Advertisement

سب چھڈو آنیاں جانیاں ویکھو بس

ٹھیک سے یاد نہیں ایک یا دو سال پہلے اخبار میں کسی کالم نگار کے الفاظ پڑھے تھے"اسحاق ڈار نے پورے ملک میں قرضوں کی ایسی بارودی سرنگیں بنا دی ہیں کہ آنے والی حکومت کا وزیر خزانہ جہاں بھی قدم رکھے گا دھماکہ ہو گا" ۔حالیہ سیاسی بحران میں جس طرح مسلم لیگ ن کی حکومت کا رویہ ہے اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ انکے لیے پاکستان یا پاکستانی عوام کی کوئی حیثیت نہیں انکا اگر کوئی مقصد ہے تو محض یہ کہ کسی طرح اپنے آقا اور انکے چیلوں کے گناہوں اور چوریوں پر پردہ ڈال کر انھیں پھر سے معصوم ثابت کر دیا جائے ۔باقی ملک جائے بھاڑ میں ۔معیشت چاہے دیوالیہ ہو جائے عوام کو روٹی کے لالے پڑ جایئں انھیں کوئی فرق نہیں پڑتا ۔۔۔۔

ایشائی ترقی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اس وقت شدید مالی بحران کی طرف بڑھ رہاہے ۔حکومتی اخراجات حد سے تجاوز کر گئے ہیں۔برامدات مسلسل گر رہی ہیں۔گردشی قرضے کسی بڑے جن کی طرح پاکستان کو اپنے شکنجے میں لے رہے ہیں۔ہمارے خزانے کا تقریبا اٹھتر فیصد اب قرضوں پر مشتمل ہے ۔مہنگائی کا جن بے قابو ہے اور اب تو عام آدمی پر اسکے براہ راست اثرات پڑنے لگے ہیں۔اسکے علاوہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی بے ہنگم ،بے مقصد اور جلد بازی میں بنائے گئے منصوبے مسلسل ناکام ہو رہے ہیں ۔پاور پلانٹس ہوں یا اورنج لائن ٹرین کسی منصوبے کی پلاننگ درست انداز میں نہیں کی جاتی اور نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ فیتا کٹتے ہی منصوبہ ٹھس ۔کاٹن ایریا کو اپنی شوگر ملیں لگا کہ برباد کر دیا۔پاکستان کی ڈیری باسکٹ (ساہیوال )میں کول پلانٹ لگا دیا ۔باغوں کے شہر کو اورنج ٹرین کی کھدائی نے برباد کر رکھا ہے۔ادھر ساٹھ فیصد آبادی صاف پانی سے مرحوم ہے ،بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ہم صفر پر کھڑے ہیں آنے والے وقت میں آبادی اور بھی بڑھ جائے گی۔آبادی کے مطابق وسائل کی فراہمی کیلیے کوئی پالیسی نہیں۔
اور پالیسیاں ہوں بھی کہاں سے پالیسیاں جنھوں نے بنانی پہلے وہ اپنے مجرم آقا کی دستار تو بچا لیں۔ملک کا یہ حال دیکھیں مستقبل میں پاکستان کو درپیش مسائل دیکھیں اور اس پر ہمارے وزیر خزانہ کی ڈھٹائی اور بے حیائی ملاحظہ فرمائیں ۔حضور وزارت سے ایسے چپکے ہیں گویا یہی تو خزانے کے تالے کی چابی ہیں ۔کوئی حد سی حد ہے ۔کوئی نہیں سوچ رہا کہ اتنے کیسز میں گھرا شخص اتنے سنگین مسائل کو وقت کیسے دے سکتا ہے ۔پوری کی پوری حکومت کا ایک پیر لندن میں ہے ایک پاکستان میں ۔گویا کلثوم بی بی کی بیماری "بیمار" معیثت سے زیادہ اہم ہے ۔اور اس پر ترقی کے دعوے جتنے مرضی سن لو۔ہم نے یہ کیا ،ہم نے وہ کیا اوہ بھائی کدھر کیا اگر چار سالوں میں اتنا ہی کام کیا تھا تو یہ سب مسائل ایک دم کہاں سے نمودار ہو گئے ؟کیا ساری ترقی نواز شریف جیب میں ڈال کہ لے گئے ۔بس وہ بندر والی مثال ہی یاد آتی ہے کہ جب شیر نے بندر کی فرمائش پر اسے بادشاہ بنا دیا تو کبھی وہ ادھر بھاگتا کبھی ادھر لیکن کرتا کچھ نہ ۔ایک دن تنگ آکر شیر نے اسکو کہا کہ تم مسئلہ تو کوئی حل نہیں کرتے بس بھاگتے پھرتے ہو۔جس پر بندر نے کہا"حضور تسی اے چھڈو بس میریاں آنیاں جانیاں ویکھو"۔
​
 
Last edited by a moderator:
بہت خوب تجزیہ ۔۔۔
ن لیگ نے ان ساڑھے چا سالوں میں معیشت کی تباہی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ہے۔۔ اور اب رہی سہی کسر خواجہ آصف جیسے بھانڈ انٹرنیشنل دنیا میں پاکستان کا خارجہ موقف کمزور کر کے نکال رہے ہیں۔۔


​
 
Last edited:
They are not only speaking the language of our enemies in Dawn Leaks, but by fulfilling their obvious dreams through a systematic destruction of institutions and economy as well...