Advertisement

سلطان محمود غزنوی کی قبر کھولی گئی تو ؟


????? ????? ????? ?? ??? ????? ??? ?? ??? ??? ??

????? ?????? ?????? ????? ????? ????? ?? ??? ??? ???? ??? ??? ???? ????? ??? ??? ????? ?? ??? ??? ????
??? ????? ???? ?????? ???? ???? ?? ?????





[video]https://www.facebook.com/video.php?v=834006329976179&set=vb.229900547053430 &type=2&theater[/video]


 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Re: سلطان محمود غزنوی کی قبر کھولی گئی تو کیا &#1729

سبحان الله
 
Soon you will see some self-proclaimed " scholars" of siasat.pk spewing the filth of their devilish logic here...so sad to see such people who can always find some bad in everything they come across.
 
Advertisement
ان ویرانوں اور میدانوں کے پہلو میں یکدم سیاہ پہاڑوں کا ایک سلسلہ بلند ہونے لگا اور پھر دھیرے دھیرے برف سے ڈھکتا گیا۔ وہ ایک دیوار کی صورت برف کی عرش تک دیوار کی صورت جہاز کی کھڑکیوں میں سے جھانکنے لگا۔۔۔۔ انھیں چھونے لگا ۔۔۔۔۔

اور میں جانتا تھا کہ یہ ہندوکش ہی ہو سکتے ہیں۔۔۔

جو شہر کابل کا ایک سفید گہنا ہیں۔۔۔ اس کے گرد سفید ہوتے ہیں۔۔۔۔

وہی ناقابل عبور ہندوکش جنھیں غزنی کا محمود ہر برس اپنے ہزاروں ہاتھیوں اور سپاہ کے عبور کر کے ہندوستان میں داخل ہو جاتا تھا۔۔۔۔۔

ہم نے تاریخ سے روگرانی کر کے
محمود غزنوی کو ایک بت شکن اور بنیاد پرست مسلمان ثابت کر کے کتنی زیادتی کی ہے بلکہ اس کی مٹی پلید کر دی ہے۔ اسے ایک لٹیرا اور دولت کی ہوس رکھنے والا سلطان ہم نے خود ثابت کیا جب کہ وہ ایک سراسر مختلف انسان تھا۔ علم و ادب کا رسیا اور فلسفیوں کا مداح۔ جس کے دربار میں فردوسی جیسے شاعر اور اور البیرونی جیسے جینئیس سر جھکاتے تھے اور جس کا رفیق ایاز کیسا گوہر نایاب تھا اور جو لاہور کا گورنر ہوا اور آج اس کی قبر شاہ عالم کے اندر گمنامی میں دفن ہے۔ اگر آپ اصلی محمود غزنوی کو جاننا چاہتے ہیں تو کسی مسلمان کی فاتح سومناتی قسم کی تاریخ نہ پڑھیئے جس میں محمود کا ایک مسخ شدہ چہرہ نظر آتا ہے اور نہ ہی کسی ہندو تاریخ دان کی جو اسے ایک لٹیرا ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور جو ہندوستان صرف ہندوؤں کی سرکوبی کرنے کی خاطر اور مندر لوٹنے کے لئے آتا تھا۔ دنیا کا ہر بادشاہ چاہے اس کا تذکرہ مقدس صحیفوں میں ہی کیوں نہ ہو، اپنی فوجی طاقت اپنی سلطنت کے خزانے بھرنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔ وہ کوئی خلیفہ ہو یا سلطان۔ وہ کسی نہ کسی بہانے کمزور ہمسایوں کو زیر کرنے اور ان کے مال و اسباب کو لوٹنے کو جائز سمجھتا ہے۔یہاں فساد خلق کے باعث کچھ نام درج نہیں کئے جا سکتے لیکن وہ کوئی فرعون یا جولیئس سیزر شارلیمان ہو یا نپولین اور بابر ہو یا امیر تیمور۔۔ محض پکنک منانے کی خاطر گھر سے نہیں نکلتے۔۔۔امن کے پرچم لہراتے ہوئے دوسرے ملکوں میں نہیں جاتے۔۔ فتح کرنے اور اپنے آپ کو ثروت مند کرنے کے لئے جاتے ہیں۔۔۔ محمود نے بھی کچھ نیا نہیں کیا ، وہی کیا جو سلطان اور بادشاہ کرتے ہیں۔ لیکن ہم نے اسلام کے نام پر اس کے ڈنکے بجا دئیے اور مخالفین کو جواز مہیا کر دیا کہ وہ اسے محض لٹیرا ثابت کر دیں۔

اس نے
افغانستان میں ایک ایسا شہر آباد کیا جہاں کے موسم ہاتھیوں کے لئے خوشگوار تھے گویا یہ ایک ہاتھیوں کی پرورش گاہ تھی ایک ہاتھی نگرتھا۔ صرف اس لئے کہ وہ ہندوکش عبور کر کے اپنے ان افغانی ہاتھیوں کو ہندوستانی ہاتھیوں کے مقابل کر دے۔ وہ کہیں اور جا بھی نہیں سکتا تھا کہ ہندوستان ایک سہمی ہوئی سونے کی چڑیا تھی جس کے معبد اور محلات ہیرے جواہرات سے اٹے ہوئے تھے۔ تاریخ میں جس کسی کو آسان دولت درکار ہوتی تھی وہ ہندوستان کا رخ کرتا تھا ۔ ادھر بخارا و سمرقند یا یورپ کے برف زاروں کا رخ کون کرتا تھا۔۔۔۔

تو محمود نے کیا برا کیا اگر ہندوستان کا رخ کر لیا اور بار بار کیا۔۔۔۔

اصل محمود کی شخصیت پرکھنے کے لئے ہمیں ہمیشہ کی طرح مغرب کے تاریخ دانوں پر انحصا کرنا پڑے گا۔ شہرہ آفاق تاریخ دان ایڈورڈ گبز کی ضخیم تصنیف "ڈیکلائن اینڈ فال آف دے رومن ایمپائر" کی متعدد جلدوں میں سے صرف وہ پڑھ لیجئے جو عربوں اور مسلمانوں کے متعلق ہے۔ اس انگریز تاریخ دان نے جس طور پر تاریخ کو بھی ادب بنا دیا ہے وہ ایک معجزے سے کم نہیں۔ وہ سلطان محمود کو میدان حرب میں ایک ایک بے مثال قائد قرار دیتا ہے، اس کی عظمت و بڑائی اور علم دوستی کے گن گاتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ ہر برس اپنے ہزاروں ہاتھیوں اور لاکھوں سپاہ کے ساتھ ہندوکش ایسے قاتل اور ناقابل عبور سلسلہ کوہ کو پار کر کے ہندوستان کے میدانوں میں داخل ہونا ایک محیرالعقول کارنامہ ہے۔ ہینی بال نے تو نہایت کمتر بلندی والے الپس عبور کئے تھے اور صرف محدودے چند ہاتھیوں کے ساتھ صرف ایک بار عبور کئے تھے اس کے باوجود اسے ایک عظیم سپہ سالار اور فاتح کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ ایڈورڈ گبنز مبہم نہیں واضح الفاظ میں اعتراف کرتا ہے کہ ۔۔۔۔غزنی کا سلطان محمود ۔۔۔ مقدونیہ کے سکندر سے کہیں بڑا اور عظیم فاتح تھا۔

محمود غزنوی ایک ایسا جائنٹ تھا جسے ہم نے اپنے مذہبی تعصب میں رنگ کر ایک بونا بنا دیا ہے۔
​
​
​


مستنصر حسین تارڑ کے سفرنامے ماسکو کی سفید راتیں سے اقتباس۔
===================
​
 

​

محمود غزنوی​

تاریخ والا ماسٹربید سے ایک لڑکے کی مرمت کر رہا ہے اور بار،بار پوچھ رہا ہے​

"بتا تیرا باپ محمود غزنوی ہندوستان کیا کرنےآ یا تھا؟"​

لڑکا کانپتے ہونٹوں سے کہہ رہا ہے​

جی-----جی اسلام پھیلانے​

ہاں-------اب کیسے پتہ چلا پہلے کیوں نہ کہہ دیا​

لڑکے نےپہلے کچھ اور کہا تھا --شاید اس نے کہا ہومحمود غزنوی ہندوستان میلہ چراغاں دیکھنے​

آيا تھا، سونا لینے آیا تھا---احمق لڑکا بھلا بادشاہوں کو سونے کی کیا پرواہ ہوتی ہے-وہ تو خود​

پارس ہوتے ہیں اور جس کو ہاتھ لگا لیں سونا بن جاتا ہے محمود غزنوی کو یہی خواہش ہندوستان​

لائی تھی-وہ سومنات کے بت کو اپنے ہاتھ سے چھونا چاہتا تھا کہ وہ سونا بن جائے اور پھر وہ​

اسے اپنے ساتھ غزنی لے جائے اس نے کئی ایک دیو داسیوں کوبھی چھو کرسونے میں بدل دیا​

تھا اور انہیں بھی اپنے ساتھ لے گیا تھا -محمود نے ایک بت گرایا اور کئی بت اپنے ساتھ لے گیا​

واقعی وہ ہندوستان میں اسلام پھیلانے آیا تھا-اس نے اسلام کو یہاں چادرکی مانند پھیلایا تھا اور اس میں سومنات کا سونا لپیٹ کرلے گیا تھا وہ بڑا عقلمند بادشاہ تھا اگر وہ یہاں رہ جاتا اور سڑکوں کی مرمت ،سراؤں کی تعمیراور کنوؤں کی کھدائی میں لگ جاتا تو اس کی قبر بھی کہیں​

ایبک روڈ کے پاس ہوتی ------- محمود غزنوی اپنی لاش بچانے میں کامیاب ہو گیا تھا​

ہیل محمود غزنوی،غازی محمود غزنوی ​

( کچھ یادیں،کچھ آنسو--اے حمید)​
​
 
سلطان محمود غزنوی کے تین شکوک اور ان کے جوابات ....


سلطان محمود غزنوی مشہور مسلمان بادشاہ گزرے ہیں ،وہ موجودہ دور کے مسلمان حکمرانوں جیسے مسلمان نہیں تھے بلکہ دین کو سمجھنے والے اور اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے والے بادشاہ تھے۔انہوں نے 997 سے 1030ء تک افغانستان پر حکومت کی ۔ ایک بار ان کے دل میں تین شکوک پیدا ہوگئے اوران کی شدید خواہش تھی کہ انہیں ان شکوک کے جواب مل جائیں اور ذہن ان شکوک سے پاک ہوجائے۔

پہلا شک
اس حدیث کے متعلق تھا جس کا مفہوم ہے کہ "علماء انبیاء کے وارث ہیں "سلطان کو اس حدیث پر یہ شک تھا کہ یہ علم دین حاصل کرنے والے طلاب اور علماء تو انبیاء کے وارث ہیں مگر میں ایک مسلمان بادشاہ ہوں اور اللہ کے راستے میں خیرات کرتا ہوں اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہوں تو میں کیوں نبیوں کا وراث نہیں ہوسکتا۔ اسے شک ہوا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ حدیث کسی نے اپنے پاس سے بنائی ہو اور حقیقت میں ایسا نہ ہو۔


دوسرا شک
یہ تها کہ لوگوں نے اسے کہا کہ تو سبگتگین کا بیٹا نہیں ہے بلکہ اس نے تجھے غلام کے طور پر خریدا اور تجھے محبت اور پیار سے رکھا اس لئے اپنا بیٹا بنایا حالانکہ حقیقت میں تو اس کا بیٹا نہیں ،بلکہ تیرے باپ کا کوئی پتہ نہیں کون تھا۔سلطان کو بہت تشویش ہوئی کہ وہ خود کو سبگتگین کا بیٹا سمجھتا رہا مگر لوگوں کے مطابق اس کے باپ کا کسی کو پتہ ہی نہیں اور وہ سبگتگین کا بیٹا نہیں بلکہ غلام ہے۔


تیسرا شک
یہ تھا کہ اگرچہ اس نے بہت سے نیک کام کیے اور رعایا کو خوش رکھا ظلم اور ناانصافی سے دور رہا ،اس سب کو با وجود اس کی بخشش ہوگی یا نہیں ۔چونکہ سلطان محمود غزنوی ایک سچا مسلمان تھا لہذا اس کے دل میں خواہش تھی کہ اسے دنیا میں ہی پتہ چل جائے کہ اس کی بخشش ہو گی یا نہیں ۔


چنانچہ ایک رات وہ اپنے مشیروں اور مشعل برداروں کے ساتھ رات سیرو سیاحت میں محو تھا کہ اچانک اس کی نظر کچھ دورایک کباب کی دوکان پر کھڑے ایک طالب علم پر پڑی جو بھٹی کی روشنی میں کتاب پڑھنے میں مصروف تھا اور کوئی دینی مدرسہ کا طالب علم معلوم ہوتا تھا ،سلطان نے دیکھا کہ کبابی اسے با ر بار بھگا دیتا مگر وہ لڑکا کچھ دیر بعد پھر آجاتا اور مطالعہ میں مصروف ہوجاتا۔سلطان اس طالب علم کی محنت او ر لگن سے متاثر ہوااور اپنے ایک مشعل بردار سے کہا کہ جاؤ اور اس طالب علم کی مشکل اپنی مشعل کی روشنی سےآسان کردو چنانچہ مشعل بردار اس طالب علم کے پاس چلا گیا۔


سلطان اس و اقعہ سے فارغ ہوکر جب محو استراحت ہو ا تو اسے خواب میں اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوئی اور اللہ کے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجس کا مفہوم ہے

:
"
اے سبگتگین کے بیٹےتو نے انبیاء کے ایک وارث کی مدد کی اور اس کی مشکل کو آسان کیا اس کے صلے میں اللہ نے تیری بخشش فرمائی۔
"

سلطان کو اپنے تینوں شکوک کا جواب ایک ایسی شخصیت سے مل چکا تھا جن کی کسی بھی بات پر شک و شبہ کی گنجائش ہی نہیں ہو سکتی۔
1-
حدیث کے متعلق کہ علماء انبیاء کے وارث ہیں

2
اس کا باپ سبگتگین ہی تھا کیونکہ اللہ کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اس کے باپ کے نام سے پکارا۔

3
انبیاء کے وارث کی مدد کرنے پر بخشش کی بشارت دے دی گئی
​
 
Advertisement
20061207142922punjab_book_203.jpg




پنجاب اور بیرونی حملہ آور
پنجاب کتاب
پنجاب پر تمام حملہ آور لٹیرے تھے: مصنف
پنجاب میں آریاؤں سے لے کر انگریزوں کی آمد تک بیرونی حملوں اور ان کے خلاف کی
گئی مقامی باشندوں کی مزاحمت کو دانشور اور صحافی پروفیسر عزیز الدین
مد نے دو سو بتیس صفحات کی ایک کتاب میں سمو دیا ہے۔ کتاب کا نام ہے۔ پنجاب اور
بیرونی حملہ آور جو حال ہی میں لاہور سے شائع کی گئی ہے۔
عزیزالدین نے پنجاب کے تشخص اور احساس تاریخ کی ابتدا پر بھی بحث کی ہے اور لسانی یکجہتی کو پنجاب کی شناخت کی اساس قرار دیا ہے۔

پاکستان میں درسی کتابوں کے ذریعے گھڑی گئی تطہیر شدہ تاریخ کے برعکس عزیز الدین کی کتاب میں حقیقت پسندانہ اور غیر فرقہ وارانہ نقطہ نظر اختیار کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مسلمان حملہ آوروں کے پیش نظر کبھی بھی اسلام کی تبلیغ کا مقصد نہ تھا بلکہ وہ ملک گیری اور کشور کشائی کے لیے برصغیر میں داخل ہوئے۔ انہوں نے انگریزوں کے قبضہ کے خلاف جدو جہد میں سکھوں (بھگت سنگھ وغیرہ) اور ہندؤوں (جیسے دیوان مولراج، لالہ لاجپت رائے وغیرہ) کے کردار کو مفصل بیان کیا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ اگر محمود غزنوی نے اسلام پھیلانے کے لیے برصغیر پر سترہ حملے کیے ہوتے تو وہ ان کے استھ مبلغین کی ایک جماعت بھی ہندوستان بھیجتا اور تبلیغ اسلام کے لیے کوئی محکمہ قائم کرتا لیکن اس نے ایسا کوئی اقدام نہیں کیا۔

ان کا موقف ہے کہ محمود غزنوی کے ہندوستان پر حملوں کا مقصد تبلیغ اسلام کی بجائے دولت حاصل کرنا تھا اور مورخ جا بجا محمود غزنوی کی سیم و زر سے محبت کا تذکرہ کرتے ہیں۔

محمود غزنوی کے ہندوستان پر حملوں کا مقصد تبلیغ اسلام کی بجائے دولت حاصل کرنا تھا اور مورخ جا بجا محمود غزنوی کی سیم و زر سے محبت کا تذکرہ کرتے ہیں۔

اسی طرح تاریخی حوالوں (جیسے قاسم فرشتہ کی تاریخ) سے وہ یہ دلیل لاتے ہیں کہ شہاب الدین غوری کے لاہور کو خسرو ملک سے چھین کر قبضہ کرنا غوریوں اور غزنویوں کی باہمی رقابت اور سفاکانہ دشمنی کا شاخسانہ تھا۔
اسی طرح امیر تیمور، تاریخ میں جسے خدائی تازیانہ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، اپنی خود نوشت تزک تیموری میں اعتراف کرتا ہے کہ ہندوستان پر حملہ سے پہلے اس نے اس ملک کی مالی صورتحال کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ تاہم اس نے اپنے حملے کو ہندوستان کے کفار پر غلبہ کے خلاف جہاد کا نام دیا۔

مصنف کا موقف ہے کہ محمود غزنوی کے زمانے سے جو شخص بھی غزنی اور کابل پر قابض ہوتا تھا وہ ہندوستان کواپنی جاگیر اور ورثہ قرار دے دیتا تھا اور ارد گرد کے قبائل کو اکٹھا کرکے برصغیر کے شہروں اور خوشحال دیہات پر حملہ آور ہوجاتا۔

کابل کے حکمرانوں کے پنجاب اور برصغیر پر حملے آخری مغل عہد تک جاری رہے جب افغانستان کے حکمران احمد شاہ ابدالی کے پے درپے حملوں نے ان قوتوں کو جو کچھ عرصہ انگریزوں کا مقابلہ کرسکتی تھیں کمزور کردیا اور انگریزوں کو برصغیر میں اپنی طاقت مستحکم کرنے کا موقع مل گیا۔
​

حوالوں سے مصنف نے اس بات پر بھی بحث کی ہے کہ وسط ایشا سے آنے والے حملہ آور وسطی ایشائی تہذیب ساتھ لائے جس کے عناصر اسلامی اقدار سے اکثر و بیشتر متصادم تھے کیونکہ وسط ایشا کے حکمرانوں کو برصغیر میں آنے سے پہلے اسلام قبول کیے لمبا عرصہ نہ ہوا تھا۔

عزیز الدین نے ہر حملہ آور کے خلاف کی گئی مزاحمت کا ذکر کیا ہے اور پنجاب کو متحد کرنے والے پہلے حکمران مہاراجہ رنجیت سنگھ اور انگریز دور میں مزاحمت کرنےوالے پنجابیوں جیسے بھگت سنگھ کا احوال نسبتاً زیادہ تفصیل سے لکھا ہے۔

مصنف نے ایک مشکل اور الجھے ہوئے موضوع پر بہت سادہ زبان اور رواں دواں نثر میں ایک شاندار کتاب لکھی ہے۔ وہ باتیں جو درجنوں کتابوں اور تحقیقی مقالوں میں بکھری پڑی ہیں انہیں ایک جا کردیا گیا ہے اور مصنف کا غیر مبہم تجزیہ بصیرت انگیز ہے۔

عدنان عادل
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور
​
 
سلطان محمود غزنوی کو سومنات کی جنگ میں حضرت خواجہ ابو الحسن خرقانی رحمۃ اللہ علیہ کے جبے کی برکت سے اﷲتعالیٰ نے انہیں فتح و نصرت عطا فرمائی تھی۔


حضرت شیخ فرید الدین عطار رحمۃ اللہ علیہ تذکرۃ الاولیاء کے صفحہ نمبر 344 پر بیان کرتے ہیں :


سلطان محمود غزنوی کے پاس حضرت خواجہ ابو الحسن خرقانی رحمۃ اللہ علیہ کا جبہّ مبارک تھا۔ سومنات کی جنگ میں ایک موقع پر خدشہ ہوا کہ مسلمانوں کو شکست ہو جائے گی، سلطان محمود غزنوی اچانک گھوڑے سے اتر کر ایک گوشے میں چلے گئے اور وہ جبّہ ہاتھ میں لے کر سجدے میں گر گئے اور دعا مانگی :


اللّهم، انصرنا علي هؤلاء الکفّار ببرکة صاحب هذه الخرقة، وکل ما يحصل لي من أموال الغنيمة فهو صدقة علي الفقراء.


یا اللہ! اس جبّے والے کی برکت سے ہمیں کافروں پر فتح و نصرت عطا فرما اور جو کچھ مال غنیمت ہاتھ آئے گا وہ سب درویشوں پر صدقہ ہوگا۔




فريد الدين عطار رحمة الله عليه ، تذکرة الأولياء : 344


​
 
Advertisement
جسم اس دنیا کے میٹریل کابنا ہوا ہے وہ سب کے لئے ایک جیسا ہے چاہے جنتی ہو یا دوزخی سب وقت کے ساتھ مٹھی میں مل جاتے ہیں



 
No doubt, Mehmood Ghaznavi was a great Muslim ruler and a pioneer in advancing Islamic influence into India, but this story narrated by Tariq Jameel seems far fetched. Never heard of this thing before. I think Islam will be well served by just stating what it is and avoiding concocted stories.
 

وقت وقت کی بات ہے ، آج اسی سلطان غزنوی کے وطن میں ہندووں کا اثر و رسوخ زیادہ ہے

اور ہندو ان افغانیوں کو دہشت گردی کے لئے استمال کر رہے ہیں ، چند سکوں کے عوض

وہ وقت اور تھا جب افغانوں میں نیکی ہوتی تھی ، آج سارے مسلمانوں میں یہ خاصیت ختم ہو گئی ہے
 
Advertisement
ان ویرانوں اور میدانوں کے پہلو میں یکدم سیاہ پہاڑوں کا ایک سلسلہ بلند ہونے لگا اور پھر دھیرے دھیرے برف سے ڈھکتا گیا۔ وہ ایک دیوار کی صورت برف کی عرش تک دیوار کی صورت جہاز کی کھڑکیوں میں سے جھانکنے لگا۔۔۔۔ انھیں چھونے لگا ۔۔۔۔۔

اور میں جانتا تھا کہ یہ ہندوکش ہی ہو سکتے ہیں۔۔۔

جو شہر کابل کا ایک سفید گہنا ہیں۔۔۔ اس کے گرد سفید ہوتے ہیں۔۔۔۔

وہی ناقابل عبور ہندوکش جنھیں غزنی کا محمود ہر برس اپنے ہزاروں ہاتھیوں اور سپاہ کے عبور کر کے ہندوستان میں داخل ہو جاتا تھا۔۔۔۔۔

ہم نے تاریخ سے روگرانی کر کے
محمود غزنوی کو ایک بت شکن اور بنیاد پرست مسلمان ثابت کر کے کتنی زیادتی کی ہے بلکہ اس کی مٹی پلید کر دی ہے۔ اسے ایک لٹیرا اور دولت کی ہوس رکھنے والا سلطان ہم نے خود ثابت کیا جب کہ وہ ایک سراسر مختلف انسان تھا۔ علم و ادب کا رسیا اور فلسفیوں کا مداح۔ جس کے دربار میں فردوسی جیسے شاعر اور اور البیرونی جیسے جینئیس سر جھکاتے تھے اور جس کا رفیق ایاز کیسا گوہر نایاب تھا اور جو لاہور کا گورنر ہوا اور آج اس کی قبر شاہ عالم کے اندر گمنامی میں دفن ہے۔ اگر آپ اصلی محمود غزنوی کو جاننا چاہتے ہیں تو کسی مسلمان کی فاتح سومناتی قسم کی تاریخ نہ پڑھیئے جس میں محمود کا ایک مسخ شدہ چہرہ نظر آتا ہے اور نہ ہی کسی ہندو تاریخ دان کی جو اسے ایک لٹیرا ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور جو ہندوستان صرف ہندوؤں کی سرکوبی کرنے کی خاطر اور مندر لوٹنے کے لئے آتا تھا۔ دنیا کا ہر بادشاہ چاہے اس کا تذکرہ مقدس صحیفوں میں ہی کیوں نہ ہو، اپنی فوجی طاقت اپنی سلطنت کے خزانے بھرنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔ وہ کوئی خلیفہ ہو یا سلطان۔ وہ کسی نہ کسی بہانے کمزور ہمسایوں کو زیر کرنے اور ان کے مال و اسباب کو لوٹنے کو جائز سمجھتا ہے۔یہاں فساد خلق کے باعث کچھ نام درج نہیں کئے جا سکتے لیکن وہ کوئی فرعون یا جولیئس سیزر شارلیمان ہو یا نپولین اور بابر ہو یا امیر تیمور۔۔ محض پکنک منانے کی خاطر گھر سے نہیں نکلتے۔۔۔امن کے پرچم لہراتے ہوئے دوسرے ملکوں میں نہیں جاتے۔۔ فتح کرنے اور اپنے آپ کو ثروت مند کرنے کے لئے جاتے ہیں۔۔۔ محمود نے بھی کچھ نیا نہیں کیا ، وہی کیا جو سلطان اور بادشاہ کرتے ہیں۔ لیکن ہم نے اسلام کے نام پر اس کے ڈنکے بجا دئیے اور مخالفین کو جواز مہیا کر دیا کہ وہ اسے محض لٹیرا ثابت کر دیں۔

اس نے
افغانستان میں ایک ایسا شہر آباد کیا جہاں کے موسم ہاتھیوں کے لئے خوشگوار تھے گویا یہ ایک ہاتھیوں کی پرورش گاہ تھی ایک ہاتھی نگرتھا۔ صرف اس لئے کہ وہ ہندوکش عبور کر کے اپنے ان افغانی ہاتھیوں کو ہندوستانی ہاتھیوں کے مقابل کر دے۔ وہ کہیں اور جا بھی نہیں سکتا تھا کہ ہندوستان ایک سہمی ہوئی سونے کی چڑیا تھی جس کے معبد اور محلات ہیرے جواہرات سے اٹے ہوئے تھے۔ تاریخ میں جس کسی کو آسان دولت درکار ہوتی تھی وہ ہندوستان کا رخ کرتا تھا ۔ ادھر بخارا و سمرقند یا یورپ کے برف زاروں کا رخ کون کرتا تھا۔۔۔۔

تو محمود نے کیا برا کیا اگر ہندوستان کا رخ کر لیا اور بار بار کیا۔۔۔۔

اصل محمود کی شخصیت پرکھنے کے لئے ہمیں ہمیشہ کی طرح مغرب کے تاریخ دانوں پر انحصا کرنا پڑے گا۔ شہرہ آفاق تاریخ دان ایڈورڈ گبز کی ضخیم تصنیف "ڈیکلائن اینڈ فال آف دے رومن ایمپائر" کی متعدد جلدوں میں سے صرف وہ پڑھ لیجئے جو عربوں اور مسلمانوں کے متعلق ہے۔ اس انگریز تاریخ دان نے جس طور پر تاریخ کو بھی ادب بنا دیا ہے وہ ایک معجزے سے کم نہیں۔ وہ سلطان محمود کو میدان حرب میں ایک ایک بے مثال قائد قرار دیتا ہے، اس کی عظمت و بڑائی اور علم دوستی کے گن گاتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ ہر برس اپنے ہزاروں ہاتھیوں اور لاکھوں سپاہ کے ساتھ ہندوکش ایسے قاتل اور ناقابل عبور سلسلہ کوہ کو پار کر کے ہندوستان کے میدانوں میں داخل ہونا ایک محیرالعقول کارنامہ ہے۔ ہینی بال نے تو نہایت کمتر بلندی والے الپس عبور کئے تھے اور صرف محدودے چند ہاتھیوں کے ساتھ صرف ایک بار عبور کئے تھے اس کے باوجود اسے ایک عظیم سپہ سالار اور فاتح کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ ایڈورڈ گبنز مبہم نہیں واضح الفاظ میں اعتراف کرتا ہے کہ ۔۔۔۔غزنی کا سلطان محمود ۔۔۔ مقدونیہ کے سکندر سے کہیں بڑا اور عظیم فاتح تھا۔

محمود غزنوی ایک ایسا جائنٹ تھا جسے ہم نے اپنے مذہبی تعصب میں رنگ کر ایک بونا بنا دیا ہے۔
​


مستنصر حسین تارڑ کے سفرنامے “ماسکو کی سفید راتیں“ سے اقتباس۔
===================
​

اگر اسے جائز مان لیا جائے تو پھر دنیا اسرائیل کو کیوں گالیاں دیتی ہے اگر وہ فلسطین پر قابض ہوگیا ہے۔ اور ہر دوسال میں اپنے ہاتھیوں جیسے بم لے کرحملے کرتا ہے۔ ۔
 
اگر اسے جائز مان لیا جائے تو پھر دنیا اسرائیل کو کیوں گالیاں دیتی ہے اگر وہ فلسطین پر قابض ہوگیا ہے۔ اور ہر دوسال میں اپنے ہاتھیوں جیسے بم لے کرحملے کرتا ہے۔ ۔


غالباً آپ یہ کہنا چاہتی ہیں کہ اسرایل کسی " بادشاہ / سلطان " نے بنایا ہے
:biggthumpup:


 
Kia mehmood ghaznavi ki qabar tak pohanch gaye hain ISIS? Kiyunke qabar khod ker body ko bahar nikalna unke farigh waqt ke mashaghil mai se hai.

Btw! ISIS ne qabar mai se kia nikla? Somnath ka idol?
 
اگر اسے جائز مان لیا جائے تو پھر دنیا اسرائیل کو کیوں گالیاں دیتی ہے اگر وہ فلسطین پر قابض ہوگیا ہے۔ اور ہر دوسال میں اپنے ہاتھیوں جیسے بم لے کرحملے کرتا ہے۔ ۔

Jungjoo ka kaam hi yahi hai...jab khud talwar ke zor pe qabza kerle to seena taan ke phoon-phaan kerta hai....aur jab us per koi aur qabza kerle to woh villian ban jata hai.....

ek cheez ko malhooz e khatir rakhiyega....jangjoo aur shuja mai buhat farq hota hai...
 

غالباً آپ یہ کہنا چاہتی ہیں کہ اسرایل کسی " بادشاہ / سلطان " نے بنایا ہے
:biggthumpup:


Bhae siasat main ap se garmi sardi hoti rehti ha, mgr Haq baat krne pe ap tehseen k mustahiq bhi hen..hmen apne heroes ki prestige ko protect krna ho ga, mgr aftab iqbal aur hassan nisar jeson ko follow kr k shayad hm apni tareekh ka sabaq ulta parhna shuru ho jaen ge