Advertisement

سعودی عرب میں 90 سالہ بزرگ نے شادی کرلی

سعودی عرب میں 90 سالہ بزرگ نے 50 سالہ خاتون سے بیاہ رچالیا

​

​
449227-yearoldmanmarried-1455133576-287-640x480.jpg

مکہ مکرمہ کے رہائشی شیخ مشان بن حاذب الحدیبی کی شادی کی تقریب مکہ مکرمہ کے مغرب میں واقع ایک ٹاؤن میں ہوئی۔:فوٹو : فائل​
​

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں 90 سالہ شخص شیخ مشان بن حاذب الحدیبی نے اپنے سے 40 سال سے کم عمرعورت سے شادی رچا لی۔مکہ مکرمہ کے رہائشی شیخ مشان بن حاذب الحدیبی کی شادی کی تقریب مکہ مکرمہ کے مغرب میں واقع ایک ٹاؤن میں ہوئی۔ شیخ مشان بن حاذب الحدیبی 90 سالہ بابا نے 50 سالہ مائی سے بیاہ رچایا جہاں ان کے رشتہ داروں نے شادی کی مخالفت کے بجائے نہ صرف انہیں شادی کی اجازت دی بلکہ شادی کی تقریب میں بھی بھرپور انداز میں شریک ہوئے۔

شادی کے چند ہی گھنٹوں کے بعد اس کے رشتہ داروں اور دوستوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبارکبادیں ملنا شروع ہو گئیں۔
شیخ مشان بن حاذب الحدیبی کے پوتے ماذین فرحان نے مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دادا نے خوشیوں کے حصول کے لیے شادی کا فیصلہ کیا اور ان تمام لوگوں کو نظرانداز کر دیا جنہوں نے اس فیصلے پر تنقید کی۔

http://www.express.pk/story/449227/

​

Advertisement
:lol:
اہتھے رکھ ۔۔۔

یہ کوئی منحوس بڈھا دولت مند کنجوسں ہوگا اور جو اپنی دولت پر کوبرا سانپ بن کے تشریف فرما تھا ۔اس کے کھر والوں نے اس سے جان چھڑوانے کا نخسہ کیما دریافت کیا اور اس کو بڑی مشتاقی سے شادی گھاٹ پر لے آے۔۔۔اور اس بےقوف نے بھی اپنی قبر خود اپنے دانتوں سے کھودنے میں ان سب کی مدد کی ہے ۔۔اسے کہتے پروفیکٹ موڈر
 
Advertisement
الله دولہا کو لــــــــــــــــــــــــمبی عمر
اور دلہن کو صحت عطا فرماے
امین
 
سلیم بھائی!! چالیس سالہ خاتون کو بھائی کی کمی محسوس نہیں ہونے دے گا ، مثبت سوچنا چاہیے۔ البتہ ہمالیہ کے پہاڑوں پر چالیس گذار کر کوئی نسخہ کیمیا حاصل کرنے والے کسی حکیم سے اگر رابطہ کیا تو گردے فیل ہونے یا آنتوں کی سوزش سے ضرور مرے گا بڈھا۔

مجھے تو اس واردات کے پیچھے وہی خواہش نظر آتی ہے کہ ہٹو ہٹو لڑکا آرہا ہے ورنہ اس پیرانہ سالی میں تو رومانس کا سوچ کر بھی کمر جواب دے جاتی ہے۔
​
 
الله دولہا کو لــــــــــــــــــــــــمبی عمر
اور دلہن کو صحت عطا فرماے
امین

دعا میں خواہش کی ترتیب الٹ دیں تو دونوں فریقین مشکور ہوں، یعنی اللہ دولہا کو صحت اور دلہن کو لــــــــــــــــــــــــــــمبی عطا فرمائے۔ آمین
​
 
دعا میں خواہش کی ترتیب الٹ دیں تو دونوں فریقین مشکور ہوں، یعنی اللہ دولہا کو صحت اور دلہن کو لــــــــــــــــــــــــــــمبی عطا فرمائے۔ آمین
​

:lol::lol:

خاتون کی لاٹری کسی بھی لمحے نکل سکتی ہے