- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,293
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
سرکاری ادارے کے اہلکار پر تشدد کے الزام میں پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کو پولیس نے گرفتار کر لیا
سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فرحان غنی پر ایک ادارے کے اہلکار حافظ سہیل پر تشدد کا الزام ہے۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے متن میں مدعی کا کہنا ہے کہ 22 اگست کو وہ شارع فیصل سروس روڈ پر فائبر کیبل بچھانے کے کام کی نگرانی کر رہا تھا، اس دوران 3 گاڑیوں میں 20 سے 25 افراد آئے جن میں فرحان غنی، قمر احمد، شکیل اور دیگر شامل تھے۔
اس پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ میرے بھائی فرحان غنی (ٹاؤن چیئرمین) اور کچھ ساتھیوں کا گذشتہ روز کسی سہیل نامی شخص سے جھگڑا ہوا تھا اور آج اس نے ایف آئی آر کٹوائی ہے جو اسکا قانونی حق تھا۔ فرحان غنی سمیت تمام افراد خود گرفتاری پیش کرکے قانون کا سامنا کرتے ہوئے عدالت میں اپنی بیگناہی ثابت کریں گے۔
جب بات طاقتور کی ہو تو پیپلزپارٹی کو کیسے آئین اور قانون یاد آ جاتا ہے ؟اتنے اچھے بچے نہ بنیں سر ،آپ کو بھی پتا ہے کہ جن کا معاملہ ہے ،ان کے سامنے آپ لوگ سانس بھی اپنی مرضی سے نہیں لے سکتے
سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فرحان غنی پر ایک ادارے کے اہلکار حافظ سہیل پر تشدد کا الزام ہے۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xایف آئی آر کے متن میں مدعی کا کہنا ہے کہ 22 اگست کو وہ شارع فیصل سروس روڈ پر فائبر کیبل بچھانے کے کام کی نگرانی کر رہا تھا، اس دوران 3 گاڑیوں میں 20 سے 25 افراد آئے جن میں فرحان غنی، قمر احمد، شکیل اور دیگر شامل تھے۔
اس پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ میرے بھائی فرحان غنی (ٹاؤن چیئرمین) اور کچھ ساتھیوں کا گذشتہ روز کسی سہیل نامی شخص سے جھگڑا ہوا تھا اور آج اس نے ایف آئی آر کٹوائی ہے جو اسکا قانونی حق تھا۔ فرحان غنی سمیت تمام افراد خود گرفتاری پیش کرکے قانون کا سامنا کرتے ہوئے عدالت میں اپنی بیگناہی ثابت کریں گے۔
Loading X post…
Open original post on Xجب بات طاقتور کی ہو تو پیپلزپارٹی کو کیسے آئین اور قانون یاد آ جاتا ہے ؟اتنے اچھے بچے نہ بنیں سر ،آپ کو بھی پتا ہے کہ جن کا معاملہ ہے ،ان کے سامنے آپ لوگ سانس بھی اپنی مرضی سے نہیں لے سکتے
Loading X post…
Open original post on X
Last edited:





