pablo
Banned
- Joined
- Oct 14, 2015
- Posts
- 5,581
- Reaction score
- 5,729
- Points
- 0
سلمان، آصف کو دوسرا موقع ملنا چاہیے: انضمام
نئی دہلی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کھلاڑیوں سلمان بٹ اور محمد آصف کی قومی ٹیم میں واپسی کی حمایت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دونوں کو سزا مکمل کرنے کے بعد دوسرا موقع دیا جانا چاہیے۔
سلمان بٹ اور محمد آصف کو اس وقت کے ساتھی کھلاڑی محمد عامر کے ساتھ 2010 میں انگلینڈ کے خلاف لارڈ ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر برطانیہ میں جیل کی سزا ہوئی تھی۔
تاہم محمد عامر سزا پوری کرنے کے بعد شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم میں واپس آچکے ہیں جب کہ آصف اور سلمان بٹ بدستور باہر ہیں اور انھیں رواں ماہ ہندوستان میں شروع ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
انضمام الحق کا خبر رساں ادارے اے ایف پی کو اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ایک شخص ایک دفعہ اپنی سزا پوری کرتا ہے تو وہ زندہ رہنے، کھیلنے اور سب کچھ کرنے کا حق رکھتا ہے۔
میرا ماننا ہے کہ دوسرے کھلاڑیوں کو بھی واپسی کا موقع ملنا چاہیے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کوبین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کےلیے سخت محنت کرنا ہوگی۔
انھوں نے رواں سال جنوری میں کامیاب انداز میں ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کی تھی جہاں سلمان بٹ نے سنچری بنائی تھی جبکہ آصف نے ون ڈے کپ میں اپنے پہلے میچ میں دو وکٹیں حاصل کیں
http://www.dawnnews.tv/news/1034171/

- Featured Thumbs
- http://i.dawn.com/large/2016/03/56d5a9d49374c.jpg
Last edited: