- Joined
- Oct 9, 2014
- Posts
- 1,407
- Reaction score
- 1,558
- Points
- 0
سانحہ منیٰ ۔ تدبر کا مظاہرہ کریں ...خصوصی مراسلہسید انور قدوائی
سانحہ منیٰ کے حوالے سے متضاد بیانات آئے ہیں اور لگتا ہے کہ اس سانحے کو وجہ تنازعہ بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔ ایک ملک نے نہ صرف معافی بلکہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ایرانی صدر نے اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے اس کا حوالہ دے کر اسے عالمی سطح پر اٹھانے کی کوشش کی ہے۔ چند ایسے ہیں جو اسے بدنظمی کہہ رہے ہیں اور مغربی میڈیا جسے آج کی زبان میں سوشل میڈیا کا نام دیا گیا ہے اس نے ایک با اثر شخصیت کی تصویر چلا کر الزام اس پر دھردیا ہے۔ جبکہ سعودی وزیر خارجہ، وزیر داخلہ ہی نہیں عالم اسلام کی اہم شخصیتوں کا یہ کہنا ہے اور ہر صورت درست ہے کہ اس سانحے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ ظاہر ہے کہ اس سانحے کے بارے میں کوئی دو رائے نہیں ہیں۔
شیطان کو کنکریاں مارتے ہوئے قطار کو توڑا گیا ہے۔ شدید گرمی بھی تھی۔ بعض اخبارات نے دوسرے مذہبی اجتماعات کا حوالہ دیکر اس سانحہ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ یہ درست ہے کہ پاپائے روم جب کسی ملک کے دورے پر جاتے ہیں تو ان کے استقبال کیلئے لاکھوں اور کہیں کروڑوں افراد اکٹھا ہو جاتے ہیں۔ بھارت میں ہندوئوں کا مذہبی تہوار کمبھ میلہ بھی ہر دس سال بعد تمام دنیا کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے۔ بالی ووڈ کے نامور اداکار، بڑی شخصیات نہ صرف شرکت کرتی ہیں بلکہ گنگا میں اشنان بھی کرتی ہیں۔ بلاشبہ ان اجتماعات پر بڑی تعداد میں عوام شریک ہوتے ہیں اور کسی قسم کی بدنظمی نہیں ہوتی جس راستے سے آتے ہیں اسی سے واپس چلے جاتے ہیں لیکن فریضہ حج کی ادائیگی صرف خطبہ عرفات نہیں ہے اس کے کئی مراحل اور مناسک بھی ہیں۔ ان میں خطبہ حج کے بعد شیطان کو کنکریاں مارنا بھی شامل ہے۔ اس مقصد کےلئے منیٰ کے مقام پر راستہ ہے جس سے گزرتے ہوئے کنکریاں ماری جاتی ہیں۔ پہلے یہ جگہ خاصی تنگ تھی لیکن 1990ء کے سانحہ کے بعد اسے وسیع کر دیا گیا اور پابندی عائد کردی گئی کہ حجاج ایک طرف سے گزریں گے اس انتظام سے اس فریضے کی ادائیگی میں خاصی سہولت پیدا ہو گئی ہے۔ اس بار قطار کے نظم و ضبط کو قائم نہیں رکھا جاسکا۔ اس کی وجہ کیا ہے سعودی فرما نروا نے سانحے کے بعد خود جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اس کی رپورٹ کے بعد کنکریاں مارنے کے انتظام کو اور بہتر بنایا جا سکے گا۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ اس سانحہ کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہئے۔ ایک چھوٹی سی غفلت ہے جس کی وجہ سے 11 سو سے زیادہ حجاج شہید ہو گئے ہیں۔ اگر ایک جگہ اجتماع ہو تو اس کی حفاظت اور انتظام کرنا کہیں آسان ہوتا ہے اور تقاریب بھی محدود اور مخصوص ہوتی ہیں۔ ان کا فریضہ حج سے مقابلہ کرنا کسی صورت درست نہیں۔ فریضہ حج کے مناسک تین دن جاری رہتے ہیں ان میں عمرے کی ادائیگی۔ میدان عرفات میں قیام اور خطبہ حج جس میں 50لاکھ افراد شریک ہوتے ہیں۔
منیٰ میں کنکریاں مارنے کے بعد قربانی دی جاتی ہے اور یہ کہ ان تمام مناسک میں انتظام نہایت خوش اسلوبی سے سعودی حکام سرانجام دیتے ہیں۔ علاج و معالجہ کی سہولتیں پانی اور رہائش کا انتظام مثالی ہوتا ہے۔ اگرچہ سانحہ منیٰ افسوسناک ہے اس میں ہزار سے زائد حاجی شہید اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں خبریں ضرور دیں۔ کالم لکھیں لیکن اس بات کا خیال رکھا جائے کہ حج دین کا ایک اہم رکن ہے۔ ایمان کا حصہ ہے اسکے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔ مغربی پریس کو تو مسلمانوں اور اسلام پر حملہ کرنے کا بہانہ مل جائے کوئی اخبار یہ کہتا ہے کہ پاکستان سے تین سو سے زائد حاجی شہید ہو گئے۔ کوئی ایک اہم شخصیت پر الزام عائد کر رہا ہے۔ ایران میں تو مخالفت میں مظاہرے بھی کئے گئے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے جبکہ مسلم ممالک پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس سانحے پر نہ صرف افسوس کا اظہار کریں بلکہ زخمیوں کے علاج و معالجے کیلئے ڈاکٹروں نرسوں کی ٹیمیں بھیجی جائیں اور انہیں بہتر طبی سہولتیں مہیا کی جائیں۔ یہ کرنے کے کام ہیں اگر ہم خود ایسی باتیں کریں گے تو دشمنوں سے کیا گلہ!!

Last edited by a moderator: