- Joined
- May 29, 2016
- Posts
- 3,545
- Reaction score
- 851
- Points
- 113
نگراں حکومت کا قیام قریب آرہا ہے اور الیکشن کمپین کا آغاز ہو چکا ہے ، اس حوالے سے یہ بات خوش آئند ہے کہ عوام کو اپنی حکومت کے چناؤ کا موقع ایک بار پھر ملنے جا رہا ہے
بدقسمتی سے معاشرے میں انتشار اور افرا تفری بھی عروج پر پہنچی ہوئی ہے اور ہر قسم کی اخلاقیات کا جنازہ نکالا جانے لگا ہے
جن لوگوں نے ستر کے الیکشن کا مشاہدہ اپنی آنکھوں سے کیا ہوا ہے وہ پریشان ہیں کہ بالکل اس ہی الیکشن سے مماثل طرز عمل لیڈروں نے اختیار کیا ہوا ہے اور ایک طرف ملک دشمنی اور غداری کے الزامات ہیں تو دوسری طرف بوٹ پالش اور فوج کی بی ٹیم کا تذکرہ ہے
سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ کی طاقت نے اس تقسیم اور انتشار کو مزید ہوا دی ہے اور کوئی اخلاقیات کا پاس کسی فریق کو نہیں رہ گیا ، حالت یہ ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھی کسی کے گھر سے بھاگنے اور کسی کی غیر قانونی بیٹی کے تذکرے سوشل میڈیا پر گرم ہیں، جھوٹی اور فیک ویڈیوز ہزاروں کے حساب سے پارٹیوں کے پیجز سے نشر ہورہے ہیں اور لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ ان سے قیامت کے دن کوئی جواب طلب نہیں کیا جاےگا
سیاسی جماعتوں کے امیدوار ٹی وی پر صحافی بنے تجزیہ کاری کر رہے ہیں ، ایک دوسرے کو تھپڑ رسید کر رہے ہیں، رمضان کے مہینے میں مذہبی منافرت پھیلا رہے ہیں اور لیڈرشپ کے کانوں پر جوں بھی نہیں رینگ رہی
یہاں سوشل میڈیا پر آنے والے اپنے عوام سے میں یہ اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ ہر تصویر اور ہر ویڈیو کو لائک ، شیر یا کمنٹ کرنے سے پہلے اس کے فیکٹس کو ضرور چیک کریں اور اس کے سورس کے متعلق اطمینان ضرور کریں ، اگر دنیا بھر میں صرف آپکی پارٹی کا پیج ہی اس خبر کو نشر کر رہا ہے تو پھر اس خبر میں صداقت کا امکان ١٠ فیصد بھی نہیں ہے اس لئے اس کا بلیک اوٹ کر دیں
یاد رکھئے کہ رمضان اور اس کے بعد بھی جھوٹ ، بدزبانی اور لغو گفتگو صرف زبان سے کرنے پر ہی گناہ نہیں ، اگر یہ کام کی بورڈ کے ذریعے ہورہا ہے اور زیادہ آگے تک پھیل رہا ہے تو آپ زیادہ گناہ کے مستحق بن سکتے ہیں
اگر آپ کی لیڈرشپ آپکو کسی ضابطۂ اخلاق کی طرف متوجہ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی تو آپ انکو ان باتوں کی طرف متوجہ کریں
احتساب اور شفافیت جو اس ملک کا بنیادی مسئلہ ہے وہ ترجیحات میں شامل ہی نہیں اور ہر پارٹی لوٹوں سے اشنان کرنے کو کامیابی کی ضمانت سمجھ رہی ہے ، اس تمام صورتحال کا نقصان یہ ہے کہ وہی کرپٹ عناصر جو پہلے دوسری پارٹی میں بیٹھ کر ملک لوٹ رہے تھے وہ اب کسی تیسری پارٹی میں بیٹھ کر یہی کام کرینگے ، اور لیڈر صاحبان اسی پر خوش ہیں کہ انہوں نے اپنی گاڑی پر ہمارا جھنڈا لگا لیا ہے
یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ ستر کے انتخاب کی طرح اس دفعہ بھی تیسری قوت اس ملک کی دینی قیادت ہے اور روشنی کی کرن یہ ہے کہ ان تھپڑوں ، گالیوں اور فرقہ واریت پھیلانے والی سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں ملک کی دینی قیادت نے اتحاد اور اعلی اخلاقیات کی سیاست کا راستہ چنا ہے جو ان شا الله ملک کی مضبوطی اور یہاں انتشار کی کمی کا موجب بنے گا
ابو سمیع
ممبر سوشل میڈیا ٹیم
جے آی یوتھ

سُنا دیا گوشِ منتظر کو حجاز کی خامشی نے آخر
جو عہد صحرائیوں سے باندھا گیا تھا، پھر اُستوار ہو گا
میں ظُلمتِ شب میں لے کے نکلوں گا اپنے درماندہ کارواں کو
شررفشاں ہوگی آہ میری، نفَس مرا شعلہ بار ہو گا