Night_Hawk
Siasat.pk - Blogger
- Joined
- Aug 14, 2010
- Posts
- 14,740
- Reaction score
- 5,648
- Points
- 113
[h=1]سوشل میڈیا عملی اقدامات کی راہ میں رکاوٹ!
[/h] اسد یوسفزئی ہفتہ 22 نومبر 2014
سوشل میڈیا پہ آگاہی مہم چلانا یا پھرنئے لوگوں سے تعلقات استوار کرنا بُری بات نہیں مگر اِس کی عار میں عملی زندگی کی جدوجہد کو ترک کرنا اور اپنے رشتہ داروں کو بھلا دینا انصاف نہیں۔ فوٹو: فائل
سوشل یعنی سماج ، ارے ایسا مت سمجھیں کہ میں آپ کو پڑھا رہا ہوں بس یہاں یہ بات لکھنے کا مقصد تو یہ ہے کہ آج سے کچھ عرصے قبل جب لوگوں کے پاس وقت کی کوئی کمی نہیں ہوا کرتی تھی تو وہ اپنے رشتہ داروں سے ملاقات بھی کیا کرتا تھا اور تہواروں میں ایک دوسرے کے گھر آناجانا بھی لگا رہتا تھا جس کا نتیجہ لوگوں کے دلوں میں محبت اور بھائی چارگی کی اعلی فضا کی صورت میں موجود تھا۔
مگراب اسی سوشل میڈیا یعنی سماج سے تعلق رکھنے والی ویب سائٹس موجود ہیں بشمول ٹوئیٹر، فیس بک نے لوگوں کو سماج سے ہی کاٹ کر رکھ دیا ہے۔ میں کسی اور کی کیا بات کروں کہ یہ فرق تو میں خود اپنے اندر بھی دیکھتا ہوں۔ اب میں دنیا میں بیٹھے فرد سے بات بھی کرسکتا ہوں اور دوستی اور تعلقات بھی استوار کرسکتا ہوں مگر اب مجھے اپنے برابر میں بیٹھے ماں ، باپ، بھائی، بہن سے بات کرنے کا کوئی وقت نہیں ہے لیکن جب وہ خود مجھے سے کوئی بات کرنا چاہے تو بھی میں اُن کو یہ کہہ کر چُپ کروادیتا ہوں کہ صبر میں امریکا میں بیٹھے اپنے فلاں سے چیٹ کررہا ہوں ۔
میں یہ تو نہیں جانتا کہ آپ اِس جدیدیت کس حدتک خوش ہیں مگر میں تو ہر گز نہیں اور اِس کی متعدد وجوہات ہیں ۔ اِس نے نہ صرف رشتوں کو کمزور کیا بلکہ ایسے معاشرے میں ایسے لوگوں کی بھی قلت پیدا کردی کہ جو اپنے وطن کے لیے عملی طور پر میدان میں نکلا کرتے تھے۔ اب سوشل میڈیا کے ذریعہ پاکستان اور مذہب سے محبت کے ایسے ایسے دعوے کیے جاتے ہیں اور ملک کو قوم کو نقصان پہنچانے والے کی وہ کلاس لی جاتی ہی کہ لگتا ہے جیسے ابھی کوئی بہت بڑا تیر مارے جانے والا ہے مگر افسوس کہ عملی طورپر کچھ نہیں ہوتا ۔
میری یہ تحریر پڑھ کہ کافی لوگ کہیں گے کہ ہم جو کرسکتے ہیں وە کر رہے ہیں اور انسان تھوڑا بھی اگر اچھا کام کرے تو اُس کو سراہنا چاہیے، یقیناً ایسا ہی ہونا چاہیے کہ ہر اچھے کام کو پذیرائی ملنی چاہیے مگر سوال اِس وقت یہ ہے کہ کیا ہم صرف یہی کرسکتے ہیں؟ قائدؒ کے نوجوان و اقبالؒ کے شاہین صرف گفتار کے غازی تو نہ تھے پھر آج کیوں اپنی اصلاح چھوڑ کر دوسروں پر انگلی اٹھانا ہی ہمارا کام بن گیا ہے؟
ایک پاکستانی ہونے اور اس معاشرے کا حصہ ہونے کے ناطے ہمارا فرض صرف دوسروں کی اصلاح یا دوسروں پر انگلی اٹھانا نہیں بلکہ اپنے گریباں میں جھانک کہ سب سے پہلے اپنی اصلاح ہے۔
سوشل میڈیا پر پاکستانیوں اور اس معاشرے کو کوس کہ ہم کونسا فرض پورا کررہے ہیں؟ بھلے ہم میں اتنی ہمت نہ ہو یا ہمارا بس نہ چلے کہ دوسروں کو روک کہ انہیں سمجھائیں یا انکی اصلاح کریں مگر ہم اپنا محاسبہ کرکہ اپنے آپ کی اصلاح تو کرسکتے ہیں نہ؟آج ہمارے میں معاشرے میں جو بگاڑ پیدا ہوا ہے وہ صرف اسی سوچ کیوجہ سے ہے۔ ہم راہ چلتے گند پھینکنا کو کوڑےدن کے بجائے رستے میں ہی پھینک دیتے ہیں، نوپارکنگ میں گاڑی پارک کردی جاتی ہے، سگنل توڑ دیا، بجلی چوری کی، سفارش سے کام نکلوایا کہ بھئ صرف میرے ایک کے ایسا کرنے سے بھلا کیا نقصان ہوتا ہے۔
لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ ہمیں اس سوچ کو بدلنا ہوگا کہ چاہے کوئی گند کوڑےدان میں پھینکے نہ پھینکے مگر میں تو گند اسی میں ڈالوں گا، کوئی سگنل پر رکے نہ رکے میں تو یہیں رُکوں گا اور یقین جانیے جس دن ہم میں سے ہر کوئی یہ سوچنا شروع کردے تو کسی کو سدھارنے کی ضرورت نہ رہیگی۔ تب قانون کی بالادستی بھی ہوگی اور ہمارا ملک یورپ یا عرب ممالک جیسا صاف بھی رہیگا۔
عرض بس یہی ہے کہ سوشل میڈیا پہ آگاہی مہم چلانا یا پھرلوگوں سے تعلقات استوار کرنا بُری بات نہیں مگر اِس کی عار میں عملی زندگی کو بھلا دینا انصاف نہیں۔ ہمیں حقیقی دنیا میں تبدیلی کے لیے اور حالات کو بہتر کرنے کےلیے عملی جدوجہد بھی کرنی چاہیے اور اپنے رشتہ داروں خصوصاً والدین اوربہن بھائیوں سے روابط کو اِس جدیدیت کی وجہ سے رشتے کمزور ہونے سے بچاتے کی اشد ضرورت ہے۔
نوٹ: روزنامہ ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Source[/h] اسد یوسفزئی ہفتہ 22 نومبر 2014