انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے کیسز میں مفرور ملزمان کے خاکے عوامی مقامات پر آویزاں کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کو ہونے والی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور پرتشدد واقعات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر عدالت نے مقدمے میں نامزد 4 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنےکا حکم دیدیا۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ سابق اراکین اسمبلی فہیم خان، عدیل خان کے علاوہ 2 ملزمان مفرور ہیں، عدالت نے کہاکہ چاروں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جائے، ان کے خاکے آویزاں کیے جائیں اور ان کی جائیداد کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کی جائیں۔
پولیس نے موقف اپنایا کہ کیس میں مجموعی طور پر 13 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ان پارٹی رہنماؤں نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد کارکنان کو اشتعال دلوایا، عالمگیر خان سمیت 4 ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں۔
عدالت نے گرفتار سابق رکن صوبائی اسمبلی راجا اظہر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے انہیں اگلی سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا اور سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9may111j.jpg
Advertisement





