ حالت ہے جو عمران خان کی توجہ کا مرکز ہے تو دوسرے صوبوں جیسے بلوچستان اور سندھ میں پارٹی کی حالت کا اندازہ آپ لگا سکتے ہیں۔ آزاد کشمیر میں ہونے والی شکست فاش بھی ابھی ذہن میں تازہ ہے۔ پارٹی اس خوفناک لہر میں خود آ کر نہیں گری۔ یہ عمران خان کی سونامی سیاست کا نتیجہ ہے ۔ کتنی دلچسپ بات ہے کہ اب عمران خان سونامی کا لفظ شاذ و ناذر ہی بولتے ہیں۔ ان کی سونامی سیاست اس بڑے تھرو بیک کی وجہ بنی ہے جس نے ایک اچھے مستحکم فلوٹیلا کے سفر کو مکمل طور پر متزلزل بنا دیا ہے۔ عمران خان سیاست کے لاجک کے خلاف زور لگا رہے ہیں کیونکہ وہ اپنے ہی بیانات سے متاثر ہیں کہ ایک دن انہیں کامیابی ملے گی۔ اگرچہ جو فتح وہ اپنی طرف آتے ہوئے دیکھ پا رہے ہیں اس کی وضاحت وہ کبھی نہیں کرتے سوائے اس کے کہ وہ اپنے آپ کو پاکستان کا وزیر اعظم تصور کرتے ہیں، انہیں کم از کم اتنا ذہین ہونا چاہیے کہ وہ اپنے مقصد کے طرف بڑھنے کے لیے کچھ طریقے اور حکمت عملی اپنائیں۔ ان کے بہت سے کام بہت حیران کن ثابت ہوتے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق پچھلے 15 ماہ میں انہوں نے ذاتی طور پر نیکسٹ پلان یا نیکسٹ فیس کا 55 بار اعلان کیا ہے۔ اس کا مطلب ہر ماہ میں انہوں نے یہ اعلان چار مرتبہ کیا ہے۔ اتنی ہی بار انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس بار آخری کامیابی سمیٹیں گے۔ ان کے مقابلہ میں شیخ رشید جو زیادہ دعوے کرنے اور بولنے چالنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں نے صرف 12 مرتبہ اپنے احتجاج کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔ معاملہ یہ نہیں کہ پارٹی میں کوئی عمران خان سے ان معاملات پر گفتگو نہیں کرتا ۔ عام چمچوں کے علاوہ دوسرے لوگ اور کور کمیٹی کے ممبرز بھی انہیں تجاویز دیتے ہیں۔ تازہ ترین میٹنگ میں یہ ایگریمنٹ کیا گیا کہ مارچ اور جلسہ کرنے سے پہلے اس پر بحث کی جائے گی اس کے بعد اعلان ہو گا۔ عمران خان نے اس ایگریمنٹ کو مذاق بناتے ہوئے گجرانوالہ سے لاہور کی طرف مارچ کا اعلان کر دیا۔میجورٹی کے اس اندازے نے کور کمیٹی کے ممبرز کے اس امپریشن کو مزید مضبوط کر دیا ہے کہ عمران خان کو یا تو نتائج کا اندازہ نہیں ہوتا یا پھر وہ ایسے عناصر کے زیر اثر ہیں جنہیں وہ یا جہانگیر ترین خان جانتے ہیں۔
دونوں پہلووں سے اکیلے کسی تحریک پر نکلنے کا عمل اس قدر مضبوط ہو چکا ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے پارٹی کی اصل قیادت موجود ہی نہیں ہے۔ ایسا کرنے کے بہت سنجیدہ نتائج پہلے بھی برآمد ہو چکے ہیں۔ اس کی وجہ سے فیصلے کرنے میں کارکنوں کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے کیونکہ لوگوں کو یہ یقین ہو گیا ہے کہ فیصلے پہلے سے کہیں اور کر دیے گئے ہیں اور یہ میٹنگز صرف ایک فارملٹی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ، پلاننگ میں حصہ نہ ڈال سکنے کی روش کی وجہ سے پارٹی کے گول سے کارکنان کو خبردار نہیں رکھا جاتا جس کی وجہ سے کچھ عقلمند لوگوں نے اپنے آپ کو اس پراسس سے ہی علیحدہ کر لیا ہے۔ وہ میٹنگ میں بیٹھتے ہیں ، اپنی آرا دیتے ہیں اور احکامات کے نفاذ کے معاملات سے اپنے آپ کو علیحدہ رکھتے ہیں۔ عمران خان نے ایک ایکو چیمبر بنا رکھا ہے جہاں انہیں صرف اپنی آوازیں سنائی دیتی ہیں یا ان لوگوں کی جو ان کے امیر چمچے ہیں۔
پوری پارٹی اس چیمبر کی کیسنگ کی حیثیت رکھتی ہے جس کا اندرون مکمل طور پر عمران خان اور ان کے دوستوں کے کنٹرول میں ہے۔ اس وقت عمران خان کی حکمت عملی صرف اس امید پر مبنی ہے کہ کوئی قہر وزیر اعظم پر ٹوٹے اور اس طرح وزیر اعظم ہائوس خود بخود خالی ہو جائے۔ اگر ایسا ہو بھی جائے اور نواز شریف وزارت عظمٰی چھوڑ بھی دیں تو بھی عمران خان کی اس ہاوس میں انٹری اسی حد تک ہو گی جس حد تک وہ اپنے آپ کو ایک مشہور سیاستدان سمجھتے ہیں۔ وہ صرف شور برپا کر سکیں گے لیکن کوئی اہم کام ان کے زریعے ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ ان کا اصل اثاثہ جو ان کی پارٹی ہے ایک زندہ مثال ہے اس بات کی کہ انہوں نے سیاست کی بنیادی چیزیں نہیں سیکھیں۔ وہ اپنا اور پارٹی کا تعارف دوسروں پر کیچڑ اچھال کر کرتے ہیں۔ ان کے پاس آئینہ دیکھنے اور اپنے آپ کو سخت سوالوں کے جواب دینے کا بھی وقت نہیں ہے
[FONT=&]
[/FONT]
Source
سید طلعت حسین
عمران خان کو اپنے سیاسی حرکات کو درست سمت میں ڈالنا ہو گا۔ ان کی شہرت کو بھلا ہی نقصان نہ پہنچ رہا ہو لیکن ان کی پارٹی اس وقت بہت بُرے حالات میں ہے۔ اس کا ظاہری ثبوت کارکنوں کی ناراضگی اور کچھ سینیر رہنماوں کی حیرانگی کہ آخر ان کی کشتی کہاں کا رخ کیے ہوئے ہے ۔ یہ تو محض ایک چھوٹا حصہ ہے ان مسائل کا جن کی طرف عمران خان اپنی سیاست کو لےکر گامزن ہیں۔ پارٹی کے اندر اختلاف اور نظم و ضبط کی بنیادی وجہ وہ غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے جس سے خیبر پختونخواہ کے معاملات کے سلسلے میں پی ٹی آئی نے دکھایا ہے۔ عمران خان بلند و بانگ دعوے کرتے رہے ہیں کہ صوبے کی حکومت کتنے اعلیٰ طریقے اور کامیابی سے چلائی جا رہی ہے ۔ میڈیا اور عوام کو ٹرخانے کے لیے یہ ٹھیک ہے لیکن حقائق کے منافی ہے۔
اس صوبے کی سب سے بڑی بد قسمتی اس کے وزیر اعلٰی ہیں۔ کابینہ کے وزرا بھی اتنے اچھے نہیں ہیں۔ وزرا کی نا اہلی اور پارٹی کے اندرونی خلفشار کی بدولت اتحادی حکومت کی کارکردگی بہت متاثر ہوئی ہے جہاں حکومت کے مرکزی ممبران صرف اپنے حلقہ جات تک ہی محدود ہیں۔ اخراجات کے معاملے بھی وزرا اسی تعصب کی بنا پر فیصلے کرتے ہیں۔ مرکزی نوعیت کا کوئی ویژن ہی نہیں ہے۔ وسیع گورنینس کا کوئی نمونہ بھی ان کے پاس موجود نہیں ہے۔ ہر چیز کی افادیت اسی وقت معلوم ہوتی ہے جب اس کے لیے صحیح نمونہ تیار کر لیا جائے جس کے لیے میڈیا ایڈورٹائزمنٹ اور انٹرویوز کے علاوہ عمران خان کا ٹویٹر اکاؤنٹ ایک اچھی کوشش ہے ۔ چونکہ اچھی کارکردگی نہ ہونے کے الزامات کا کھیل جاری ہے اس لیے عمران خان اپنی کارکردگی کو مثال کے طور پر پیش کرنے کی بجائے دوسرے صوبوں کی بری کارکردگی والے معاملات کو نشانہ بناتے ہیں۔ کے پی میں کسی تبدیلی کے وقوع پذیر ہونے کے لیے یہ بلکل اچھا طریقہ نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام میں اپنا امیج بہتر کرنے کے لیے جو کام کیے جاتے ہیں ان کا پارٹی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
مختلف دھڑوں کے بیچ رسہ کشی کے علاوہ حالات اس وجہ سے مزید ابتر ہو جاتے ہیں کہ عمران خان کے پسندیدہ لوگ اپنے مسائل کی طرف زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ وہ اپنی سیاست کے لیے اور دوسرے ممالک میں اپنا کاروبار کرنے کے لیے کے پی کے سیاسی ذرائع کو استعمال کرتے ہیں۔ جہانگیر ترین خان کو اس وقت ایک عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب پارٹی کا بڑا نمائندہ، ایک موجودہ اسمبلی کا ایم این اے جہلم میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی ریلی میں شرکت کے لیے نہیں آیا۔ اس کے علاوہ بھی بہت سی مثالیں ہیں جو واضح کرتی ہیں کہ کے پی کے نمائندے عمران خان کی سیاست کے مہرے بننے سے اکتا چکے ہیں۔ جیسے جیسے صوبے کے عوام میں غم و غصہ بڑھتا جا رہا ہے ، مرکزی حکومت اپنے سیاسی حربے استعمال کرنے میں مصروف ہے اور اس خیال میں ہے کہ کے پی کے ان کے مہروں کا گڑھ ہے۔ اس بات نے اس اہم صوبے میں پارٹی کو بلندیوں سے پستی کی طرف دھکیل دیا ہے۔
آپ کسی بھی گروپ کے کسی بھی نمائندے سے ملیں وہ اپنے دکھ اور درد کی کہانیاں رات گئے تک سناتا رہے گا۔ ان ساری شکایات کا خلاصہ یہ ہو گا کہ عمران خان اپنے بل بوتے پر سیاسی معاملات کو ہینڈل نہیں کر پا رہے۔ وہ سارے معاملات اپنے پیاروں کے سپرد کر دیتے ہیں اور فیڈ بیک کی کوئی گنجائش نہیں دیتے۔ اس رویہ نے ان کو کے پی کی سیاست میں اکیلا کر چھوڑا ہے اور ان کے فیصلہ کرنے کی معمولی قابلیت کو بھی مشکل میں دال دیا ہے۔
البتہ کے پی کے سیاسی معاملات کوئی استثنا نہیں رکھتے۔ یہ تو اصل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ملک کے دوسرے حصوں میں بھی پی ٹی آئی کی حالت بہت خراب ہے، خاص طور پر ایک ایسی جماعت کے لیے جو اب تک مرکزی حکومت کا کوئی تجربہ نہیں رکھتی۔ جہاں تک تنظیمی معاملات کا سوال ہے، پنجاب ایک بُری تصویر پیش کر رہا ہے۔ یہ ذاتی مفاد ڈھونڈنے والے دھکے باز ریڑھی بانوں کا ایک سنڈے بازار ہے۔ صوبائی ڈویژن طاقتور سیاستدانوں کی مستقل لڑائی میں پس کر بہت ہی خراب صورتحال کے مظہر ہیں۔ یہاں پرانے گاردز کا مقابلہ نئے گارڈز سے اور نئے گارڈز کا بنی گالہ کے وین گارڈز سے ہے۔ سب ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں۔ کہیں کوئی مقصد نظر نہیں آتا۔ تنظیمی صلاحیتوں کا بھی فقدان ہے۔ بہت کم لوگ پی ٹی آئی کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ دوسری پارٹیوں کے لوگ جو پی ٹی آئی میں شمولیت کے آرزو مند نظر آتے تھے اب اپنے خیالات بدل چکے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے لیے اگر کسی چیز کا اضافہ ہوا ہے تو وہ ایسے لوگوں کا جو پارٹی چھوڑ کر اڑان بھرنے کی تیاری میں ہیں۔ ایسے لوگ اپنے سیاستی مستقبل کے معاملے میں بہت پریشان ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ملک کی دوسری بڑی سیاسی پارٹی جو ملک کی آدھی آبادی پر مشتمل ہونے کا دعوی کرتی ہے کہ جلسوں میں حاضرین کی تعداد مسلسل کم ہوتی دکھائی دیتی ہے۔ پی ٹی آئی کی دوسرے اتحادیوں پر انحصار جن میں پی اے ٹی اور شیخ رشید قابل ذکر ہیں یہ ثابت کرتی ہے کہ پارٹی کی تنظیمی صلاحیتیں ایک خطرناک حد تک کمزور ہوتی جا رہی ہیں۔ لانگ مارچ اب شارٹ ہو چکے ہیں اور انقلاب کے بلند و بانگ دعوے اپنی آواز کھو رہے ہیں۔ اگر پنجاب میں یہ حالت ہے جو عمران خان کی توجہ کا مرکز ہے تو دوسرے صوبوں جیسے بلوچستان اور سندھ میں پارٹی کی حالت کا اندازہ آپ لگا سکتے ہیں۔ آزاد کشمیر میں ہونے والی شکست فاش بھی ابھی ذہن میں تازہ ہے۔ پارٹی اس خوفناک لہر میں خود آ کر نہیں گری۔ یہ عمران خان کی سونامی سیاست کا نتیجہ ہے ۔ کتنی دلچسپ بات ہے کہ اب عمران خان سونامی کا لفظ شاذ و ناذر ہی بولتے ہیں۔ ان کی سونامی سیاست اس بڑے تھرو بیک کی وجہ بنی ہے جس نے ایک اچھے مستحکم فلوٹیلا کے سفر کو مکمل طور پر متزلزل بنا دیا ہے۔ عمران خان سیاست کے لاجک کے خلاف زور لگا رہے ہیں کیونکہ وہ اپنے ہی بیانات سے متاثر ہیں کہ ایک دن انہیں کامیابی ملے گی۔ اگرچہ جو فتح وہ اپنی طرف آتے ہوئے دیکھ پا رہے ہیں اس کی وضاحت وہ کبھی نہیں کرتے سوائے اس کے کہ وہ اپنے آپ کو پاکستان کا وزیر اعظم تصور کرتے ہیں، انہیں کم از کم اتنا ذہین ہونا چاہیے کہ وہ اپنے مقصد کے طرف بڑھنے کے لیے کچھ طریقے اور حکمت عملی اپنائیں۔ ان کے بہت سے کام بہت حیران کن ثابت ہوتے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق پچھلے 15 ماہ میں انہوں نے ذاتی طور پر نیکسٹ پلان یا نیکسٹ فیس کا 55 بار اعلان کیا ہے۔ اس کا مطلب ہر ماہ میں انہوں نے یہ اعلان چار مرتبہ کیا ہے۔ اتنی ہی بار انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس بار آخری کامیابی سمیٹیں گے۔ ان کے مقابلہ میں شیخ رشید جو زیادہ دعوے کرنے اور بولنے چالنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں نے صرف 12 مرتبہ اپنے احتجاج کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔ معاملہ یہ نہیں کہ پارٹی میں کوئی عمران خان سے ان معاملات پر گفتگو نہیں کرتا ۔ عام چمچوں کے علاوہ دوسرے لوگ اور کور کمیٹی کے ممبرز بھی انہیں تجاویز دیتے ہیں۔ تازہ ترین میٹنگ میں یہ ایگریمنٹ کیا گیا کہ مارچ اور جلسہ کرنے سے پہلے اس پر بحث کی جائے گی اس کے بعد اعلان ہو گا۔ عمران خان نے اس ایگریمنٹ کو مذاق بناتے ہوئے گجرانوالہ سے لاہور کی طرف مارچ کا اعلان کر دیا۔میجورٹی کے اس اندازے نے کور کمیٹی کے ممبرز کے اس امپریشن کو مزید مضبوط کر دیا ہے کہ عمران خان کو یا تو نتائج کا اندازہ نہیں ہوتا یا پھر وہ ایسے عناصر کے زیر اثر ہیں جنہیں وہ یا جہانگیر ترین خان جانتے ہیں۔
دونوں پہلووں سے اکیلے کسی تحریک پر نکلنے کا عمل اس قدر مضبوط ہو چکا ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے پارٹی کی اصل قیادت موجود ہی نہیں ہے۔ ایسا کرنے کے بہت سنجیدہ نتائج پہلے بھی برآمد ہو چکے ہیں۔ اس کی وجہ سے فیصلے کرنے میں کارکنوں کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے کیونکہ لوگوں کو یہ یقین ہو گیا ہے کہ فیصلے پہلے سے کہیں اور کر دیے گئے ہیں اور یہ میٹنگز صرف ایک فارملٹی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ، پلاننگ میں حصہ نہ ڈال سکنے کی روش کی وجہ سے پارٹی کے گول سے کارکنان کو خبردار نہیں رکھا جاتا جس کی وجہ سے کچھ عقلمند لوگوں نے اپنے آپ کو اس پراسس سے ہی علیحدہ کر لیا ہے۔ وہ میٹنگ میں بیٹھتے ہیں ، اپنی آرا دیتے ہیں اور احکامات کے نفاذ کے معاملات سے اپنے آپ کو علیحدہ رکھتے ہیں۔ عمران خان نے ایک ایکو چیمبر بنا رکھا ہے جہاں انہیں صرف اپنی آوازیں سنائی دیتی ہیں یا ان لوگوں کی جو ان کے امیر چمچے ہیں۔
پوری پارٹی اس چیمبر کی کیسنگ کی حیثیت رکھتی ہے جس کا اندرون مکمل طور پر عمران خان اور ان کے دوستوں کے کنٹرول میں ہے۔ اس وقت عمران خان کی حکمت عملی صرف اس امید پر مبنی ہے کہ کوئی قہر وزیر اعظم پر ٹوٹے اور اس طرح وزیر اعظم ہائوس خود بخود خالی ہو جائے۔ اگر ایسا ہو بھی جائے اور نواز شریف وزارت عظمٰی چھوڑ بھی دیں تو بھی عمران خان کی اس ہاوس میں انٹری اسی حد تک ہو گی جس حد تک وہ اپنے آپ کو ایک مشہور سیاستدان سمجھتے ہیں۔ وہ صرف شور برپا کر سکیں گے لیکن کوئی اہم کام ان کے زریعے ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ ان کا اصل اثاثہ جو ان کی پارٹی ہے ایک زندہ مثال ہے اس بات کی کہ انہوں نے سیاست کی بنیادی چیزیں نہیں سیکھیں۔ وہ اپنا اور پارٹی کا تعارف دوسروں پر کیچڑ اچھال کر کرتے ہیں۔ ان کے پاس آئینہ دیکھنے اور اپنے آپ کو سخت سوالوں کے جواب دینے کا بھی وقت نہیں ہے
[FONT=&]
[/FONT]
Source
Last edited by a moderator:





