Advertisement

سعودی شیعہ عالم دین کی زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت

سعودی شیعہ عالم دین کی زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت

64d5b3e0-d019-44a9-8837-136d119afd02_16x9_600x338.jpg


سعودی عرب کے ایک سرکردہ شیعہ عالم دین علی الناصر السلمان نے گذشتہ روز العوامیہ کے مقام پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شیعہ عالم دین نے العوامیہ کے علاقے المسورہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی۔ انہوں نے ملک میں قیام امن کے لیے مملکت کے سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہا۔


50713484-98c5-4174-b352-282e5aa47a83_4x3_690x515.JPG


خیال رہے کہ سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ چند روز پیشتر القطیف گورنری کی المسورہ کالونی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔ دہشت گردوں کی جوابی فائرنگ میں متعدد سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے القطیف کی المسورۃ کالونی کو دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کرنا شروع کر رکھا تھا تاہم سیکیورٹی حکام دہشت گردوں کو ان کےمقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔


a637dc41-dd42-40dc-8ab3-d449be6ede85_4x3_690x515.JPG


72b3be4f-a2c0-42e7-9042-4d622be8e4ca_4x3_690x515.JPG


Source
​
 
Last edited: