Advertisement

سانحہ موٹروے پر جیو کا ڈرامہ،یہ مجھے سانحہ بھولنے نہیں دیں گے،متاثرہ خاتون

8farrehaidreemotrwayayay.jpg

نجی ٹی وی چینل "جیو انٹرٹینمنٹ" نے سانحہ موٹروے پرڈرامہ تیار کرکے نشر کردیا ہے، متاثرہ خاتون دہائیاں دینے لگی،ڈرامہ بند کروانےکی اپیل۔

تفصیلات کے مطابق جیو انٹرٹینمنٹ پر "حادثہ" نام سے ایک ڈرامہ نشر کیاجارہا ہےجس میں لاہور سیالکوٹ موٹروے پر پیش آنے والے ہولناک زیادتی کے واقعہ کی کہانی پیش کی گئی ہے، ڈرامہ میں کردار اور مقامات فرضی ہیں مگر پورا واقعہ ہوبہو سانحہ موٹروے جیسا ہے۔

اس ڈرامے میں پیش کی گئی کہانی کی نشاندہی کسی اور نے نہیں بلکہ سانحہ موٹروےکی متاثرہ خاتون نے فریحہ ادریس سے ٹیلی فونک گفتگو میں کی جس کا احوال فریحہ ادریس نے بیان کیا۔

فریحہ ادریس نے کہا کہ مجھے "ز"(متاثرہ خاتون) کا ٹیلی فون آیا، میں نے اس دن جو کراہیں اور رونے کی تکلیف سنی وہ پہلے کبھی نہیں سنی تھی، متاثرہ خاتون نے مجھے کہا کہ کیا آپ پلیز اس ڈرامے کو روک سکتے ہیں؟ کیا پاکستان اس کو روکنے میں میری مدد کر سکتا ہے؟ ایسا لگتا ہے جیسے ساری دنیا میرے دکھ اور درد کو دیکھ رہی ہے۔

براہ کرم ان سے کہو کہ میرے مرنے کے بعد یہ بنائیں۔ میں ابھی زندہ ہوں۔ اور براہ کرم میری موت کے بعد بھی نہیں جیسا کہ میرے بچے ہیں، وہ ہم سب کے مرنے کے بعد یہ بنا سکتے ہیں۔

فریحہ ادریس نے متاثرہ خاتون کی گفتگو بھی شیئر کی :

" وہ میری زندگی پر ڈرامہ کیسے بناسکتے ہیں؟ انہوں نے میری زندگی پر ڈرامہ بنایا جیسے میں ان کیلئے کچھ نہیں ہوں، کسی نے مجھ سے نہیں پوچھا مگر وہ سب کچھ وہی ہے جو میرے ساتھ ہوا، میں یہ سب دیکھنے سے پہلے مر کیوں نہیں گئی، میں ہر روز 5مجھے سے کانپنا شروع کردیتی ہوں کیونکہ مجھےپتا ہے کہ 7 بجے اس ڈرامے کی قسط نشر ہونی ہے"۔

"جیسے ہی یہ ڈرامہ نشر ہونا شروع ہوا لوگوں نے موٹروے سانحے کے حوالے سے بات کرنا شروع کردی، کیا یہ مجھے وہ سانحہ بھولنے نہیں دیں گے، انہوں نے میرا پیچھا کیا، کیا یہ ہراسگی نہیں ہے، انہوں نے میری زندگی کی بہت سی چیزیں کھول کر رکھ دیں جنہیں میں اپنی ذات تک محدود رکھنا چاہتی تھی،یہ ڈرامہ میرے سسرال والے، میری بھابھی، میری امی اور میرے پڑوسیوں سمیت سب لوگ دیکھ رہے ہوں گے، کیا کسی نے مجھ سے پوچھنا بھی گوارا کرنا مناسب نہیں سمجھا؟"

"اس ڈرامے میں مجھ پر بیتی تکالیف تو نہیں دکھائی گئیں، مگر کچھ تبدیلیاں کرکے یہ کوشش ضرور کی گئی یہ اس میں میری زندگی کو مکمل طریقے سے دکھایا جائے، اگر یہ میرے بارے کچھ کرنا چاہتے تھے تو پتا کرتے کہ ملزمان کو ابھی تک سزا کیوں نہیں ہوئی، میرا دوست کہتا ہے کہ یہ اتفاق ہوسکتا ہے کہ ڈرامے میں دکھائی گئی چیزیں مجھ سے ملتی ہوں مگر مجھے یقین ہے کہ انہوں نے میرا پیچھا کیا "۔

Loading X post…
Open original post on X

"جب سب جانتے تھے کہ میں اس واقعہ کے بعد کسی کے سامنے نہیں آنا چاہتی تو کیوں مجھ سے پوچھے بغیر میری زندگی کو ایک ڈرامہ کی شکل دیدی گئی، صرف پیسے بنانے کیلئے؟ کوئی نہیں جانتا ، اس واقعہ کے بعد میں، میرے شوہر اور میرے بچے کس اذیت سے گزرے ہیں، ہم ہر روز مشکل سے گزارتے ہیں، میں زندہ ہوں تو صرف اپنے بچوں کی وجہ سے، مگر انہوں نے میرے بچوں کا بھی نہیں سوچا، آپ مانیں گی میرے بچے آج تک وہ واقعہ نہیں بھولے"۔

فریحہ ادریس نے کہا کہ مجھ سے بات کرتے ہوئے متاثرہ خاتون اس قدر رو رہی تھیں کہ میں بھی اپنے آنسو نہیں روک سکی، انہوں نے کہا کہ یہ تمام تر تفصیلات میں اس امید سے شیئر کررہی ہوں کہ اس معاملے کو پیمرا کے سامنے اٹھایا جائے یا خاتون کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیمیں اس معاملے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Loading X post…
Open original post on X

خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی نگہت داد نے کہا کہ میں چاہوں گی کہ کوئی وکیل متاثرہ خاتون کی جانب سے اس معاملے کو پیمرا کے سامنے اٹھائے کیونکہ یہ کسی کی پرائیویسی کی سخت خلاف ورزی ہے، ایسا ہی کچھ قندیل بلوچ کے ساتھ اردو 1 نامی چینل نے کیا تھا جب "باغی " ڈرامہ نشر کیا گیا، قندیل کے والد عظیم بابا بھی ایسی ہی تکلیف سے گزرے تھے۔

Loading X post…
Open original post on X