شہزادہ محمد بن سلمان فرانس میں’ 30 کروڑ ڈالر مالیت کے محل کے اصل خریدار‘۔ ۔ 18 دسمبر 2017
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فرانس میں 30 کروڑ ڈالر مالیت کے محل کے اصل خریدار ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق نیویارک ٹائمز نے پیرس کے مغرب میں واقع محل کو دنیا کا مہنگا ترین گھر قرار دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ اپنے ملک میں بدعنوانی کے خلاف مہم چلانے والے طاقتور ولی عہد کی غیر معمولی قیمتی خریداریوں کی ایک کڑی ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے بارے میں مزید پڑھیے
نیویارک ٹائمز کے مطابق نئے تعمیر ہونے والے محل کو 2015 میں ایک نامعلوم گاہک نے خریدا تھا اور اس کے مالک کی شناخت کو شیل کمپنیوں کے ذریعے خفیہ رکھا گیا تھا تاہم شاہی خاندان کے مشیروں نے تصدیق کی ہے کہ محل کے خریدار محمد بن سلمان ہیں۔ سعودی عرب کے حکام نے جولائی میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ پر ردعمل دینے سے انکار کیا تھا جس میں فرانس کی تحقیقاتی صحافت کی ویب سائٹ میڈیا پارٹ میں نشاندہی کی گئی تھی کہ شہزادہ محمد بن سلمان محل کے اصل خریدار ہیں۔ فارچون میگزین نے 2015 میں اس محل کی فروخت کے وقت بتایا تھا کہ محل کے فواروں کو آئی فون کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور اپنے طرز تعمیر کے لحاظ سے یہ 17ویں صدی کی عمارت دکھائی دیتی ہے۔ اس وقت محل کی خریداری کو دنیا کا سب سے مہنگا گھر قرار دیا گیا تھا۔ اصل میں عمارت کو 19 ویں صدی میں تعمیر کیا گیا تھا تاہم سعودی عرب کی ایک کمپنی نے اسے خرید کر منہدم کر دیا تھا اور اس کی جگہ نئی عمارت کھڑی کی تھی۔ 57 ایکٹر پر مشتمل اس محل میں سینیما گھر، ڈیلکس سوئمنگ پول، فوارے، سرنگ اور زیر آب کمرہ ہے جس کی شیشے کی چھت سے پانی میں تیرتی رنگ برنگی مچھلیوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
دنیا کی مہنگی ترین پینٹنگ ' سلاوتور مندی' کے خریدار سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہیں
نیویارک ٹائمز کے مطابق محل کو ایٹ انویسٹمنٹ کمپنی کے ذریعے خریدا کیا گیا تھا اور اسی کمپنی کے ذریعے 2015 میں 50 کروڑ ڈالر کی ایک لگژری کشتی خریدی گئی تھی۔ اس سے پہلے رواں ماہ ہی امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق اطالوی آرٹسٹ لیونارڈو ڈاونچی کی بنائی ہوئی دنیا کی مہنگی ترین پینٹنگ 'سلاوتور مندی' کے خریدار سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہیں۔ یاد رہے کہ گذشہ ماہ نیویارک میں ہونے والی نیلامی میں 500 سال پرانی پینٹنگ 45 کروڑ ڈالر میں فروخت ہوئی تھی لیکن نیلام میں خریدنے والے کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔
Re: محمد بن سلمان کا فرانس میں 30 کروڑ ڈالر کا محل
Meanwhile in Switzerland, $3 million ....
سوئٹزرلینڈ میں دنیا کی سب سے ڈھلواں ریلوے لائن کا افتتاح ۔17 دسمبر 2017
دنیا کے سب سے زیادہ ڈھلواں ریل راستے کا افتتاح آج سوئٹزر لینڈ میں ہو رہا ہے۔ اس ریلوے لائن پر پانچ کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر کا خرچ آیا ہے اور اسے مکمل ہونے میں 14 سال لگے ہیں۔ یہ پہاڑی ریل لائن شاوز شہر سے سٹوس گاؤں تک جاتی ہے اور چار منٹ میں یہ اپنا سفر پورا کرتی ہے۔ یہ ریلوے لائن اتنی ڈھلواں ہے کہ اس کے لیے مخصوص قسم کی بوگیاں بنائی گئی ہیں تاکہ نیچے جاتے ہوئے یا اوپر آتے ہوئے مسافر ٹھیک سے بیٹھے رہ سکیں۔ اس کے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے جب ریل نیچے یا اوپر جا رہی ہوتی ہے تو بیرل کی شکل کے اس کے کمپارٹمنٹ از خود توازن بنا لیتے ہیں۔
یہ ریلوے لائن سطح سمندر سے 1300 میٹر کی بلندی پر بنائی گئی ہے اور سوئٹزرلینڈ کی صدر ڈورس لوتھارڈ اس کا افتتاح کریں گی۔ اطلاعات کے مطابق کئی جگہ یہ ٹرین 110 فی صد تک ترچھی ہو جاتی ہے۔ 1738 میٹر کے راستے میں 743 میٹر چڑھائی ہے۔ اس کی رفتار کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ 10 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے چلے گی۔ سوئٹزرلینڈ میں ریلوے کے ترجمان ایوان سٹینر نے کہا: '14 سال کی منصوبہ بندی اور تعمیر کے بعد سب کو اس ٹرین پر فخر ہے'۔