Advertisement

سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ پر شدت پسندی کا غلبہ

نگراں حکومت کا قیام قریب آرہا ہے اور الیکشن کمپین کا آغاز ہو چکا ہے ، اس حوالے سے یہ بات خوش آئند ہے کہ عوام کو اپنی حکومت کے چناؤ کا موقع ایک بار پھر ملنے جا رہا ہے
بدقسمتی سے معاشرے میں انتشار اور افرا تفری بھی عروج پر پہنچی ہوئی ہے اور ہر قسم کی اخلاقیات کا جنازہ نکالا جانے لگا ہے
جن لوگوں نے ستر کے الیکشن کا مشاہدہ اپنی آنکھوں سے کیا ہوا ہے وہ پریشان ہیں کہ بالکل اس ہی الیکشن سے مماثل طرز عمل لیڈروں نے اختیار کیا ہوا ہے اور ایک طرف ملک دشمنی اور غداری کے الزامات ہیں تو دوسری طرف بوٹ پالش اور فوج کی بی ٹیم کا تذکرہ ہے
سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ کی طاقت نے اس تقسیم اور انتشار کو مزید ہوا دی ہے اور کوئی اخلاقیات کا پاس کسی فریق کو نہیں رہ گیا ، حالت یہ ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھی کسی کے گھر سے بھاگنے اور کسی کی غیر قانونی بیٹی کے تذکرے سوشل میڈیا پر گرم ہیں، جھوٹی اور فیک ویڈیوز ہزاروں کے حساب سے پارٹیوں کے پیجز سے نشر ہورہے ہیں اور لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ ان سے قیامت کے دن کوئی جواب طلب نہیں کیا جاےگا
سیاسی جماعتوں کے امیدوار ٹی وی پر صحافی بنے تجزیہ کاری کر رہے ہیں ، ایک دوسرے کو تھپڑ رسید کر رہے ہیں، رمضان کے مہینے میں مذہبی منافرت پھیلا رہے ہیں اور لیڈرشپ کے کانوں پر جوں بھی نہیں رینگ رہی

یہاں سوشل میڈیا پر آنے والے اپنے عوام سے میں یہ اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ ہر تصویر اور ہر ویڈیو کو لائک ، شیر یا کمنٹ کرنے سے پہلے اس کے فیکٹس کو ضرور چیک کریں اور اس کے سورس کے متعلق اطمینان ضرور کریں ، اگر دنیا بھر میں صرف آپکی پارٹی کا پیج ہی اس خبر کو نشر کر رہا ہے تو پھر اس خبر میں صداقت کا امکان ١٠ فیصد بھی نہیں ہے اس لئے اس کا بلیک اوٹ کر دیں
یاد رکھئے کہ رمضان اور اس کے بعد بھی جھوٹ ، بدزبانی اور لغو گفتگو صرف زبان سے کرنے پر ہی گناہ نہیں ، اگر یہ کام کی بورڈ کے ذریعے ہورہا ہے اور زیادہ آگے تک پھیل رہا ہے تو آپ زیادہ گناہ کے مستحق بن سکتے ہیں

اگر آپ کی لیڈرشپ آپکو کسی ضابطۂ اخلاق کی طرف متوجہ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی تو آپ انکو ان باتوں کی طرف متوجہ کریں
احتساب اور شفافیت جو اس ملک کا بنیادی مسئلہ ہے وہ ترجیحات میں شامل ہی نہیں اور ہر پارٹی لوٹوں سے اشنان کرنے کو کامیابی کی ضمانت سمجھ رہی ہے ، اس تمام صورتحال کا نقصان یہ ہے کہ وہی کرپٹ عناصر جو پہلے دوسری پارٹی میں بیٹھ کر ملک لوٹ رہے تھے وہ اب کسی تیسری پارٹی میں بیٹھ کر یہی کام کرینگے ، اور لیڈر صاحبان اسی پر خوش ہیں کہ انہوں نے اپنی گاڑی پر ہمارا جھنڈا لگا لیا ہے
یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ ستر کے انتخاب کی طرح اس دفعہ بھی تیسری قوت اس ملک کی دینی قیادت ہے اور روشنی کی کرن یہ ہے کہ ان تھپڑوں ، گالیوں اور فرقہ واریت پھیلانے والی سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں ملک کی دینی قیادت نے اتحاد اور اعلی اخلاقیات کی سیاست کا راستہ چنا ہے جو ان شا الله ملک کی مضبوطی اور یہاں انتشار کی کمی کا موجب بنے گا

سُنا دیا گوشِ منتظر کو حجاز کی خامشی نے آخر
جو عہد صحرائیوں سے باندھا گیا تھا، پھر اُستوار ہو گا
میں ظُلمتِ شب میں لے کے نکلوں گا اپنے درماندہ کارواں کو
شررفشاں ہوگی آہ میری، نفَس مرا شعلہ بار ہو گا
​

ابو سمیع
ممبر سوشل میڈیا ٹیم
جے آی یوتھ
 
Advertisement
33596133_448234075588377_1138318169123848192_n.jpg
 
Advertisement
Syed Munawwar sb jese bhi the, lekin honest and truthful the...

Ye Siraj ...agar Fazlu se berh ker nahi to us se kam munafiq nahi he....

Qazi Hussain sb k bad jamat per musalsal zawal hi zawal he....
 
Advertisement
Zara JI k Leader ki Thirchi Topi Dekain. Naam Islam Ka Ley Raha hai Aur Topi Peshawar K Kisi Ganaster Ki Tarah Pehntha hai. Jahil Admi.

He is another Molana Fazool. He has been criticising pmln through out Panama case,he even went to court against Noora but at the end supported pmln in senate and in Kashmir general elections. JI is an hypocrite and backward party.
 
LOL

JI Ki kutoon wali ho rahi hai aaj kal social media per

They have no way of controlling this, so they are complaining

You guys can't make people fool anymore, using religion

your time is up
 
تحریک انصاف کے سابقہ اتحادی، سراج الحق نے بھی ان لوگوں کو آئینہ دکھانا شروع کر دیا ہے مگر کیا کیجئے کہ ابھی یہ لوگ طاقت کے نشے اور فوجی بوٹوں کا ہار پہن کر اتراتے پھر رہے ہیں۔ ان کو جرنیلوں نے لکھ کر دے دیا ہے کہ اگلا وزیر اعظم عمران خان ہی ہوگا۔ اس لیے ابھی یہ لوگ نہ کچھ سننے کی پوزیشن میں ہیں نہ سمجھنے کی۔​
 
Advertisement
جماعت اسلامی کی کامیابی کی دلیل یہ ہے کہ کسی تنقید کرنے والے نے سراج صاحب کے اٹھاۓ ہوئے نکات پر بات نہیں کی
ظاہر ہے کہ کوئی جواب نہیں ہے
ووہی والی مثال ہے کہ میں نے چوری کی ہے تو کیا ہوا تم پہلے یہ بتاو کہ تمہاری نماز کیوں قضا ہوئی

Yaawn....more cut and paste. Can JI or its members can actually think and come up with something of their own.
 
جماعت اسلامی کی کامیابی کی دلیل یہ ہے کہ کسی تنقید کرنے والے نے سراج صاحب کے اٹھاۓ ہوئے نکات پر بات نہیں کی
ظاہر ہے کہ کوئی جواب نہیں ہے
ووہی والی مثال ہے کہ میں نے چوری کی ہے تو کیا ہوا تم پہلے یہ بتاو کہ تمہاری نماز کیوں قضا ہوئی

​

abhi kuch din pehley na120 mein zamaanat kis ki zabt hoi thi?
 
ضمانت تو محترمہ فاطمہ جناح کی بھی ضبط ہوگئی تھی پاکستان بھر میں سواۓ شہروں کے
کیا اس سے یہ سمجھ لیا جاۓ کہ ایوب خان ہی درست تھا یا وہ منافق تھیں
ڈس لائک بٹن سے سواۓ اپنی آنا کی تسکین کے اور آپ کیا حاصل کرینگے

​
we need dislike button for ji posts
abhi kuch din pehley na120 mein zamaanat kis ki zabt hoi thi?