
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زمینی حقیقتوں سے سیاسی اشرافیہ کی دوری کا ثبوت ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے وفاقی وزیر احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ یہ نظام طاقت کے بل بوتے پر قائم نہیں رہ سکتا، ان کی پریس کانفرنس زمینی حقیقتوں سے سیاسی اشرافیہ کی دوری کی گواہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1545710406588633088
اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ عوام آپ کےخلاف ہیں اور اس لئے خلاف ہیں کیوں کہ آپ ان کا سیاسی مینڈیٹ چوری کر کے اقتدار پر قابض ہیں، ملک میں سیاسی استحکام سے ہی سماجی استحکام ممکن ہے، یہ نظام طاقت پر قائم نہیں رہ سکتا! الیکشن کراؤ!
دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں سری لنکن صدر کی رہائشگاہ پر مظاہرین کے دھاوے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سری لنکا والی صورتحال نہ ہونے کی وجہ صرف اور صرف عمران خان کی مدبرانہ سیاست ہے۔ سری لنکا کے عوام کیلئے ڈھیروں محبتیں اور دعائیں خدا مشکلیں آسان کرے۔
https://twitter.com/x/status/1545699799135129601
فواد چودھری نے لکھا کہ اللہ پاکستان کو محفوظ رکھے آج یہ صورتحال یہاں نہیں تو واحد وجہ تحریک انصاف اور عمران خان کی ذمہ دارانہ اور مدبرانہ سیاست ہے، ہم ملک کو بحران سے نکالنے کی سیاست کر رہے ہیں خدا پاکستان کے لوگوں کا حامی و مددگار ہو!
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fai1i1i11.jpg