Advertisement

سوشل میڈیا اور فوٹو شاپیے

سوشل میڈیا
ایک ایسا ہتھیار ہے جس کے استعمال سے آج کے دور میں ہر کوئی واقف ہے۔ اور فیس بک کا استعمال کوں نہیں جانتا۔ یہاں ہر شخص سچائی جانے بغیر ہی علم آگے تقسیم کرتا جاتا ہے۔ لوگوں کو اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ یہ سچ ہے یا جھوٹ ۔

میں نے حالیہ ایک پوسٹ دیکھی جو قومیت کو ہوا دے رہی تھی۔ اور ایک ہی پوسٹ جو بار بار ایڈؑٹ کر کے کبھی مغل، کبھی جٹ، کبھی بٹ، کبھی راجپوت اور کبھی آ رائیں کے نام سے شئیر کی جارہی تھی، پوسٹ کچھ یوں تھی کہ؛

​
’’ سکندراعظم نے کہا ان کو لڑ کر نہیں ہرایا جا سکتا، پاکستان کے 10 میں سے 8 نشان حیدر اس قوم کے ہیں۔‘‘

​
غرض یہ کہ کسی کو اس بات کا کوئی ہوش نہیں تھا کہ جو بات شئیرکر رہا ہوں اس میں کتنی سچائی ہے۔

میرے ایک دوست ’یورپ‘ میں رہتےہیں۔ انہوں نے اقبال کے ایک شعر کی پوسٹ بنا کر کہا کہ کتنی ہوشیاری سے گوروں نے ہمارے سلیبس سے اقبال کی شاعری کو نکال دیا گیا ہے، تاکہ ہم نوجوان بھٹک جائیں۔

موصوف نے خود تو میٹرک کر رکھا ہے اور ایک ہوٹل میں بطور ویٹر کام کرتے ہیں۔ جب میں نے ان سے پوچھا کہ بھائی گوروں نے یہ سازش بھی کی ہے کہ ہمارے نوجوانوں کو دھڑادھڑ ویزے دینا شروع کر دیئے، تاکہ یہ نوجوان ان کے ہوٹل اور پٹرول پمپ سنبھال لیں۔ اور آپ بھی تو اس سازش کا شکار ہو چکے ہیں نا ؟ ان کی طرف سے دوبارہ اس پوسٹ پو کوئی جواب نہ آیا۔

۔ مختلف سافٹ وئیر سے فوٹو کو ایڈٹ کر کے طرح طرح کی شکلیں بنائی جاتی ہیں، جس
کا زیادہ تر ٹارگٹ سیاستدان ہی بنتے ہیں۔

مجھے یہ نہیں سمجھ آتا کہ لوگ اس طرح کر کے اپنی عاقبت تو خراب کر ہی چکے ہیں، ہم کیوں ان راہوں پر چلتے ہوئے اپنی آخرت خراب کررہے ہیں۔ ہم ایک دوسرے کو ان کی وجہ سے گالیاں دیتے ہیں پھر فخر محسوس کرتے ہیں یہ تو میرا بھی فرض ہے۔ نوجوان ہفتہ بھر غیر ملکی ادا کاروں کی تصاویر لائک کرتے، شیئر کرتے اور ٹیگ کرتے ہیں۔ لیکن جمعہ کے دن ان سے زیادہ دین دار کوئی دوسرا نہیں نظرآتا، جمعہ کی سنتیں اور قیامت کی نشانیاں بتاتے ہیں۔ پھر سے ہفتہ بھر خواتین کی تصویریں ، شاعری کے ساتھ متبرک انداز میں پیش کرتے ہیں۔ سلام ہے اس قوم کی سوچ کو۔

ہم کہتے ہیں معاشرہ خراب ہو گیا ہے۔ مگر ہم نے یہ کبھی نہیں سوچا کہ معا شرہ کو بنانے والے ہم خود ہیں یعنی کہ ہم خود خراب ہیں۔ دوسروں کی اصلاح کرتے ہیں مگر اپنی نہیں۔ لہذاٰ ہمیں اپنی اصلاح کی ضرورت ہے جب ہم ٹھیک ہوں گے تو معاشرہ بھی ٹھیک ہو جائے گا۔
جیسے چاقو سبزی کاٹنے کے لیے استعمال کریں تو مثبت اور قتل کریں تو منفی۔ اس طرح ہمیں بھی سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کر کے اپنی اصلاح کرنی چاہئے، تاکہ
معاشرے کی اصلی روح قائم ہوسکے۔

عقیل افضل

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
بہت خوب اور کافی حد تک حقیقت پر مبنی تجزیہ ہے آپ کا۔منافقت ہی منافقت ہے
 
​
​
موصوف نے خود تو میٹرک کر رکھا ہے اور ایک ہوٹل میں بطور ویٹر کام کرتے ہیں۔ جب میں نے ان سے پوچھا کہ بھائی گوروں نے یہ سازش بھی کی ہے کہ ہمارے نوجوانوں کو دھڑادھڑ ویزے دینا شروع کر دیئے، تاکہ یہ نوجوان ان کے ہوٹل اور پٹرول پمپ سنبھال لیں۔ اور آپ بھی تو اس سازش کا شکار ہو چکے ہیں نا ؟​
​
ان کی طرف سے دوبارہ اس پوسٹ پو کوئی جواب نہ آیا۔
​

[hilar][hilar][hilar]
 
مجھے یہ نہیں سمجھ آتا کہ لوگ اس طرح کر کے اپنی عاقبت تو خراب کر ہی چکے ہیں، ہم کیوں ان راہوں پر چلتے ہوئے اپنی آخرت خراب کررہے ہیں۔ ہم ایک دوسرے کو ان کی وجہ سے گالیاں دیتے ہیں پھر فخر محسوس کرتے ہیں یہ تو میرا بھی فرض ہے۔ نوجوان ہفتہ بھر غیر ملکی ادا کاروں کی تصاویر لائک کرتے، شیئر کرتے اور ٹیگ کرتے ہیں۔ لیکن جمعہ کے دن ان سے زیادہ دین دار کوئی دوسرا نہیں نظرآتا، جمعہ کی سنتیں اور قیامت کی نشانیاں بتاتے ہیں۔ پھر سے ہفتہ بھر خواتین کی تصویریں ، شاعری کے ساتھ متبرک انداز میں پیش کرتے ہیں۔ سلام ہے اس قوم کی سوچ کو۔
 
O maama, pehli vari parrh lia si!

very well written and pin pointed the basic problem of our society. But that's what we hear everyday through politicians, analyst, journalist anchors and people around us who like to discuss about the problems in out society but what is the solution ?.....blaming each others?........ because that is what most us do.

When ever and where ever I be the part of debate like this, always share my views, the best solution is Education.

Education means not what we are at the moment giving to our kids in Pakistan but completely needed to be reform.

We desperately need one education system in which Islamic education also completely covered.

Every child must go to school no matter what.

Social education must also be the part of to teach the Nation how to live in a society by following the rules and respect others to earn respect. because at the moment our society is completely dysfunctional.
 
Advertisement
social media hamar hath aisy aya ha jaisy bandar hath bandooq...har koi har kisi journalist ko lifafa keh raha hay...koi choty bary ki tameez nai..begair proof pics share ho rahi hain..Shair sadiq kamyana ka hota ha aur ussy bana IQBAL ka dety hain....we don't have that sense