- Joined
- Feb 10, 2020
- Posts
- 6,444
- Reaction score
- 5,189
- Points
- 178
Loading X post…
Open original post on Xسزا بھگتنے کے بعد انصاف کی فراہمی
سپریم کورٹ نے نیب کیس میں سزا بھگتنے والے سابق ڈپٹی سیکرٹری پاکستان ٹوبیکو بورڈ سردار حسین کو تمام الزامات سے بری کر دیا ہے۔ سردار حسین کو 2015 میں کرپشن کے الزام میں تین سال قید اور 45 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، تاہم انہوں نے میرٹ پر بریت کے لیے اپیل دائر کی تھی۔ عدالت نے قرار دیا کہ ان کے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں بنتا، بوگس چیک بنانے کا اعتراف تو کیشیئر نے کیا تھا لیکن سردار حسین یا ان کے خاندان کے مالی فوائد حاصل کرنے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ اس فیصلے کے تحت ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا کالعدم قرار دے دی گئی۔ یہ اپیل سردار حسین نے 2018 میں دائر کی تھی، جس پر تین رکنی بینچ نے سماعت کے بعد 14 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جسے جسٹس عرفان سعادت نے تحریر کیا جبکہ بینچ کی سربراہی جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔
Loading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on X





