Advertisement

سوشل میڈیا پر دھمکیاں دے کر قتل کرنے والا پولیس کی گرفت میں نا آسکا

7policemulzimsnna.png

سرگودھا میں سوشل میڈیا پر دھمکیاں دے کر لوگوں کو قتل کرنےوالا تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقہ کوٹ مومن میں پانچ افراد کے قتل کا ملزم احمد شیر تاحال پولیس کی گرفت سے باہر ہے، دھمکیاں دے کر لوگوں کو قتل کرنےوالے قاتل کی عدم گرفتاری سے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق احمد شیر نامی شخص نے سوشل میڈیا پر اپنے رشتہ داروں کو قتل کی دھمکیاں دیں اور پھر اپنی دھمکیوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے 2 خواتین سمیت 5 رشتہ داروں کو تین مختلف مقامات پر موت کے گھاٹ اتار کر پولیس کارکردگی کی حقیقت کھول کررکھ دی،
پولیس کے مطابق کوٹ مومن کے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کررکھا ہے۔

واقعہ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا فیصل کامران نے کہا ہے کہ قاتل کے بہت قریب ہیں، ملزم آئس کا نشہ کرتا ہے اور اسے مختلف وجوہات پر رشتہ داروں کو قتل کیا، قاتل اسی علاقے میں ہی چھپا ہوا ہےجلد گرفتاری عمل میں آجائے گی، ملزم کی گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون کیمروں کی مدد لی جارہی ہے۔