Advertisement

سماجی ویب سائٹس کے یوزر بدتمیز

سماجی ویب سائٹس کے یوزر ہورہے ہیں بدتمیز

115.jpg



سماجی ویب سائٹس لوگوں کو باہم مربوط کرنے اور اجنبیوں کو دوست بنانے کے دعوے کے ساتھ سامنے آئیں اور بلاشبہہ یہ سائٹس یہ فریضہ بہ خوبی انجام بھی دے رہی ہیں، مگر اس کا کیا جائے کہ رابطے اور تعلق استوار کرنے کا یہ وسیلہ چپقلش، جھگڑوں اور نفرت کا ذریعہ بھی بن چکا ہے۔

یہ حقیقت ایک سروے میں سامنے آئی ہے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کارپوریٹ ٹریننگ کے ایک ادارے ’’وائٹل اسمارٹس‘‘ کی جانب سے کیے جانے والے سروے کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اکھڑپن کے مظاہروں اور ایک دوسرے کو بُرا بھلا کہنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث حقیقی زندگی کی دوستیاں اور تعلقات متاثر ہورہے ہیں۔ یہ سروے بتاتا ہے کہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ہر پانچ میں سے دو صارفین ایسے ہیں جو ’’آن لائن جھگڑے اور بدکلامی‘‘ عملی زندگی میں اپنے کسی دوست یا ساتھی سے ترک تعلق کرچکے ہیں۔​

اس سروے میں ڈھائی ہزار سے زاید افراد نے شرکت کی، جن میں سے 78 فی صد شرکاء نے شکایت کی کہ ان کے دوست احباب کی آن لائن بدتمیزیاں بڑھتی جارہی ہیں۔ اس سروے میں شریک ہونے والے افراد کا کہنا تھا کہ حقیقی زندگی میں بالمشافہ ملاقاتوں کے دوران اخلاق اور تہذیب سے پیش آنے والے لوگ بھی سوشل ویب سائٹس پر آن لائن بات چیت اور بحث مباحثے کے دوران اکھڑپن کا مظاہرہ کرتے ہیں، بدتمیزی پر اتر آتے ہیں اور بے رخی کا اظہار کرتے ہیں۔

​
سروے کرنے والے ادارے کی شریک چیئرپرسن جوزف گرینی نے برطانوی خبررساں ادارے ’’رائٹر‘‘ سے اس سروے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ آن لائن رنجشیں اور جھگڑے اب انٹرنیٹ کے صارفین کی حقیقی زندگی کے تعلقات اور دوستیوں کو بھی متاثر کر رہے ہیں۔

جوزف گرینی کے مطابق سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے 19 فی صد صارفین ایسے ہیں جو آن لائن رنجش یا ناراض ہونے کی صورت میں اپنے کسی دوست یا ’’کونٹیکٹ‘‘ کو ’’ان فرینڈ‘‘، ’’بلاک‘‘ یا ’’ان سبکرائب‘‘ کر دیتے ہیں۔​

ایسا کیوں ہے کہ عام زندگی میں بہ اخلاق اور مہذب اور روبہ رو مکالمے کے دوران تہذیب، اخلاق اور برداشت کا مظاہرہ کرنے والے افراد سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر گفتگو کرتے ہوئے اخلاقی اقدار سے بے نیاز ہوجاتے ہیں اور ایک دوسرے سے بدتہذیبی پر اتر آتے ہیں،

اس سوال کا جواب ماہرین نفسیات اور ماہرین سماجیات بہتر طور پر دے سکتے ہیں، لیکن سامنے کی بات یہ ہے کہ آن لائن بات چیت اور بحث مباحثہ کرتے ہوئے جس سے بات یا بحث کی جارہی ہے وہ سامنے نہیں ہوتا، اس لیے سماجی ویب سائٹس کے یوزرز کو محفوظ سمجھے ہوئے غیرمحتاط اور بدتہذیبی پر مبنی رویے اختیار کرلیتے ہیں۔
​
http://www.express.pk/story/212657/
 
Advertisement
کیوں کہ ان کو پتہ ہے کہ ویب سایٹ پر دوسری طرف سے گھسن نہی آے گا

ورنہ تو آپ کو پتہ ہے کہ جماعت والے اور ایم کیوں ایم والے کیا حشر کرتے ہیں
 
سولہ آنے ٹھیک ریسرچ کیتی اے۔۔۔
 
Advertisement
کمال کرتے ہو بھائی . چور اوچکے اٹھائی گیر لیڈر بن کے ملک لوٹ کے کھا جائے اور وب پر ان کو کتا بھی نہ کہو . کیا منہ زوری ہے بھائی