- Joined
- Oct 31, 2012
- Posts
- 618
- Reaction score
- 2,200
- Points
- 93
سبحان اللہ کہہ کر شیئر کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غیر مسلم بھی کیا سوچتے ہونگے کہ مسلمانوں کا اللہ نعوذ بااللہ اتنا ہی بے بس ہے کہ اسے اپنی موجودگی ظاہر کرنے کے لیے کبھی بکری، کبھی گوبر میں لتھڑی ہوئی گائے، کبھی مچھلیوں اور کبھی آلو بینگنوں کا سہارا لینا پڑتا ہے نعوذ بااللہ کے ان پر اپنا نام ظاہر کرکے اپنے موجود ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔ کس قدر گھٹیا لوگ ہیں وہ جو اپنے پیجز اور گروپس کی چیپ پبلسٹی کے لیے اور چیپ لائکس اور شیئرز حاصل کرنے کے لیے ایسی تصاویر فوٹو شاپڈ کرتے ہیں اور پھر عقل کے اندھے انے واہ اس کو لائک کرنے اور شیئر کرنے میں جُت جاتے ہیں۔
کبھی بلیوں کی آٹھ آٹھ ٹانگیں فوٹو شاپ کے ذریعے بنائی ہوتی ہیں اور کبھی مچھلیوں کے چار چار منہ بنائے ہوتے ہیں اور نیچے لکھا ہوتا ہے کہ سبحان اللہ کہہ کر شیئر کریں۔ آخر حد ہوتی ہے کوئی جہالت کی بھی۔ اور پھر ابھی سے ہی ایک جھوٹی حدیث پھیلانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے کہ جون میں رمضان المبارک شروع ہورہا ہے اور اللہ کے نبی نے فرمایا ہے کہ جو کوئی سب سے پہلے اس کی خبر دے گا اس پر جنت واجب ہے۔ اللہ کے بندوں ایسی کوئی حدیث سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔
یہ حدیث ضرور موجود ہے کہ اگر کوئی شخص مجھ سے یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے جھوٹی بات منسوب کرے گا اس کا ٹھکانہ جہنم ہے۔ اس لیے اللہ کے نام کے واسطے ہی جو آپ لوگ جانوروں کے جسموں اور پھلوں سبزیوں کے چھلکوں پر ڈھونڈنے کی جستجو میں رہتے ہو کبھی تھوڑی سی عقل بھی استعمال کرلیا کرو۔ خاص طور پر احادیث کے بارے میں۔ جب بھی کسی سوشل میڈیا فورم پر کوئی بھی حدیث آپ کو نظر آئے تو آنکھیں بند کرکے اسے مزید پھیلانے کے بجائے پہلے یہ تحقیق ضرور کرلیا کریں کہ یہ حدیث موجود بھی ہے یا من گھڑت ہے۔ اگر آپ کو پتہ ہو کہ صحیح حدیث ہے تو پھر اس کو جتنا پھیلا سکتے ہیں پھیلائیں لیکن اگر جھوٹی ہے تو اس شخص کو بھی آگاہ کریں جس نے وہ پوسٹ کی ہو۔ اس جاہل پن کو ختم کرنے میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔ جزاک اللہ خیر
(محمد تحسین)
نوٹ: اسے کوئی بندہ اپنی ذات پرںاں لے یہ پوسٹ صرف ان عقل کے اندھوں کے لیے ہی ہے جو ایسا کرتے ہیں۔
شکریہ

Last edited by a moderator: