جیو نیوز کے پروگرام میں سینئر تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ اور حامد میر کے درمیان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے معاملے پر گفتگو کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے ن لیگ کی حاجرہ خان نے ٹویٹ کیا شاہزیب خانزادہ نے حامد میر منافق کی صحیح بولتی بند کی۔
Loading X post…
Open original post on Xحاجرہ خان کے ٹویٹ پرسینیئر تجزیہ کار حامد میر نے جوابی ٹویٹ میں لکھا یہ مسلم لیگ ن والوں کی پرانی عادت ہے حکومت میں آجائیں تو حامد میر منافق ہے۔
انہوں نے لکھا اپوزیشن میں ہوں تو حامد میر بڑا اچھا ہے آجکل مسلم لیگ ن کا سوشل میڈیا سیل ان تمام صحافیوں کے ساتھ گالی گلوچ کر رہا ہے جو پیمرا ترمیمی بل اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ بل پر تنقید کر رہے ہیں یہ گالیاں اور گولیاں ہمارے لئے نئی نہیں آپ گالیاں دیں ہم اپنی تنقید جاری رکھیں گے۔
Loading X post…
Open original post on Xمزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے وہ سائیبر کمانڈوز جو پیمرا ترمیمی بل پر ہماری تنقید کو جمہوریت کے خلاف سازش قرار دے رہے ہیں وہ صرف اتنا بتا دیں کہ جب 2016 میں پیکا ایکٹ لایا گیا تو کون وزیراعظم تھا؟ 2017 میں ایک ایگزیکٹو آرڈر سے تمام چینل بند کئے گئے تو کون وزیراطلاعات تھا؟ تحریک انصاف پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022لیکر آئی تو اسے میں نے عدالت میں چیلینج کیا اسوقت مسلم لیگ ن میرے ساتھ پٹیشنر کیوں بنی؟
Loading X post…
Open original post on Xسینیٹ نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 کثرت رائے سے منظور کرلیا،ایوان بالا نے ترمیمی بل کی شق وار منظوری دی،سینیٹ نے بل میں وزیرقانون کی ترامیم منظور کرلیں۔
آج ہونے والے سینیٹ اجلاس میں سینیٹر مشتاق کا کہنا تھا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل میں بہت سی متنازعہ شقیں ہیں، موجودہ حالت میں اس ترمیمی بل کو پاس نہ کیا جائے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں 6 ترامیم ہیں، فوجی تعلیمی اداروں کو بھی آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ نان اسٹیٹ ایکٹرز کو بل میں شامل کیا گیا۔
Loading X post…
Open original post on Xسینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اگر یہ بل اتنا ہی ضروری تھا تو 15 ماہ پہلے کیوں نہ لائے، اس کے بعد کس کی حکومت ہوگی کچھ علم نہیں،اس طرح کے غیرمعمولی اختیارات اداروں کو نہیں دینے چاہئیں، اس کو ابھی درست کر لیں ورنہ آپ بھی اس کا شکار ہوسکتے ہیں۔
سینیٹر نوابزادہ عمر کا کہنا تھا کہ ایوان بالا میں ایسا بل نہیں لانا چاہیے، موجودہ حکومت جو قانون سازی کر رہی ہے یہی ان کے گلے پڑے گی، سیاسی افراد کو ایسی قانون سازی نہیں کرنی چاہیے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل واپس لینے کی تحریک پیش کی جو ایوان نے منظور کرلی، یہ بل ڈھائی سال پرانا تھا جو گزشتہ حکومت نے تیار کیا تھا، وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر بل واپس لے رہے ہیں، یہ بل ہماری موجودہ کابینہ میں نہیں آیا تھا۔
Advertisement





