Advertisement

سانحہ مشرقی پاکستان کی ذمہ دار پوری قوم ہے

بھٹو نے اداروں کی تباہی کی بنیاد رکھی، اِدھر ہم اُدھر تم کا نعرہ میرے سامنے لگایا: رستم مہمند

اسلام آباد (آئی این پی) افغانستان میں پاکستان کے سابق سفیر رستم شاہ مہمند نے کہا ہے کہ اداروں کی تباہی کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی، ان کے تابوت میں آخری کیل جنرل مشرف نے آکر ٹھونکی، ہمارے دور میں سرکاری گاڑیوں اور ٹیلی فون کا بے جا استعمال بڑی کرپشن سمجھی جاتی تھی، اب کھلے عام سرکاری وسائل کو شیر مادر سمجھ کر ہڑپ کیا جا رہا ہے، بنگالی افسر شیخ مجیب کی تاریخی فتح پر بہت خوش تھے، سانحہ مشرقی پاکستان کی ذمہ دار پوری قوم ہے، بھٹو نے میرے سامنے ادھر ہم ادھر تم کا نعرہ لگایا،

افغان مہاجرین کو پناہ دینے کے علاوہ پاکستان کے پاس کوئی راستہ نہیں تھا، قبائلی عوام ایف سی آر میں ترمیم نہیں، روز گار اور ترقی مانگتے ہیں ، نا موافق حالات میں نظام خلافت نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل یحییٰ خان تک سسٹم کو کسی نے نہیں چھیڑا مگر ذوالفقار علی بھٹو نے اقتدار میں آکر سیاسی مداخلت کا آغاز کیا، گویا اداروں کی تباہی کی بنیاد بھٹو نے رکھی۔ 1970ء کے زمانے میں انتخابات میں شیخ مجیب الرحمن کی تاریخی کامیابی پر بنگالی افسر بہت زیادہ خوش تھے کیونکہ ان کو نظر آرہا تھا کہ اب مشرقی پاکستان کو اس کا حق اور حقیقی مقام مل جائے گا۔

سانحہ مشرقی پاکستان کی ذمہ دار پوری قوم ہے کیونکہ جب مشرقی پاکستان کے لوگوں کو ان کے سیاسی حقوق سے محروم رکھا جارہا تھا اور اکثریت حاصل کرنے کے باوجود ان کو اقتدار سونپنے سے گریز کیا جا رہا تھا تو اس وقت پوری قوم خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے اس جلسے میں خود شریک تھا جس میں ذوالفقار علی بھٹو نے ادھر ہم ادھر تم کا نعرہ بلند کرکے دھمکی دی تھی کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے جانیوالے ایک طرف کا ٹکٹ لے کر جائیں، انہوں نے یہ بھی دھمکی دی تھی کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنیوالوں کی ٹانگیں توڑ دوں گا۔
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
rustam mehmand being a pakhtoon told the truth here!
our west pakistani nation supported or remained silent (silence is half consent) its establishments anti pakistan policies in authority worship in 1971 which resulted in breaking of pakistan.

and be warned.we have entered a worse than 1971 period at present due to our sins of 70 years.this time again our nation is supporting the injustices or is silent.and this time ahl e nazar fear that damage can be greater than just a break up!

agar kissi ko aqal ho to khudi samajh jaaey
 


ﺟﺐ ﺍﻣﺎﻡ ﺍﺣﻤﺪ ﺑﻦ ﺣﻨﺒﻞ ﮐﻮ ﻗﯿﺪ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﻗﯿﺪ ﺧﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻣﺤﺎﻓﻈﻮﮞ
ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﺤﺎﻓﻆ ﺍﻥ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ :
" ﻭﮦ ﺣﺪﯾﺚ ﺟﻮ ﻇﺎﻟﻤﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﺎ ﺳﺎﺗﮫ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ۔
ﮐﯿﺎ ﯾﮧ ﻣﺴﺘﻨﺪ ﮨﮯ "؟
ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ، ﮨﺎﮞ۔۔
...
ﺗﻮ ﻗﯿﺪ ﺧﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻣﺤﺎﻓﻆ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ": ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﻇﺎﻟﻤﻮﮞ ﮐﺎ ﺳﺎﺗﮫ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻻ
ﺳﻤﺠﮭﺎ ﺟﺎﻭَﮞ ﮔﺎ " ۔...
ﺍﻣﺎﻡ ﺍﺣﻤﺪ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ": ﻇﺎﻟﻤﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻟﻮﮒ ﮨﻮﺗﮯ
ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺑﺎﻝ ﮐﻨﮕﮭﯽ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ۔ ﺍﻥ ﮐﮯ ﮐﭙﮍﮮ ﺩﮬﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﻥ ﮐﮯ
ﻟﯿﺌﮯ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﭘﮑﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻟﯿﺌﮯ ﺳﺎﻣﺎﻥ ﺧﺮﯾﺪﺗﮯ ﺍﻭﺭ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﮐﺮﺗﮯ
ﮨﯿﮟ ۔ﻣﮕﺮ ﺟﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﻣﻌﺎﻣﻠﮧ ﮨﮯ ﺗﻢ ﺧﻮﺩ ﺍﻥ ﻇﺎﻟﻤﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ
ﮨﻮ " ۔

ﻣﻨﺎﻗﺐ ﺍﻻﻣﺎﻡ ﺍﺣﻤﺪ ۔ ﺻﻔﺤﮧ : ۳۹۷
 
Advertisement
top living in the past, koi faida nhe iska
the thing which matters is that look into the future and prepare ourselves for it.
Bhutto zinda tha, aj b zinda hy or shayad aainda b nhe merny wala, pr awam merr chuki hy......pta nhe bhutto ne Aab e Hayat pee rkha hy jo merta hi nhe, S A L A (bigsmile)
 
Two lessons should have been learned from this mishap.
1. People's mandate should be respected.
2. military should stand accountable for their atrocities and should be answerable to the general masses (bloody civilians) of its country.

Did we learn any lesson from history? NO
So future will teach us another lesson sooner or later.