Advertisement

سانحہ ماڈل ٹاؤن ،دورہ واجپائی کی یاد - Must Watch

Advertisement
Sharm hae jamat pae jo tuq jaise bande ka saath dene pae bhi ready hoti hae. Naam jamat e islami kaam dekho. In ki aisi batain dekh kar modudi kae bare main Jo batain hoin thin un per yaqeen karne ka jawaz banta hae.

Wajpai nae yahan akar Pakistan ko haq tasleem KIA, ussi Pakistan ko jis ki tameer kae khilaf baz log thae. Main KIA samjhon, kal bhi agencion kae hath main thae aaj bhi.
 
news-1403120020-6403.jpg

17جون2014ء کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں جو خونی ڈرامہ کھیلا گیا اس نے ہر باضمیر انسان کو آزردہ ہی نہیں، انتہائی زیادہ دکھی اور زخمی کردیا۔ تصاویر جو سامنے آئیں وہ خود بہت کچھ بتاتی ہیں۔ وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کا معذرتی بیان اور ان کے کارندوں کی کارکردگی کا آپس میں کوئی تال میل تلاش نہیں کیا جاسکتا۔ شوٹنگ ٹو کل(Shooting to kill)کے ارادے سے ڈائریکٹ گولیاں برسانے والے اپنے طو رپر اتنا بڑا فیصلہ کیسے کرسکتے ہیں۔ مقتولین کو جسم کے بالائی حصوں، سینے اور سر میں گولیاں لگیں۔ تمام جاں بحق ہونے والے سرکاری پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق گولیاں لگنے سے جان کی بازی ہارے ہیں۔ تصاویر میں ایک اور بڑی اہم اور چونکا دینے والی حقیقت سامنے آئی کہ ایک شخص جس کا حلیہ پہچاننے میں کوئی دقت پیش نہیں آتی، پولیس کی موجودگی میں ان کے بالکل ساتھ گاڑیوں کو مسلسل توڑ رہا تھا۔ 17جون کے اس واقعہ نے وہ پرانے زخم تازہ کردیے جو جماعت اسلامی کے کارکنان کو 21فروری1999ء کو دفتر جماعت اسلامی، لٹن روڈلاہور کے پرامن اجتماع میں لگے تھے۔ بہت سے لوگ گولیوں اور لاٹھیوں سے زخمی کئے گئے، جس طرح منہاج القرآن کے باہر بزرگوں کی داڑھیاں نوچی گئیں اور انھیں زمین پر گھسیٹا گیا اسی طرح سفید ریش بزرگوں کو مارا، پیٹا اور گھسیٹا گیا تھا۔

وہ منظر بھول ہی نہیں سکتا کہ زخمیوں کے کپڑے خون سے رنگین تھے اور انھیں گاڑیوں میں بھرا جارہا تھا۔ اس لمحے ایک بدقماش حکومتی کارندہ جو سادہ کپڑوں میں ملبوس تھا ہاتھ میں لاٹھی لئے گاڑیوں میں سوار ہونے والے ہر شخص پر غلیظ گالیوں کی بوچھاڑ کے ساتھ بے دردی سے ڈنڈے برسا رہا تھا اور بالکل پہچانا جاسکتا تھا ،مگر اس کے خلاف آج تک کوئی کارروائی نہ ہوئی۔ موقع پر موجود ویڈیو کیمرہ نے یہ سارے مناظر محفوظ کئے اور وہ فلم آج بھی ’’رقصِ ابلیس‘‘ کے نام سے یاد دلاتی ہے کہ بھارت میں بی جے پی کی حکومت، اٹل بہاری واجپائی کی وزارت عظمیٰ میں اپنے روایتی ظلم سے کشمیر اور بھارت کے مسلمانوں کو نشانۂ انتقام بنا رہی تھی اور یہاں بڑے میاں صاحب وزیراعظم اور چھوٹے میاں صاحب وزیراعلیٰ پنجاب تھے۔ واجپائی کے والہانہ استقبال پر جماعت اسلامی کے پرامن احتجاجی جلسے پر جو ستم ڈھایا گیا اس کا ریکارڈ ویڈیو کے علاوہ تحریراً بھی ہماری کتاب ’’دریچہ زنداں‘‘ میں موجود ہے۔ اب 2014ء میں پھر تاریخ اسی موڑ پہ آپہنچی ہے کہ بھارت اور پاکستان میں وہی حکومتیں برسراقتدار ہیں جو آج سے 15سال پہلے تھیں۔

ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن اور علامہ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کی رہایش کے باہر جو بیریر لگے تھے وہ آج کے تو نہیں۔ ان کو ہٹانا مقصود تھا تو اس کے لئے اعلیٰ سطح پر گفت وشنید ہوسکتی تھی۔ پھر مشکل پیش آتی تو قانونی ذرائع اختیار کئے جاسکتے تھے۔ پھر بھی کوئی رکاوٹ ہوتی تو انسانی جانوں کو بچانے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اپنائی جاسکتی تھیں۔ میاں شہباز شریف صاحب نے جو اخباری بیان دیا ہے وہ ’’عذرِگناہ بدتر از گناہ‘‘ کے زمرے میں آتا ہے۔ صوبے کا حاکم اعلیٰ بالکل بے خبر ہو اور اتنا بڑا وقوعہ صوبائی صدرمقام پر ہوجائے تو یہ بذات خود ایسا واقعہ ہے کہ حاکم اعلیٰ کو استعفا دے دینا چاہیے تھا۔ یہ کہنا کہ اگر میرا جرم ثابت ہوا تو میں مستعفی ہوجاؤں گا اپنے آپ کو دھوکہ دینے سے زیادہ بھولے بھالے عوام کو دھوکہ دینے اور مظلومین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ موصوف کہتے ہیں کہ میں مظلوم کا ساتھی ہوں، تصویریں بتارہی ہیں کہ اس واقعہ میں ظالم کون ہے اور مظلوم کون ہے۔

جو ظالم ہیں ان کی زمام قانونی اور اخلاقی طور پر وزیراعلیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ جو مظلوم ہیں ان کے زخموں پر مرھم رکھنا شاید ان حکمرانوں کے بس میں تو ہے ہی نہیں۔ آخر ایک دن اعدل العادلین کے دربار میں بھی پیش ہونا ہے۔ ہمیں نہ حکمرانوں سے کوئی ذاتی دشمنی ہے اور نہ تحریک منہاج کے ساتھ ہمارا کوئی اتحاد اور اشتراک ہے، مگر یہ سخت بے ضمیری اور غیرانسانی سوچ ہوگی کہ اس واقعہ میں ظالم اور مظلوم کو نہ پہچانا جاسکے۔ چند افسروں کو قربانی کا بکرا بنا دینے سے بات نہیں بنتی، آپریشن میں شریک تمام لوگ قاتل ہیں اور ان کے حکام بالا بھی اس جرم میں یکساں شریک ہیں۔ تصاویر میں پولیس اہل کار ڈائریکٹ فائرنگ کرتے نظر آتے ہیں۔ اگر امن عامہ کی کوئی گھمبیرصورت حال پیدا ہوگئی تھی اور گولی چلانا ضروری ہوگیا تھا تو کس عدالت سے اس کی اجازت لی گئی؟ پھر لوگوں کو کنٹرول کرنا ہی مقصود ہو تو آنسو گیس یا ربڑ کی گولیاں استعمال میں لائی جاتی ہیں۔ اگر ناگزیر ہوجائے تو گولی سے بھی جسم کے نچلے حصوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ کتنی سنگدلی کی بات ہے کہ گولیوں کی بوچھاڑ میں دو خواتین بھی جان سے گزر گئیں۔

یوں معلوم ہوتا ہے کہ میاں برادران کسی گہری سازش میں پھنسا دیے گئے ہیں اور اس کی ذمہ داری بھی ان پر ہے کیوں کہ وہ ہمہ مقتدر اور بھاری مینڈیٹ کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے گھر کے باہر بیریر نہ آج کے ہیں اور نہ ان کی مجوزہ سیاسی تحریک پہلی بار سامنے آئی ہے۔ اس سے قبل بھی چند سال پہلے وہ اسلام آباد میں اپنی قوت اور احتجاج کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ اس وقت نہ کسی کی نکسیرپھوٹی تھی، نہ کوئی ناخوش گوار واقعہ رونما ہوا تھا۔ مرکز میں پیپلزپارٹی کی حکومت تھی اور پنجاب میں میاں شہبازشریف ہی وزیراعلیٰ تھے۔ حکومت نے احتجاج کا موقع فراہم کیا اور پھر کامیاب گفت وشنید سے اسلام آباد کو مظاہرین سے خالی کرالیا گیا۔ یہ تازہ سانحہ نااہلی، بے تدبیری اور بے دانشی کے ساتھ ظلم و حماقت کی بدترین مثال ہے۔

مقتولین کے جنازے کے موقع پر جو رقت آمیز مناظر سامنے آئے انھوں نے ہر شخص کے دل کو زخمی اور ہر آنکھ کو اشک بار کردیا۔ ظلم کی حمایت کوئی بھی باضمیر انسان کبھی نہیں کرسکتا۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ طاہرالقادری صاحب کے ساتھ ہماری یاداللہ ہمیشہ رہی ہے، مگر ان کی اپنی سوچ ہے اور ہمارا اپنا لائحۂ عمل۔ وہ بالکل ایک الگ ایشو ہے۔ انسانی اور اسلامی اقدار کے پیش نظر ہم اس واقعہ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور متاثرہ خاندانوں سے دلی اظہار محبت کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ظلم کی بھینٹ چڑھنے والے تمام مردوخواتین کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبرواجر سے نوازے۔ زخمیوں میں سے بہت سے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ہم ان سب کے لئے اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو شفائے کاملہ عاجلہ عطافرمائے۔

جولوگ گرفتار کرکے زنداں میں ڈالے گئے ہیں ان کی گرفتاری اور حبسِ بے جا پر بھی افسوس ہوتا ہے۔ ’’رقصِ ابلیس‘‘ کا کھیل جب کھیلا گیا تھا اور ہم لوگ جیل میں تھے تو ہمارے بزرگ روحانی استاد اور تحریکی راہنما جناب مولانا عاصم نعمانی ؒ نے یہ شعر لکھ بھیجا تھا

زنداں میں تو مجھ کو ڈال دیا اے حاکم زنداں تونے مگر
پرواز جو میری روک سکے ایسی بھی کوئی دیوار اٹھا

ہم بھی اپنی پرخلوص دعاؤں کے ساتھ تمام محبوسین کی خدمت میں آج یہ شعر عرض کرتے ہیں۔ اللہ آپ کی مشکلات کو آسان فرمائے اور ظالموں کو کیفرکردار تک پہنچائے

ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے
خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا
​
 
Advertisement
Sharm hae jamat pae jo tuq jaise bande ka saath dene pae bhi ready hoti hae. Naam jamat e islami kaam dekho. In ki aisi batain dekh kar modudi kae bare main Jo batain hoin thin un per yaqeen karne ka jawaz banta hae.

Wajpai nae yahan akar Pakistan ko haq tasleem KIA, ussi Pakistan ko jis ki tameer kae khilaf baz log thae. Main KIA samjhon, kal bhi agencion kae hath main thae aaj bhi.

ان فسطائی طوطوں کا انجام قریب ہے انشاللہ .قاتلوں کی سرکار اب نہیں چلے گی ،نہ آلو گنڈے کی تجارت ​
 
تم کھاؤ،پیؤ، جان بناؤ،کھیلو کودو،،،
سمجھنے سمجھانے کا کام چھوڑو،،بڑے ہوکر سمجھ لینا
 
Advertisement
nawaz haramkhoor expose aaj hwa
hey.
mugur is ks mukrooh khail to shurro sey yahee tha.
Allah nawaz aur us key khan dan ko naist aur nabood karey.
sub mil key kahoo,Amin
 
ان فسطائی طوطوں کا انجام قریب ہے انشاللہ .قاتلوں کی سرکار اب نہیں چلے گی ،نہ آلو گنڈے کی تجارت ​

Ji kae logon sae jo khud ghunda gardi kae lie mashor hain, aisi batain achi nahin lagti.

BC busses main to kabhi ticket lae kar bethne ki auqat na hoi, univ, colleges main ghunda gardi, cheating, hartalon KO aam kia, har baar agencion kae lie kaam kia.

Qatil ab aisi batain karain gae. Munafiqat, munafiqat, munafiqat!!!
 
Qatoolonn our zalmoon ki tarafdari nah kero, woh tum jese masoomoon ko lai doobaian gai,aqal ke nakhun lo,ye khandani firoon hain our firoon apna anjaam yaad rakhian.
 
Advertisement

دورہ پنجاب یونیورسٹی کی یاد

عمران خان کی چھترول کو انٹرنیٹ سے ہٹا دے کوئی
جماعت اسلامی معصوم ہے بدنام ہوئے جاتی ہے

Imran-Khan-in-grip-og-Islami-Jamiat-Tulaba-in-Punjab-University-on-14-November-2007.jpg

Imran%20Khan%20@%20PU%20-%202.jpg
2007111555511601.jpg

4c5931b6990bb69875f41130fa38_grande.jpg
imran-khan-pu.jpg

delete_later2.jpg

​
 
Qatoolonn our zalmoon ki tarafdari nah kero, woh tum jese masoomoon ko lai doobaian gai,aqal ke nakhun lo,ye khandani firoon hain our firoon apna anjaam yaad rakhian.

Lagta hae tuq nae aap ko bhi jannat ki basharat dae di hae, aap ko Mubarak ho us razeel ki jannat. Aap or aap ki masomiat, main nae kaha that kae he cartoon siraj ul haq ji KO cartoon bana dae ga, bilkul theak kaha tha.

Main tuq ki favor main aik lafz bhi passand nahi karta, aap ko aap ki janat mubarak ho.
 
Advertisement
both incidents can not be compared. The came out to protest when a PM of some other country is here to visit. can become violent and dangerous. TUQ was an attack by the state on sleeping and peaceful citizens
 
جاہلیت کا علاج لیپ ٹاپ کی تقسیم نہیں

چلو اگر آپ کی بغیر کسی لنک اور بغیر کسی قابل بھروسہ ذریعہ سے لائی گئی خبر کا یقین کر بھی لیا جائے تو اس کے باوجود شاید آپ اتنا موازنہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے کہ پنجاب میں جو قتلوغارت گری ہوئی اس میں آپ کی پارٹی لیڈ شامل تھی، وزرا شامل تھے ۔ اس لئے آپ کی پارٹی پنجاب کی قاتل جماعت
مسلم لیگ نون عرف ایم کیو ایم پنجاب ٹہری

آپ کی مہیا کی گئی
خبراگر درست مان بھی لی جائے تو وہ خبر انفرادی افراد کا انفرادی فعل ہے

لگتا ہے پیپسی برگروں کو پولیس کی فائرنگ اور ایک نام نہاد سیاسی پارٹی کے کارکنوں کی فائرنگ میں فرق بتانا پڑے گا

چاچا کپی ایک سیاسی پارٹی کے دہشتگردوں کا ذکر کر رہا ہے

پنجاب میں کسی سیاسی پارٹی کے کارکنوں نے کسی پر فائرنگ کی ہے نہ کسی کو قتل کیا ہے

x10207_90743641.jpg.pagespeed.ic.AzrunNtHqk.jpg

http://e.dunya.com.pk/colum.php?date=2013-06-02&edition=LHR&id=10207_90743641

​
 
Last edited:
Lagta hae tuq nae aap ko bhi jannat ki basharat dae di hae, aap ko Mubarak ho us razeel ki jannat. Aap or aap ki masomiat, main nae kaha that kae he cartoon siraj ul haq ji KO cartoon bana dae ga, bilkul theak kaha tha.

Main tuq ki favor main aik lafz bhi passand nahi karta, aap ko aap ki janat mubarak ho.

طاہر القادری کی سیاست اور طریقہ کار سے بھی اختلاف ہو سکتا ہے،میں تو اس غنڈہ گردی کی بات کر رہا ہوں یو شہباز شریف اور نواز شریف کی خون میں رچ بس گئی ہے ،مرنے والے قادری کے سپپورٹر ضرور ہوں گے لیکن وہ مسلمان اور پاکستانی بھی ہیں ،١٩٩٩ میں ان ظالم برادران کے حکم پر جو غنڈہ گردی واجپائی کی محبت میں کی گئی ،آج اس کی ریہرسل کی گئی ،اس کا مطلب ،ان خاندانی سیاستدانوں کی سوچ میں کوئی فرق نہیں پڑا ،اور آپ جیسے "یس باس" والے صرف آوے آوے اور جاوے جاوے کے نعرے لگاتے ہیں اس ملک میں ،اس ملک میں ہر موروثی جماعت کے پیچھے "گلو بٹ "ہیں جو معصوم لوگوں کا خون کرتے ہیں اور حکمران اور پولیس ان کو گلے لگاتی ہے
​
 
Last edited:

طاہر القادری کی سیاست اور طریقہ کار سے اختلاف بھی اختلاف ہو سکتا ہے،میں تو اس غنڈہ گردی کی بات کر رہا ہوں یو شہباز شریف اور نواز شریف کی خون میں رچ بس گئی ہے ،مرنے والے قادری کے سپپورٹر ضرور ہوں گے لیکن وہ مسلمان اور پاکستانی بھی ہیں ،١٩٩٩ میں ان ظالم برادران کے حکم پر جو غنڈہ گردی واجپائی کی محبت میں کی گئی ،آج اس کی ریہرسل کی گئی ،اس کا مطلب ،ان خاندانی سیاستدانوں کی سوچ میں کوئی فرق نہیں پڑا ،اور آپ جیسے "یس باس" والے صرف آوے آوے اور جاوے جاوے کے نعرے لگاتے ہیں اس ملک میں ،اس ملک میں ہر موروثی جماعت کے پیچھے "گلو بٹ "ہیں جو معصوم لوگوں کا خون کرتے ہیں اور حکمران اور پولیس ان کو گلے لگاتی ہے
​

Siasat pae ikhtilaf, main us kae wajod sae ikhtalaf karta hon, qiyamat kae din main at least sharminda nahi hona chahta.

Per aap ki baat sae mujhe idea ho gaya have kae aap KO kahin na kahi sae besharat ho chuki hae.

Kissi ko koi ikhtiar nahi kae law and order apne hath main lae, koi bhi idher vakhra ladla nahi hae.