Advertisement

سجاول سے بھی گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

ملک میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں بڑی کامیابی ملی ہے، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ اس نے سندھ کے ضلع سجاول میں 3400 میٹر گہرائی میں
گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کیا ہے۔


584404_943545_gas-reserve_updates.jpg


پی پی ایل کے مطابق سجاول کے اس گیس کے کنویں سے تقریباً 90لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس نکلنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کا اعلان سامنے آیا تھا کہ اس نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کے بڑا ذخیرہ دریافت کیا ہے۔
پی پی ایل کا اس حوالے سے کہنا تھاکہ سانگھر میں ملنے والا گیس کا نیا ذخیرہ سندھ میں واقع گمبٹ سائوتھ بلاک(2568-18) کے دریافتی کنوئیں ہدف X-1 (ST)سے ملا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل ) نے اپنے شراکت داروں گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) اور ایشیاء ریسورسز آئل لمیٹڈ (اے آر او ایل) کے ساتھ مل کر ضلع سانگھڑ، صوبۂ سند ھ میں واقع گمبٹ سائوتھ بلاک (2568-18) کے دریافتی کنوئیں ہدف X-1 (ST)سے گیس اور کنڈنسیٹ کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔
ترجمان پی پی ایل کے مطابق ہدف X-1 (ST) کی کھدائی کا آغاز29 اگست2018 کو ہوا جسے 3,700 میٹرز کی حتمی گہرائی تک پہنچایا گیا ۔



https://jang.com.pk/news/584404-gas-reserves-discovered-from-sajawal-sindh​
 
Advertisement
کل کو یہ بھی خبر آئے گی کہ زرداری نے گیس کے کنوئیں کسی کو بیچ کر ایان اور کشتیوں کے ذریعے وہ دولت دوبئی پہنچا دی ہے واپس لے سکتے ہو تو لے کے دکھاؤ ۔۔
 
Advertisement
Yr Is main Mr. 10 Ka to Hissa Nahi hai Nah
after all Sindh say discover howa hai ye zakhira
 
agr such main nikal i ha tu .. us ko apne mulak k liye use karen wo hi na ho k sab bahir bech diya je
 
Advertisement
We are not far from hearing " Bilawal say gas ka zakheera daryaft ker lia gaya". The AC-DC has had so many 'failed-launchings" that he's been bursting with 'natural' gas reserves now.