Advertisement

سترہ سیٹوں والی جماعت کے پاس دو تہائی کا ہتھوڑا ہے، مطیع


کہاں حکومت پہ الزام تھا کہ اس نے مینڈیٹ چوری کیا اور اس کے پاس 17 سیٹیں تھیں اور کہاں اسی حکومت کو 2/3 اکثریت بنا کر دے دی گئی اوراس نے ایک آئینی ترمیم بھی کر لی اب تو حکومت پھولے نہیں سما رہی تو اب کچھ نہ کچھ تو کرنا ہے ۔ اب جتنی بھی انکی غلط کاریاں یا جو غلط کام تھے انکو 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے تحفظ دینا اور حکومت کافی حد تک اس میں کامیاب ہوگئی ہے ۔ مطیع اللہ جان
Loading X post…
Open original post on X

ایک جماعت جو 17 سیٹیں بھی شاید نہیں جیت پائی اسکے ہاتھ میں دو تہائی اکثریت تھما دی گئی یے جسکے ہاتھ میں ہتھوڑا ہو اسکو ہر چیز کیل نظر آنے لگتی ہے۔دو تہائی کے فیک ہتھوڑے سے پورے نظام کو ٹھوک رہے ہیں۔ اس حکومت نے 26 ویں ترمیم کرکے عدلیہ پر قبضہ کروا دیا اسٹیبلشمنٹ کا۔ اب ججز کی سوچ ہی بدل گئی یے۔ انکو پتہ ہوتا تھا کہ وہ چیف جسٹس ضرور بنیں گے لیکن اب ججز ٹاپ 3 میں سے بنائے جاتے ہیں تاکہ جو جج حکومت کی مرضی کے مطابق انکو خوش کرکے چلے گا وہ ہی چیف جسٹس بنایا جائے گا۔ یہ انصاف کا قتل عام یے ۔ چیف جسٹس صرف ceremonial ہی رہ گیا یے جو صرف تقریبات میں نظر آتا ہے۔ نہ اسکے پاس اختیار یے نہ عزت۔مطیع اللہ جان
Loading X post…
Open original post on X
​