عوامی نیشنل پارٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سرکاری سطح پر عمرے کی ادائیگی پر جانے کی پیشکش پرانکار کردیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر ہوتی نے وزیراعظم کی اس پیشکش پرمعذرت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سطح پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانا ہماری روایت نہیں ہے۔
امیر حیدر ہوتی نے اپنے بیان میں کہا کہ سرکاری سطح پر عمرے کی ادائیگی کیلئے جانے کی پیشکش کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں،تاہم ہم اس پیشکش پر معذرت کرلی ہے ہم وزیراعظم کے ہمراہ سرکاری سطح پر عمرے کی ادائیگی کیلئے نہیں جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت قومی یکجہتی کو قائم رکھنے کیلئے ملک کی تمام سیاسی قیادت کو اعتماد میں لے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 27 مارچ کو سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، اس موقع پر ان کے ہمراہ اعلی حکومتی شخصیات سمیت تمام اتحادی جماعتوں کے قائدین ہوں گے، وزیراعظم کے ہمراہ جانے والے اس وفد میں کل 53افراد شامل ہوں گے۔
وفد میں اعلی سرکاری و اتحادی شخصیات کے علاوہ شریف خاندان کے بھی کئی افراد وزیراعظم کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے، خبروں کےمطابق حکومت کی جانب سے پی آئی اے کو مبینہ طور پر بوئنگ 777 طیارہ سٹینڈ بائی رکھنے کیلئے کہا گیا ہے تاہم حکومت نے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام افراد عام کمرشل فلائٹ پر سعودی عرب روانہ ہوں گے اور سفری اخراجات بھی خود برداشت کریں گے۔