سعودی عرب 2030 تک75 لاکھ بھارتیوں کی آمد کا منتظر

11indiiainnksa.png

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ 2030 تک بھارت سے سعودی عرب آنے والے افراد کی تعداد 75 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار ایشیا پیسیفک سعودی ٹورزم اتھارٹی کے صدر الحسن الد باغ نے ایک ٹریول شو میں گفتگو کے دوران کیا اور کہا کہ سیاحت کے حوالے سے بھارت سعودی عرب کیلئے ایک ترجیحی مارکیٹ ہے، ہمیں حج و عمرے کے علاوہ سیاحت اور تفریح کیلئے آنے والے بھارتی باشندوں کا بھی انتظار ہے، سعودی عرب بھارتی سیاحوں کو متوجہ کرنے کی بھرپور کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالےسے دونوں ملکوں کے درمیان بھرپور اشتراک عمل کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، سعودی عرب ساؤتھ ایشیاء ٹریول اینڈ ٹورزم ایکسچینج کے تحت جنوبی ایشیاء سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنے ملک میں بلانا چاہتا ہے، گزشتہ برس15 لاکھ بھارتی باشندوں نے سعودی عرب کا سفر کیا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے بھارتی سمیت مخصوص ممالک کے باشندوں کیلئے آن آرائیول ویزہ اور 96 گھنٹوں کے مفت ویزے کا اعلان کیا گیا ہے۔
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)

لگ کر کام کرتے ہیں اور سستی لیبر بھی ہے یہی وجہ ہے امریکہ میں بھی ان کو ویزے دیئے جاتے ہیں

جو بھی دل لگا کر کام کرے گا اور فراڈ کم کرے گا وہ اس کو ہی بلائیں گے۔


 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Indian’s value education very highly.Children of Indian and Chinese origin parent in UK are performing better than children of other ethnic groups.Pakistani youngsters join TLP or study in madrassahs of JUI and other molvis.India produces a huge number of STEM graduates every year.Pakistan can not compete with India.If Sharif-Zardari mafia keeps ruling Pakistan then forget about any progress.
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)

لگ کر کام کرتے ہیں اور سستی لیبر بھی ہے یہی وجہ ہے امریکہ میں بھی ان کو ویزے دیئے جاتے ہیں

جو بھی دل لگا کر کام کرے گا اور فراڈ کم کرے گا وہ اس کو ہی بلائیں گے۔


Muneeray mistry key ya priority nehain hay, apna mall banaow bus.