فلاح انسانیت
Voter (50+ posts)
- Joined
- May 6, 2015
- Posts
- 52
- Reaction score
- 79
- Points
- 0
پاک فوج بھارتی سرجیکل سٹرائیک روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے اکانومسٹ
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) برطانوی جریدہ ’’اکانومسٹ‘ کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان امن کوششیں بداعتمادی کی فضا سے ناکام ہوتی ہیں۔ جریدے نے لندن کے کنگز کالج کے والٹر لیڈوگ میں تحقیقی مقالے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستانی فوج بھارتی پالیسی سازوں کو روکنے کے لئے روایتی لحاظ سے کافی مضبوط ہے جو یہ سوچتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف اسٹرٹیجک کامیابیاں یا معمولی خطرے کے اضافے سے انتہائی موثر
فضائی حملے کرسکتے ہیں ،بھارت کی طرح پاکستان بھی جوہری طاقت ہے جو کسی بھی فوجی حساب کتاب کو یکسر تبدیل کرسکتا ہے۔
حالیہ گورداسپور حملہ نے دونوں اطراف کے تعلقات کو دوبارہ برے ایام کی راہ پرلا کھڑا کیا۔پاکستان نے ان حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی،مگر کچھ بھارتی حلقے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے پر لگے ہوئے ہیں۔بھارت نے پاکستان پربھارتی پنجاب میں بدامنی کی کوشش کا الزام لگایا ہے۔ گورداسپور میں تازہ ترین حملے کاوقت واضح کرتا ہے کہ جب کبھی پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر ہونے لگتے ہیں ،کوئی اسپانسرشدہ دہشت گردی کا عمل دونوں ممالک کے زخموں کو دوبارہ ہرا کردیتا ہے۔بھارت میں یہ قیاس آرائیاں کہ اوفا میں دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات صرف بین الاقوامی برادری کو دکھانے کیلئے تھی ،بھارت کی طرف سے یہ کوشش امریکا کو دکھانے کیلئے تھی کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ مسائل اور کشیدگی اس کی پیدا کردہ نہیں۔
Source
- Featured Thumbs
- https://cencio4.files.wordpress.com/2012/10/b-2.jpg
Last edited by a moderator:





