Advertisement

سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ وفاق کیلئے بُرا شگون ہے،خواجہ

Loading X post…
Open original post on X

سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ وفاق کیلئے بُرا شگون ہے

آئین کے تحت انتخابی جمہوری اور سیاسی عمل میں حصہ لینے والے مستند بلوچ سیاستدان کا قومی اسمبلی سے استعفےٰ تشویشناک ہے-اس استعفے کو موخر کیا جائے اور بات کی جائے -

ان حالات میں ڈاکٹر مالک بلوچ ، لشکری رئیسانی ،اختر مینگل ،عبد الغفور حیدری اور مولانا ھدایت الرحمان جیسے سیاستدانوں کا دم غنیمت سمجھا جانا چاھئیے -انکی سخت باتیں سنجیدگی سے سنی جائیں اور آئینی انتخابی سیاست کرنیوالوں کا ساتھ حاصل کیا جاۓ -

یہ جانتے ھوۓ بھی کہ انفرادی ملاقاتوں یا میٹنگز کے دوران متعددبار توجہ دلانے کے باوجود میرے اس موقف پر توجہ نہیں دی گىئ اور بعض اوقات ناپسند بھی کیا گیا ،
مجھے یہ کہنے میں کوئ شک نہیں کہ بلوچستان کا مسئلہ محض طاقت کے استعمال ،محض مذاکرات یا پسندیدہ سیاسی کھلاڑیوں کے ذریعے حل نہیں ھوگا
دردمندانہ اپیل ھے کہ حکمران اتحاد اور ریاستی ادارے سر جوڑ کر بلوچستان کا پائیدار حل تلاش کریں -

سوچنا ہو گا کہ کل کے اتحادی آج مخالف کیمپ میں کیوں اکٹھے ہونے دیے گئے ہیں ؟

پانی سر تک آ چکا ، کوئی جامع منصوبہ بندی نظر نہیں آ رہی-

سی پیک کی بحالی اور تکمیل کو روکنے کیلئےفارن پاورز پوری طرح سرگرم ھیں ، تشدد اور دھشت گردی کی نىئ لہریں اسی کا شاخسانہ ھیں مگر اسکے توڑ کیلئے قابل عمل مشترکہ سیاسی و عسکری حکمت عملی کا فقدان نظر آتا ھے -

پاکستان توڑنے اور الگ ھونے کا خواب ان شا اللّٰہ
تشنۂِ تکمیل ھی رھے گامگر یہ مکروہ کھیل بہت کچھ ھڑپ کر جائیگا -

بلوچستان کا درد ناسور بن رھا ھے، نفرت کا زھر پھیلتا چلا جا رھا ھے
اسکا تریاق تلاش کیا جائے-
​
 
Advertisement
اگر بلوچستان میں نفرت کا یہ حال ہے تو پنجاب کا سوچو جو پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور اسے ڈھائی سیٹیں لے کر یرغمال بنایا ہوا ہے۔
ان عقل کے اندھوں کو جو سامنے سادہ سا پرابلم ہے وہ نظر نہیں آتا اور لگے ہوئے ہیں ادھر اُدھر کی مارنے۔
چھڈیا سی مجھ تھلے جا وڑیا جوٹے تھلے۔
​
 
Advertisement
staring_donkey_by_j0j0999ozman_dfrux2e-pre.jpg
 
Isn't Akhtar Mengal the same fella who was instrumental in vote of no confidence in April 2022 on behest of the military junta? won't be surprised if he has been tasked again by his bosses in GHQ to tender his fake resignation this time to help in getting extension for fraud Isa.
 
Advertisement
@TazzChaudhryPTI

اس کا تریاق نون لیگ اور پیپلز بارٹی کی سیاسی موت میں ہے جو کہ کافی حد تک ہوچکی ہے اور جو تھوڑی بہت فارم 47 نام کی دوا پلا کر زندہ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ بھی انشاءاللّہ بہت جلد ہو جائے گی۔ اور پھر ایسا تریاق ملے گا کہ دنیا کا کوئی بھی زہر اثر نہ کر سکے گا۔ پورا پاکستان یکجا ہو جائے گا اور امن محبت بھائی چارے اور خوشحالی کے ساتھ رہے گا۔ انشاءاللّہ​