Advertisement

سلمان صفدر کی ملاقات کسی کی کوشش کا نتیجہ نہیں تھی، یہ ملاقات نظام کی اپنی ضرورت تھی:سلمان اکرم راجہ

عمران خان صاحب کی ہمشیرہ روبینہ نیازی صاحبہ کے جاری کردہ بیان کے بعد اب ہمیں بطور پارٹی خان صاحب اور بشری بی بی کی صحت کے حوالے سے موثر حکمت عملی اپنانی ہے۔ موثر حکمت عملی محض ہیجان اور غصے پر مبنی نہیں ہوا کرتی۔ خان صاحب کے بلڈ پریشر میں اتار چڑھاو انتہائی تشویش کا باعث ہے۔ اس حوالے سے ہر وسوسے اور اندیشے کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ خاندان اور پارٹی کے تمام مجاز اداروں، بشمول پارلیمانی پارٹی، سے مشاورت کے بعد ملک کے اندر اور باہر بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔ خان صاحب کی صحت کا تحفظ پوری قوم کا فریضہ ہے۔

سلمان صفدر صاحب کی ملاقات کسی کی کوشش کا نتیجہ نہیں تھی۔ یہ ملاقات نظام کی اپنی ضرورت تھی۔ سلمان صفدر صاحب عدالت میں بیان دے چکے تھے کہ جب تک ان کی خان صاحب اور بشری بی بی سے ملاقات نہیں ہوتی وہ القادر کیس میں بحث نہیں کریں گے۔ اس ملاقات کے بعد القادر کیس جلد لگنے کا امکان ہے۔ خان صاحب کو ملاقات کے حوالے سے کوئی آفر نہیں دی گئ تھی۔

سلمان صفدر صاحب نے ملاقات کے بعد مجھے تفصیلی بریفنگ دی۔ خان صاحب نے چند ہدایات میرے لیے دی ہیں جن سے میری ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان ہدایات پر مکمل عمل ہو گا۔ خان صاحب پارٹی میں ہونے والے مکالموں اور انتشار کی کوششوں سے باخبر تھے۔ انہوں نے اپنے مقدمات کی پیروی کے حوالے سے بھی واضح ہدایات دی ہیں۔

سلمان صفدر صاحب نے خان صاحب کو انتہائی پر عزم پایا۔ اس ملاقات کے حوالے سے میڈیا پر جان بوجھ کر ایک جھوٹا بیانیہ پھیلایا گیا ہے۔

Loading X post…
Open original post on X